تھوڑے پیسوں میں باغیچہ بنانے کے آئیڈیاز

Farheen Farheen
Casa RM53, Cecyn Arquitetura + Design Cecyn Arquitetura + Design Jardines modernos: Ideas, imágenes y decoración
Loading admin actions …

ہمیں لگتا ہے ایک اچھا باغیچہ بنانے کے لیئے بہت سارے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن اس آئیڈیا بک کے ذریعے ہم آپکو غلط ثابت کردیں گے۔

اگر آپکا باغیچہ بھی تباہ حال ہے اور آپ کو لگتا ہے اسکی بحالی میں بہت پسہ لگے گا تو یہی وقت ہے کہ آپ اس مضمون سے کچھ متاثر ہوں اور اپنا باغیچہ کم قیمت میں ٹھیک کریں اور اسکو پہلے سے زیادہ خوبصورت بنائیں۔ آج کے مضمون میں ہم آپکو بارہ ایسی تجاویز بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ اپنے باغیچے کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ تو آئیے بغیر وقت ضائع کیئے شروع کرتے ہیں۔

۱۔ لان کھودیئے اور نئے پودے لگائیں

ہم سب سے آسان طریقے سے شروع کرتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ایک باغیچہ موجود ہے لیکن اس کی گھاس سوکھی ہوئی ہے اور پودے سوکھے ہوئے ہیں تو یہ وقت ہے کہ آپ نئے پودے لگائیں، گھاس کھودیں۔ لیکن پودے لگاتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ پودے چھوٹے اور سدا بہار ہوں تاکہ آپکو ہر موسم میں انکو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

۲۔ ایک زین باغیچہ

آجکل زین باغیچوں کا بہت رواج ہے۔ یہ آپکو ایک اقتصادی اور معاشی سکون فراہم کرتا ہے۔ تھوے سے پتھر، ایک فوارہ اور کچھ شاندار پودے اور آپکا زین باغیچہ تیار ہے۔ لیکن اسکو تیار کرتے وقت آپکو اس بات کا دھیان رکھنا ہوگا کہ یہ روایت سے تھوڑا ہٹ کر ہو۔

۳۔ اندرونی باغیچہ

اندرونی باغیچے بہت عرصے سے مکینوں کی خوشی کا سامان بنتے آرہے ہیں۔ یہ عموما بڑی چھتوں والے گھروں میں پائے جاتے ہیں اور یہ دو منزلہ گھروں میں بھی بہت کمال لگتے ہیں۔ جب اندرونی باغیچہ آپکے گھر میں ہوگا تو تروتازگی آپکے گھر کا مقدر بن جائے گی۔

۴۔آرام دہ کونے

اسطرح کے کونے گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہوں میں بنائے جاسکتے ہیں۔ پودے اگر افقی طور پر لگائے جائیں تو آنکھوں کو ایک خاص آرام دیتے ہیں۔ کچھ پودے لگائیں ، مصنوعی روشنیاں اور چند شاندار کرسیاں آپکا ایک شاندار باغیچہ نما کونہ تیار ہے۔ اگر کوئی نہیں ہے تو بھی آپ اکیلے لطف کرنے کے لیئے تیار رہیں۔

۵۔گھر کے سائیڈ کو تیار کریں

کس نے کہا ہے کہ باغیچے گھر کے سامنے یا صرف پیچھے ہی باغیچے بنائے جاسکتے ہیں ؟ اگر آپ کے گھر کے ساتھ بھی ایک کونہ فارغ ہے تو اسکو باغیچہ بنانے کے لیئے تیار کر لیں۔ آپکو سارا باغیچہ پودوں سے بھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ پودے لگائیں، کچھ پتھر اور کچھ سجاوٹیں۔ ایسا شاندار باغیچہ آپ نے کبھی دیکھا نہیں ہوگا۔

۶۔روشنی کی اہمیت

یقینا روشنی باغیچے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے.لیکن اس وقت کا کیا جب روشنی ختم ہوجائے یعنی سورج چھپ جائے تو؟؟؟ اسکا حل بھی ہے ہمارے پاس۔ آپ مصنوعی روشنی لگا کر اپنے شام کے باربی کیو یا فیملی پارٹیز کو کمال بناسکتے ہیں۔

۷۔ایک چھوٹا سا باغیچہ

گھر میں باغیچوں کے لیئے ایک خاص جگہ ہونا ضروری نہیں ہے کیا آپ نے غور کیا کہ ہم نے فروٹ کے خالی ڈبوں میں اپنی سبزیاں اور مصالحہ جات لگائے ہیں۔ اپنے ہاتھوں سے اگائی گئی سبزیوں سے بہتر کچھ نہیں ہے۔

۸۔رنگ برنگے پودے

اپنے باغیچے میں رنگ بھرنا چاہتے ہیں؟ کسی نرسرییا کسی باغیچے سے موسم کے مطابق رنگ برنگے اور خوبصورت پھول لے آئیں اور اپنے باغیچے کی رونق بڑھائیں

۹۔سامنے کی جگہ

اگر آپکے گھر میں باغیچہ نہیں ہے لیکن آپکو پودوں کا بہت شوق ہے تو آپ گھر کے سامنے کے حصوں کو پودے لگا کر ایک چھوٹے سے باغیچے سے تشبہ دے سکتے ہیں۔ اگر گھر کے سامنے کی دیوار پر سفید رنگ ہوا ہوا ہے تو اس کے ساتھ کسی بھی امتزاج کے پودے اچھے لگیں گے۔ جیسے کہ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہرے رنگ کے جھاڑی نما پودے لگائے گئے ہیں جو کہ بہت شاندار لگ رہا ہے

۱۰۔ سامنے کا شاندار حصہ

سامنے کے باغیچے کو نہ تو زیادہ فینسی اور نہ زیادہ نظر انداز کرنا چاہیے۔یہ وہ پہلی چیز ہے جس پر آپکے مہمانوں کی نظر پڑتی ہے۔ یہ آپکے گھر کا پہلا تاثر ہے اسلیئے اسکو بہت زیادہ خوبصورت نظر آنا چاہیے۔ آپکو بہت زیادہ پیسہ خرچنے کی ضرورت نہیں ہے، بس اسکی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سوکھے ہوئے پودے اور بے جا سوکھی گھاس آپکے گھر کا تاثر اچھا ڈالتے ہیں۔

۱۱۔ بےشمار رنگ

جیسے کہ آپکو پتہ ہے کہ باغیچے کو لطف اندوز اور شاندار ہونا چاہیے تو اسکے لیئے آپ رنگ برنگے پھول لگانے کے علاوہ اس میں رنگ برنگا فرنیچر بھی رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ اس میں جان ڈالتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ آپکی پارٹیز کو بھی پر لطف بناتا ہے۔

۱۲۔ لٹکنے والے پودے

اگر آپکے پاس جگہ بہت کم ہے لیکن آپکو بھی قدرت سے پیار ہے تو فکر نہ کریں ہم آپکے لیئے ایک ایسی تجویز لائے ہیں  جو آپکے شوق کو بغیر کسی بڑی قیمت کے پوری کرتے ہیں۔ صحن کا ایک کونہ چنیں اسکی ایک دیوار پر شاندار پینٹ کریں، دوسری پر پتھر لگائیں تاکہ یہ ایک اچھا تاثر دیں اگر آپ کے پاس پودے رکھنے کی جگہ نہیں تو آپ انکو تصویر کی طرح لٹکا سکتے ہیں۔ ایک شاندار تجویز

¿Necesitás ayuda con tu proyecto?
¡Contactanos!

Destacados de nuestra revista