گھر سے پینٹ کی بو کیسے دور کی جائے؟

Resham Ejaz Resham Ejaz
Casa de praia, Priscila Koch Arquitetura + Interiores Priscila Koch Arquitetura + Interiores Comedores rústicos
Loading admin actions …

تازہ پینٹ کی ایک الگ ہی بو ہوتی ہے جسے پورے ماحول میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔ یہ ان لوگوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور الرجی پیدا کر سکتی ہے جو ایسی بو کو لے کر حساس ہوں۔ حالانکہ تھوڑے عرصے بعد پینٹ کی بو ختم ہو جاتی ہے، زیادہ تر لوگ اسے فورا ختم کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ کرنے کے لیے مختلف تراکیب عمل میں لائی جا سکتی ہیں جن میں استعمال کیا جانے والا سامان گھر میں مل سکتا ہے یا کسی تعمیراتی سامان کی دکان سے خریدا جا سکتا ہے۔ 

مگر ظاہر ہے، آج کل کی بڑی بڑی پینٹ فیکٹریاں اعلی معیار کی بغیر بو والی مصنوعات تیار کر رہی ہیں تو کام کے دنوں میں آپ کو گھر تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ سب سے بہترین کام آپ یہ کر سکتے ہیں کہ گھر میں ایسا ماحول بنائیں جس سے پینٹ جلدی سوکھے اور اس کی بو جلد ختم ہو۔ اس کے علاوہ، گھر سے پینٹ کی بو کو ختم کرنے کے لیے چند گھریلو ٹوٹکے بھی موجود ہیں۔ 

مثال کے طور پر ڈبا کھول کر پینٹ کو لکڑی کے ڈنڈے یا کسی اور چیز سے ملائیں۔ اس میں چند قطرے ونیلا یا پودینے کے تیل کے ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔ ایک اور طریقہ ہتھوڑے یا کسی اور چیز سے کوئلے کے چھوٹے مٹر کے سائز کے ٹکڑوں میں توڑ کر انہیں ڈھکن کے بغیر والے ڈبے میں رکھنا ہے۔ دو تین پیپر ٹاول گیلے کر کے اسی کوئلے والے ڈبے میں رکھیں۔ پھر اسے پینٹ والے کمرے کے درمیان میں رکھ دیں۔ کوئلہ بو جذب کر لے گا اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر اسے ختم یا کم کر دے گا۔ 

گھر میں پینٹ کی بو ختم کرنے کے لیے مزید تراکیب دیکھیے۔

باریک کٹی پیاز

یہ تراکیب بے حد آسان ہیں اور آپ کو پیسہ خرچ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ پہلی ترکیب ایک پیاز کو باریک کاٹ کو پانی سے بھرے برتن میں کمرے کے درمیان میں رکھنا ہے۔ ایک اور سادہ ترکیب  پانی کا کٹورا یا بالٹی اور ایک کپ سرکہ رکھنا ہے۔ 

مزید ازاں، اگر آپ پانی استعمال نہیں کرنا چاہتے تو آپ پیاز آدھی کاٹ کر کٹے ہوئے حصے ک رخ اوپر کی جانب کر کے ایک پلیٹ میں کمرے کے درمیان میں رکھ سکتے ہیں۔ ان آسان تراکیب سے آپ کمرے کے ماحول کو استعمال کرتے ہوئے پینٹ کی بو سے چھٹکارا پا لیں گے۔ اوہ! مگر آپ ماحول دوست اور بغیر بو والی سیاہی بھی چن سکتے ہیں جس سے آپ پینٹ کی بو سے بچ جائیں گے۔

چارکول

پینٹ کی بو مٹانے کا ایک اچھا طریقہ کمرے میں ایسی اشیاء رکھنا ہے جو اسے جذب کر لیں، جیسا کہ پہلے بتایا گیا۔ اس لیے کوئلہ بہترین ہے کیوں کہ نہ صرف یہ قدرتی ہے، یہ کمرے اور اس میں رہنے والے لوگوں کو بھی نقصان نہیں پہنچاتا۔ کسی برتن میں کوئلے رکھ کر اس میں ڈبے رکھیں اور اچھے اثرات کے لیے انہیں وقتا فوقتا بدلتے رہیں۔ اس کے استعمال کے وقت کھڑکیاں تھوڑی کھلی رکھنا بہتر سمجھا جاتا ہے۔

امونیا

پینٹ کی بو مٹانے کے لیے ایک اور گھریلو ترکیب امونیا ہے۔ آدھا لیٹر پانی اور ایک کھانے کا چمچ امونیا کے ساتھ ڈبے مختلف جگہوں پر رکھ دیں۔ اس سے آتی بو پینٹ کی بو کو متوازن کر دے گی۔ اس دوران کسی کو بھی اس جگہ پر نہیں جانا چاہتے جب تک آپ ڈبے اٹھا کر وہاں تھوڑی ہوا نہ آنے دیں۔

سفید سرکہ

nuova cucina a Verona, moovdesign moovdesign Cocinas minimalistas

سفید سرکہ پینٹ کی بو مٹانے کی ایک اور ترکیب ہے۔ سفید سرکے کے بہت سے ڈبے تازہ پینٹ کیے گئے کمرے میں رکھیں اور کمرے کا دروازہ تھوڑا کھلا چھوڑ دیں۔ اگر اسے کافی دن تا رکھیں تو ہر دن انہیں تبدیل کریں، وہی برتن اور وہی سرکہ نہ استعمال کرتے رہیں۔ یہ بے حد مؤثر ہے، خاص کر تب اگر آپ اوپر دی گئی تراکیب استعمال کر چکے ہوں اور تھوڑی سی بو رہ جائے۔

گرم دودھ

گرم دودھ کے کپ کمرے میں کچھ جگہوں کو رکھنا پینٹ کی بو مٹانے کا ایک اور مؤثر طریقہ ہے۔ کوئلے کی طرح دودھ بھی جگہ کو نقصان پہنچائے یا کوئی اور بو چھوڑے بغیر کمرے کی بو جذب کر لیتا ہے۔

خوشبو

آخر میں، آپ تیز بو کے لیے خوشبو کا استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ صنوبر یا یوکلپٹس پینٹ کی بو کا مقابلہ کریں گے۔ آپ پچھلی تراکیب جیسا کہ پیاز اور کافی کے ساتھ بھی ان کا استعمال کر سکتے ہیں اگر آپ کو ان قدرتی اشیاء کی بو پسند نہیں۔

اگر آپ اپنی خواب گاہ میں رنگ کروانا چاہتے ہیں تو ان تراکیب پر عمل کرنا لازمی ہے۔ 

ایک اور ترکیب ایک گہری پلیٹ میں سفید ڈبل روٹی رکھ پر اس کے اوپر تھوڑا سا سرکہ ڈالنا ہے۔ آپ اس پلیٹ کو پینٹ والے کمرے کے درمیان میں رکھ کر چند گھنٹوں کے لیے چھوڑ سکتے ہیں، بالخصوص رات میں۔ 

کمرے کے درمیان میں کسی محفوظ جگہ پر ایک جلی ہوئی موم بتی رکھیں اور اگر ممکن ہو تو اسے دو تین گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ یاد رکھیں: کوئی آس پاس ہو تو موم بتی جلی نہ چھوڑیں۔ اگر بچے یا جانور موم بتی تک پہنج سکتے ہیں تو یہ طریقہ استعمال نہ کریں۔

دیکھیے: چھوٹے صحن میں باربی کیو کے لیے 17 محفوظ جگہیں۔

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista