جدید انداز کا گھر کیسے بنایا جاۓ!

Hamna—Homify Hamna—Homify
The Lantern House, Feldman Architecture Feldman Architecture Modern Houses
Loading admin actions …

ہم میں سے زیادہ تر لوگ چاہتے ہیں کے ہمارا گھر جدید دورجدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہو اور دکھنے میں بھی بہت خوبصورت لگے۔ آج کل کے جدید انداز کے گھروں کا تو آرکیٹیکچر ہوتا بھی انتا شاندار ہے کہ بس آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔ ہلکے رنگوں اور سیدھی سیدھی خطوں پر تیار کرہ ماڈرن انداز کے گھر نا صرف بہت دلکش ہوتے ہیں بلکہ یہ اپنے مکینوں کے آرام کا بھی خیال رکھتے ہیں اور اس انداز سے تیار کیے جاتے ہیں کہ اس میں رہتے ہوۓ کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

جدید طرز صرف ایک ہی کوئی خاص قسم کا انداز نہیں ہے جس کو استعمال کر کے ہی آپ اپنے گھر میں دلکشی لا سکتے ہیں، بلکہ یہ تو آپ کے ذوق پر منحصر ہے کہ آپ اپنے گھر کو کس طرح سے تیار کرواتے ہیں۔ بس اس کے چند راہنمائی اصول ہیں جن کو استعمال کر کے آپ اپنا گھر بہت جدید اور دلکش بنا سکتے ہیں۔

چلیں پھر ہم آپ بھی دیکھیں کہ ایک جدید گھر میں کیا کیا خوبیاں موجود ہوتی ہیں اور کس انداز سے تعمیر ہوتا ہے!

کون سا مٹیریل استعمال کیا جانا چاہیۓ؟

بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہوتا ہے کہ ایک جدید انداز کے گھر کے لیے کس طرح کے اور کون سے مٹیریل کا استعمال کیا جاۓ؟ کیا ماڈرن انداز حاصل کرنے کے لیے کوئی خاص مٹیریل چاہیے ہوتا ہے؟ بالکل بھی نہیں! جدید انداز کی یہی تو خوبصورتی ہے کہ آپ اس کے لیے اپنی پسند اور اپنے ذوق کے مطابق مٹیریل کا استعمال کر سکتے ہیں۔ چاہے آپ سیمنٹ استعمال کریں یا پھر لکڑی یا پتھر، یہ آپ پر منحصر ہے۔ بلکہ اگر آپ ان سب مٹیریل کو ملا کر استعمال کرنا چاہیں تو یہ بو اور بھی زیادہ اچھی بات ہے کیونکہ اس سے اور زیادہ جدید انداز ملتا ہے۔

​رنگوں کا انتخاب اور طرز تعمیر کیا ہو؟

جدید انداز کے گھروں کے لیے زیادہ تر ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے کیونکہ ہلکے رنگ ہمیشہ کشادگی کا تاثر دیتے ہیں۔ اس کے لیے سفید، سرمئی اور ہلکے خاکستری رنگ سب سے اچھے ہیں۔ اس کے ساتھ زیادہ تر لوگ کھڑکیوں کے فریم اور دروازے وغیرہ گہرے رنگوں جیسے سیاہ، ڈارک گرے اور براؤن رنگ کے بنوانا پسند کرتے ہے۔ اس طرح آپ کے گھر کو یکساں رنگ کی پیدا کردہ غیر دلچسپی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

جدید انداز کے گھروں پر آپ غور کریں تو آپ کو پتا چلے گا کہ زیادہ تر گھر سیدھی سیدھی خطوں پر بنے ہوتے ہیں اور ان کے انداز میں سادگی سب سے زیادہ نمایاں ہوتی ہے۔ غیر ضروری طور پر رنگوں یا اشیاء کا استعمال بالکل بھی نہیں کیا جاتا۔ ویسے بھی زیادہ تر ماہرین کا یہی خیال ہے کہ بہت زیادہ رنگوں اور غیر ضروری آرائش کی کوششوں کی وجہ سے گھر کی اصل خوبصورتی چھپ جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور بات جو جدید گھروں کو تعمیر کرتے وقت سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے وہ ہے کھڑکیوں کی موجودگی۔ بڑی بڑی اور سادہ سے فریم والی کھڑکیاں آپ کے گھر کو خود بخود ہی نہایت جدید انداز فراہم کرتی ہیں۔

​جگہ کا سائز کتنا اہم ہے؟

اکثر لوگوں کا خیال یہ ہوتا ہے کہ جدید طرز کے گھر صرف بڑی بڑی اور کشادہ جگہوں پر ہی بناۓ جا سکتے ہیں جن کے اطراف میں خوبصورت سے باغ موجود ہوں۔ یہ خیال بالکل بھی درست نہیں ہے۔ گھر میں جدت اس کے طرز تعمیر اور آرائش کے انداز سے آتی ہے۔ آپ کے پلاٹ کا سائز کتنا بڑا ہے، اس بات سے جدید انداز کا اتنا بڑا تعلق نہیں ہے جتنا کہ آپ کو لگ رہا ہے۔ آپ چھوٹی سی جگہ کو بھی ذہانت سے استعمال کر کے ادھر نہایت شاندار اور جید انداز کا گھر بنا سکتے ہیں۔

کون سا انداز درست ہے؟

آج کل کے طرز تعمیر کی سب سے زبردست بات یہی ہے کہ یہ آپ پر زمان و مکاں کی کوئی پابندیاں نہیں لگاتا۔ ہر وہ انداز جو آپ کو پسند ہے، اگر سلیقے سے استعمال کیا جاۓ تو وہ بہترین ہے۔ اگر آپ کو پتھر پسند ہے تو آپ اس کے استعمال سے بھی بہت جدید انداز کا گھر بنا سکتے ہیں جو ہر دیکھنے والے کو متاثر کرے گا۔ بس آپ کو جو بھی انداز پسند ہے اس کو کسی ماہر کے ساتھ مشورہ کر کے اپنے خوبصورت گھر کی تعمیر شروع کر دیں

بہتری کس طرح لائی جا سکتی ہے؟

ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ اپنے لیے جدید انداز کا گھر چاہتے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا گھر مناسب طور کی روشنی کے انتظام کے ساتھ موجود ہو۔ کیوں کہ آج کل کے جدید انداز کی پہلی شرط روشنی اور کشادگی ہے۔ اور جیسا کہ ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ آپ کا گھر اگر چھوٹے سائز کا بھی ہے تو بھی ہلکے رنگوں کے استعمال سے اس میں کشادگی پیدا کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ رات کے وقت بھی گھر کے لیے مناسب روشنی کا انتظام موجود ہونا چاہیے تاکہ آپ کا دلکش گھر نا صرف دن میں بےحد خوبصورت لگے بلکہ رات کو بھی اس کا حسن جگمگاتا رہے۔

سب سے آخری بات ہم یہ کریں گے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا گھر جدید انداز کا ہو تو اوپر بتاۓ گئے مشوروں پر عمل کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر کے ساتھ ہریالی اور سبزہ موجود ہ ہو۔ اگر آپ کے پاس اتنی جگہ موجود نہیں ہے کہ اس پر بڑا سا باغ تیار کیا جا سکے تو چند پودے اور ایک دو درخت بھی کافی ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine