بارہ(12) چیزیں جو آپ کے مہمانوں کا متاثر کریں گی

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Higienópolis/SP, Thaisa Camargo Arquitetura e Interiores Thaisa Camargo Arquitetura e Interiores Modern Living Room
Loading admin actions …

ہم سب پسند کرتے ہیں کہ اپنے مہمانوں کو متاثر کریں گھر کی بہترین آرائش اور خوبصورت بناوٹ سے۔ تاہم اندرونی آرائش کا پہلا اصول یہ ہے کہ مکینوں(گھر میں رہنے والوں) اور مہمانوں کے ذوق کو مدنظر رکھا جائے۔ مہمان نواز ہونے کے مقابلے میں مہمانوں کے آرام کے لیے زیادہ وقت لگ سکتا ہے اور یہ بھی کہ گھر صاف ستھرا ہونا چاہئیے۔ کچھ لوگ آرائش اور ڈیزائن کے بارے میں دوسرے کی نسبت زیادہ حساس ہوتے ہیں اس وجہ سے کسی بھی مسئلہ/خامی کا فورا جائزہ لیتے ہیں۔ ان بارہ(12) آرائشی سوالات کا ایمانداری سے جواب دیجئیے اور دیکھئیے کہ آپ کا گھر ان تقاضوں پر پورا اترتا ہے۔

1۔ کیا ترتیب/بناوٹ کی تقسیم بہترین ہے؟

عام طور پر ایک گہری نظر اندرونی آرائش کے بارے میں چند سیکنڈ میں احساس کروا دیتی ہے کہ ترتیب نا مکمل ہے۔اس میں مرمارع غلطیاں جیسا کہ ناموافق دروازہ اور مدھم روشنی ہے۔

2۔ گھر میں کون رہتا ہے؟

اندرونی آرائش ذاتی معاملہ ہے اور گھر کے مالک کی پسند،انداز کو ظاہر کرتی ہے۔آپ کی پسند کا فرنیچر دیواروں کا رنگ اور کمرے کی ترتیب آپ کو بتائے گی گھرانے کے معیار کا اور یہ کہ وہ کتنے پرہمت ہیں

3۔ صوفہ کہاں رکھا جاتا ہے؟

اندرونی آرائش کے ڈیزائینر کو مالیت کا اندازہ ہوتا ہے اس لیے ان کے ذہن میں گھر کی دوبارہ تشکیل کا منصوبہ ہو گا۔ ایک صوفہ دیوار کے ساتھ رکھا ہے ایک کشادہ کمرے میں۔یہ اچھی پسند اور آرائشی مشق کا مجموعہ ہے گھر کو سجانے کے لیے۔

4۔ کیا وہاں پھول ہیں؟

بے رونق جگہ کے لیے پھولوں کا انتظام ہوگا  اور آرائش میں حسن و جمال ہو گا اسطرح کا ماحول بنانے کے لیے۔

5۔ صوفے پر کتنے کشن بکھرے ہوں؟

بڑے صوفے پر دو کشن رکھے ہوئے برے نظر آئیں گے مختلف رنگوں کا انتخاب والے کشن  اس بڑے سے صوفے کو مزید آرام دہ بناتے ہیں۔

6۔ شیلفز کو کس طرح منظم کیا جائے؟

آپ جس طریقے سے اپنی کتابوں کو منظم کرتے ہیں یہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں۔چنانچہ موئثر آرائش کے لیے ڈیوی اعشاری نظام اپنائیے لیکن اپنی تمام کتابوں کو ایک شیلف میں رکھنے کی کوشش نہ کیجئیے اگر ایک شیلف میں جگہ بچ گئی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

7۔ کیا دیواروں پر دیواری پوشش ہے؟

پلاسٹر،ڈھلائی پتھر اور مٹی کی چیزیں دیواروں کی بناوت میں شامل ہیں۔ ان میں بہترین قسم کی جو کہ جمالیاتی اور حیران کن اشیاء شامل ہوں۔

8۔ کیسی خوشبو ہو گی؟

خوشبودار موم بتییاں،کشکول یا پھر کچھ خوشبودار ڈسپنسرز گھر کے گرد ہوں تو کسی بھی گندی بدبو سے چھٹکارا حاصل ہو سکتا ہے لیکن احتیاط سے بکھیریں نہیں تو آپ کے مہمان/زائرین سمجھیں گے کہ آپ کچھ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں

9۔ کیا پردے فرش کو چھوتے ہیں؟

اپنے بیڈ روم کی کھڑکیوں کو کچھ شاندار کپڑوں سے آراستہ کیجئیے اور ڈرامائی اثر کے لیے کچھ فرش تک لٹکے پردے لگائیے۔

10۔ کیا آپ کے باتھ روم میں تمام سہولیات شامل ہیں؟

صابن،تولیے،ٹشو پیپرز اور موم بتییاں آپ کے مہمانوں والے باتھ روم میں چار چاند لگا دیتی ہیں لیکن واضح رہے ہر چیز صاف ہو۔

11۔ کیا سجاوٹ مربوط ہے؟

گھر کے کمرے کی بناوٹ ہوٹل کے کمرے کی طرح بنانے کے لیے مختلف رنگوں مواد اور بناوٹ کو ساتھ ملا کر اپنے گھر کی تمام اشیاء کو رکھنا چاہئیے۔

12۔ کیا روشنی مدھم/نرم ہے؟

اگر آپ کو ضرورت ہے کہ گھر کی روشنی کافی تیز ہے  تو آپ کی آنکھوں کو گھر میں داخل ہوتے وقت برا  محسوس ہو سکتا ہے۔ تو کچھ مدھم روشنی کو منتخب کرنا چاہئیےماحول کو ایک رومانوی اور پرسکون بنانے کے لیے۔ان بتیس(32)سستی آرائشی تجاویز کو دیکھئیےجو آپ کے چھوٹے سے گھر میں وسعت پیدا کر دیتی ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine