جگہوں کو دیواروں کے بغیر الگ کرنے کے ۱۶ طریقے

Farheen Farheen
E+P HOME, enrico massaro architetto enrico massaro architetto Modern Living Room
Loading admin actions …

چاہے آپکا گھر بڑا ہے یا چھوٹا تھوڑے عرصے بعد آپکو اسکو تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ترمیم جگہ کو جمیل بنانے کے علاوہ اس میں موجود خلا کو پر کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ جگہ کو بانٹ دینا بھی ایک متاثر کن تبدیلی ہے۔ شاید آپکو لگتا ہو کہ پورے یہ ڈیزائن کو تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے لیکن اس خیال کو ذہن میں لانے سے پہلے آپکو ان تصویروں کو دیکھنے کی ضرورت ہے

۱۔ لوہا اور شیشہ

ایسی تقسیم جو تھوڑی سی لوہا ہو اور باقی ساری شیشےکی بنی ہو اس سے تقسیم کے ساتھ ساتھ ایک جدید وضع آتی ہے۔

۲- صرف شیشہ

ایسی جگہیں جو تنگ ہوں اور ان میں روشنی کم آتی ہو ، ایسی جگہوں میں صرف شیشے کی تقسیم بہت اچھی رہتی ہے کیونکہ یہ جگہ بھی کم گھیرتی ہے اور باقی سجاوٹ پر بھی کم اثر انداز ہوتی ہے۔

۳۔ ایک خاص عنصر کے لِئے موٹی لکڑی

خالی جگہوں کی تخصیص کے لِئے موٹی لکڑی کا استعمال ایک مشترکہ خصوصیت ہے کیونکہ اس سے قدرتی روشنی پر سمجھوتہ نہیں ہوتا۔ بلکہ کتابوں اور لوازمات  کے انعقاد کے لئے مضبوط حمایت کے طور پر کام کرتا ہے۔

۴۔ افقی اسٹرپس

یہ پتلی افقی اسٹرپس پر مشتمل اسکرین کسی بھی کمرے میں فٹ ہوجاتی ہے، یہ دو طرح سے کام آسکتی ہے۔ یہ جگہ کو اسطرح سے تقسیم کرتی ہے کہ دیکھنے والے کو پتہ نہیں لگتا کہ اس کے پیچھے کیا ہے؟ اور ساتھ میں یہ قدرتی روشنی کو روکتے بھی نہیں ہیں۔

۵۔ اور اب، عمودی اسکرینز

لمبے اور پتلے ٹکڑوں کا استعمال کرتے ہوئے یہ عمودی تھیم ان کا ایک اور متبادل ہیں،

 یہ لگانے بھی بہت آسان ہیں کیونکہ آپکو ایک طرف سے زمین سے جوڑنا ہوتا ہے اور دوسری طرف سے چھت کو لگا دیں آپکا کام ختم۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ اور کچھ نہیں

۶۔لچکدار اسکرینز

یہ جگہ کو تقسیم کرنے کا سب سے شاندار ذریعہ ہے،کیونکہ اگر آپکو یہ نہیں چاہیے تو آپ اس کو مکمل طور پر چھپا سکتے ہیں

۷۔چھوٹی جسامت کی اسکرینز

اگر آپ کوئی مستقل یا نمایاں تقسیم نہیں چاہتے توایک چھوٹی اسکرین اچھی تجویز ہے آپ اسکو جب چاہیں ہلا سکتے ہیں اور جب چاہیں ختم کر سکتے ہیں

۸۔ ایک اور تجویز بہت سارے سوراخوں کے ساتھ

بڑی جگہوں کی مدد سے اس میں سے بہت روشنی گزر سکتی ہے، اور یہ بیک وقت تقسیم کے کام بھی آسکتا ہے۔

۹۔ دو اسکرینز جو ایک ہی لگتی ہیں

ایک سے زیادہ اسکرین ہو نے کے بہت سے فائدے ہیں، یہ جزوی یا مکمل طور پر غیر شفاف ہوتے ہیں۔مثال کے طور پر، اس کمرے کے دونوں سروں میں اس کو رکھ کو دیا گیا ہے اور  بیچ میں دروازہ ہے یہ اسکرینز بلکل ایک جیسی ہیں اور چمکدار بھی ہیں

۱۰۔اسکرینز شیلفس کے ساتھ

اگر آپ اسکرینز کے ساتھ شیلفس کا بھی اضافہ کرتے ہیں تو امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ الگ کرنے کے علاوہ انکو اور طرح بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ تھلوں کے بنا شیلفس مزید ہوا دار لگتے ہیں

۱۱۔ لٹکتے ہوئے عناصر کی مدد سے جگہ کو الگ کریں

اگر آپ جگہ کو صرف تقسیم نہیں کرنا چاہتے بلکہاسکو قدرتی بھی رکھنا چاہتے ہیں اس ڈیزائن کو آزمائیے۔  آپکو صرف کرنا اتنا ہے کہ اس کوئی بنیاد ڈھونڈین جس کے ساتھ آپ اسکو لٹکا سکیں۔

۱۲۔ اسکرین یا ریلکینگ؟

یہ دونوں طرح کام کر سکتا ہے، اگر آپ ایک ایسی اسکرین استعمال کریں جس میں بڑے بڑے سوراخ ہوں اس سے روشنی گزر سکے گی ۔ ایسی اسکرین کا استعمال کریں جو چھت تک ہو، جیسی اس تصویر میں ہے

۱۳۔سلائیڈنگ دروازے

سلائیڈنگ دروازے ایک شاندار تقسیم کا کام  کرتے ہیں، خاص طور پر جب وہ غیرشفاف ہوں

۱۴۔ پتلے لیکن ٹھوس ڈھانچے

آپکو جگہ کو تقسیم کرنے کے لیئے بہت موٹی اسکرین کی ضرورت نہیں ہے۔ مثال کے طور پر اس تصویر والی جگہ کو دیکھیں اس کے مواد کتنے سادہ اور پتلے ہیں۔ تاہم اس طرح کی اسکرین کثیرمقاصد نہیں ہوسکتی ، لیکن جس کام کے لِئے لگائی گئی ہے وہ کام اچھے سے کرتی ہے

۱۵۔ ایک اسکرین یا چھت؟ یا دونوں؟

اگر آپ اپنی اندرونی اور بیرونی جگہوں کے لِئےاسکرین ڈھونڈ رہے ہیں تو اس طرح کی آپشن پر ضرور غور کریں جو چھت سے آتی ہے اور پھیل جاتی ہے اور ایک ٹھوس ڈھانچہ بناتی ہے جو انکو تقسیم کرتی ہے۔

۱۶۔ایک اسکرین جو ایلومینم کی بنی ہوئی ہے

ایلومینم کی رسیاں جو کہ ٹوٹتی نہیں ہیں ایک خوبصورت اسکرین بن سکتی ہیں۔ آپ ان کو جگہ کو تقسیم کرنے کے لیئے اور جگہ کو محفوظ بنانے کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں۔ مزید تقسیم کی تجاویز دیکھنے کے لِئے اسآئیڈیا بک پر کلک کریں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine