خوبصورت چھوٹا مگر پرآسائش گھر

Shenilashahzad Shenilashahzad
homify Casas modernas
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی چھوٹے خوبصورت اور پر آسائش گھر میں رھائش اختیار کرنے کا سوچا ھے؟

اگر ھاں تو ھومیفائ کے360ڈگری دریافت آپ ھی کے لیے ھے۔کیونکہ یہ ایک 66م کی تخلیق ھے۔بلاشبہ ایک اسٹائلش رھائش جس میں وہ سب کچھ ھے جو ایک فیملی (بالخصوص چھوٹی فیملی) کی پر آسائش اور آرام دہ رھائش کی خواھش کو پورا کر سکے۔

یہ ناقابل یقین گھرھمیں فن تعمیر کے ماھرین کے ادارے VHAپیشہ وران سے موصول ھوا ھے جنہوں نے فی زمانہ جگہ کی تیزی سے کم ھوتی ھوئ کمی کے رجحان کو دیکھتے ھوئے یہ گھر تعمیر کیا ھے۔یہ گھر دیکھنے میں چھوٹا ھے اور آسانی سے تعمیر کے قابل ھے ،ھمارے ماھرین نے اس کی تخلیق میں اپنی خوش ذوقی کا بھرپور اظھار کیا ھے۔

آئیے دیکھتے ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک منفرد ڈیزائن

homify Casas modernas

اس بات کو نظر انداز نھیں کیا جا سکتا ھے کہ اس چھوٹے سی خوبصورت تعمیر میں غیر معمولی کشش ھے۔

چاھے چھت کے ساتھ اسکی منفرد شکل ھو یا خوبصورت شیڈوالا کارپورٹ۔

ذھانت سے رکھی گئ کھڑکیاں

homify Casas modernas

کیا آپ نے کھڑکیوں کی بے ترتیبی پر غور کیا اور کیا آپ نے محسوس کیا کہ یہ شکل اور سائز میں ایک دوسرے سے مختلف ھیں؟یہ اسلئے کہ گھر کو اندرونی طور پر پورا دن سورج کی روشنی اور فطری روشنی سے منور کیا سکے۔اس طرح نہ صرف گھر کی خوبصورتی کو بڑھایا جا سکتا ھے بلکہ توانائ کی بچت بھی ممکن ھے۔

کچن سے نظارہ

homify Salas de jantar modernas

کیا آپ کو یہ کانکریٹ بارپسند آئ جو کچن اور ڈائننگ ایریا دونوں کا یکساں حصہ ھے اور پھر چونکہ یہ  کھلا ھے اسلئے جگہ کی کشادگی کو بڑھارھا ھے۔نہ صرف یہ ، بلکہ خوبصورتی سے کچن اور ڈائننگ ایریا کو جدا کر رھا ھے۔

کارنربیٹھنے کا کمرہ

homify Salas de estar modernas

سٹیل گرے رنگ کا صوفہ اس بات کا اعلان کرتا ھے کہ بیٹھنے کا کمرہ شروع ھو چکا ھے جو جاذب نظر بھی ھے اور آرام دہ بھی۔صرف ضروری چیزیں یہاں رکھی گئ ھیں ؛ایک بیٹھنے کی جگہ،ایک ٹی وی،ایک الماری نما کیبنٹ ، لائٹ اور خوبصورت فن مصوری تا کہ دیکھنے والے کو مسحور کن احساس ھو۔

لائٹ کو کنٹرول کرنا

homify Salas de estar modernas

یہ بات صاف واضح ھے کہ یہ گھرماھرانہ طور پر روشن ھے اور اسکی وجہ کھڑکیوں اورشیشے کے دروازوں کی مقدار ھے ۔بہرحال،ایک ایسا بھی وقت ھوتا ھے جب سورج کی روشنی قدرے تیز ھوتی ھے(یا رات کے وقت ھم نہیں چاھتے کہ ساری دنیا کو گھر کے اندرون کا نظارہ کروائیں)اور اسی لئے ماھرین نے دروازوں اور کھڑکیوں پر بلائنڈز لگائے ھیں۔

اس سے گرمیوں کے دنوں میں اندرون کو ٹھنڈا رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

کیا ذھانت ھے! 

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista