کہا جاتا ہے کہ پہلا تاثر ہی آخری تاثر ہوتا ہے۔ اسی لیے آپ کے گھر کا داخلی راستہ بہت اہم ہوتا ہے۔ یہ آپ کے گھر کا مجموعی تاثر پیش کرتا ہے اور آنے والے کو آپ کے ذوق کا پتا دیتا ہے۔
آج ہم اسی سلسے میں آپ کے لیے لاۓ ہیں چند ایسے انداز اور خیالات جن کی مدد سے آپ با آسانی اپنے گھر کی داخلہ گاہ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ چاہے آپ کے گھر کا فرنٹ حصہ بڑا سا ہو یا چھوٹا، ہمیں امید ہے کہ ماہرین کی منظور شدہ ان تصاویر سے آپ کو ضرور مدد ملے گی۔
اگر آپ اپنے گھر کی داخلہ گاہ کو نمایاں کرنا چاہتے ہیں تو اس تصویر کی طرح پتھروں کی دیوار اور روشنیاں آپ کی بہت اچھی دوست ثابت ہوں گی۔
دروازے کو ابھارنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کی چوکھٹ کے گرد فریم لگا دیں۔ جیسے اس تصویر میں لکڑی کے دروازے کے گرد چوڑا اور چمکدار فریم لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سامنے لٹکا ہوا لیمپ بھی ایک دم توجہ کھینچتا ہے۔
قدرتی اشیاء جیسے پتھر اور لکڑی نہ صرف بہت خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ یہ ماحول میں بھی جان ڈال دیتے ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ یہ چیزیں مفت میں اردگرد سے اکٹھی کر کے اپنے گھر کی آرائش کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
گھروں کی داخلہ گاہ صرف اس لیے غیر دلچسپ ہوتی ہے کیونکہ وہ ایک ہی طرح کی چیزوں سے بنی ہوتی ہے۔ مختلف طرح کی اشیاء جیسے دھات، لکڑی اور پتھروں کے استعمال سے ایک دم آپ کا گھر منفرد لگنے لگے گا۔
آج کل کی مصروف زندگی میں باغبانی کے لیے وقت نکالنا بہت مشکل ہے۔ اسی لیے زیادہ تر گھروں کے بیرونی حصے بور اور غیر دلچسپ ہوتے ہیں۔
اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ ان پودوں کا انتخاب کیا جاۓ جو زیادہ توجہ نہیں مانگتے۔
اپنے گھر کے مرکزی دروازے کو نمایاں کرنے کے لیے اس کے ساتھ لگایا گیا لکڑی کا پیرگولا بہترین انداز ہے۔ دیکھیں ادھر سفید دیواروں کے ساتھ گہرے رنگ کی لکڑی کا استعمال کتنا زبردست لگ رہا ہے۔
شیشہ ہمیشہ سے ہی بہت خوبصورت سمجھا جاتا ہے اور یہ کبھی بھی فیشن سے باہر نہیں جاتا۔ دیکھیں ادھر شیشے کے استعمال سے کتنی کشادگی کا احساس مل رہا ہے۔
شیشہ تھوڑا مہنگا بھی ہوتا ہے تو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اسے لکڑی یا پتھر کی دیوار کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاۓ۔
پودے جس جگہ بھی موجود ہوں ادھر تازگی اور زندگی کا احساس لاتے ہیں۔ آپ کی داخلہ گاہ کے نزدیک لگے یہ پودے پوری جگہ کو دلکش بنا دیں گے۔ اور اگر آپ کے پاس جگہ موجود ہے تو آپ ادھر پھولوں کے پودوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کے درخت بھی لگا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو صاف ستھرا اور چمکدار انداز پسند ہے تو اس طرح کا گیٹ آپ کو بہت پسند آۓ گا۔
ہمارا سب سے پسندیدہ طریقہ ہے پتھروں سے بھری دیوار کا استعمال۔ آپ اپنے ذوق کے مطابق رنگ چن کے اس رنگ کے پتھروں کی دیوار بنوا سکتے ہیں۔
ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ اسے قدرتی رنگوں کے قریب ہی رکھیں۔
گزرگاہوں اور داخلی راہداریوں کی سجاوٹ کے 22 بہترین انداز بھی دیکھیں.