اپنی راہداری کو مزید جدید بنانے کے ۱۰ آئیڈیاز

Farheen Farheen
Casa CCQ 538, Loyola Arquitectos Loyola Arquitectos Modern Houses
Loading admin actions …

جب آپ اپنے گھر کو مزید خوبصورت اور جدید بنانا چاہتے ہیں تو یہ ایک اچھا منصوبہ ہے کہ راہداری سے شروع کیا جائے کیونکہ یہ ہی وہ پہلی چیز ہے جو آپ کے گھر میں داخل ہونے کے لیئے ضروری ہے اور لوگوں کی توجہ بٹورتی ہے۔

راہداری کو بدلنے کے آپ کے پاس ہزاروں منصوبے ہوں گے۔ چاہے اسکو مزید جدید بنانا ہو یا دیہی وضع دینی ہو جو آرام کا پیغام لاتی ہے۔ رنگ میں ایک سادہ سی تبدیلی اسکو تبدیل کر سکتی ہے۔اگر آپ تجربہ کر نے خواہش مند ہیں تو دروازہ تبدیل کر کے، نئے رنگ لگا کر یا نیا میٹیریل استعمال کر کے اپنی رہائش کو نیا بنا سکتے ہیں۔

اس آئیڈیا بک میں ایسے ۱۰آئیڈیاز پیش کریں گے جو آپ کے گھر کے آرام کو مخل کیے بغیر اس میں شاندار تبدیلی لائیں گے جو کہ مہمانوں کے لیئے استقبال کا احساس جگائیں گے۔

۱۔اسٹرکچر، رنگوں کے امتزاج اور پودوں کا استعمال

ہم ایسی راہداری سے شروع کریں گے جہاں مختلف قسم کی اشیا کو ایک کمال ہم آہنگی سے جوڑا گیا ہے۔ ایک چاکلیٹ رنگ کا گملا جو ایک سفید دیوار پر لگا ہے کیا شاندار دیہی وضع ہے۔ دروازے کی لکڑی کو اسٹیل سے تبدیل کیا جاسکتا ہے تا کہ مزید جدید وضع آئے۔ تاہم لکڑی بھی راہداری کو مزید اسٹائلش اور جدید بنانے کے لیئے بہت خاص عنصر ہے۔ گملے میں لگے کیکٹس اور سوکولینٹ راہداری کو ایک دلکشی  اور تازگی بخشتے ہیں۔

۲۔بناوٹی اور اٹھا ہوا

یہ ڈیزائن دیوار کے ساتھ دروازے جو لکڑی کی اسٹپرس کوملا کر بنایا گیا ہے بہت شاندار لگتا ہے۔ اس قدرتی لکڑی کا رنگ بہت مختلف ہے اسکو مزید حسین بنانے کے لیئے اس پر اسپاٹ لائیٹس لگا دیں ان کے سائے میں یہ مزید دلکش لگیں گے. سفید کنکر اور ان میں لگا ہوا پام کا درخت ایک خاص سجاوٹ فراہم کرتا ہے۔ آخر میں دو کنکریٹ کے سلیبز کا بنا ہوا زینہ لکڑی کے دروازے کے ساتھ جس میں میٹل لگا ہوا ہے بہت حسین لگتا ہے۔

۳۔لکڑی اسٹیل اور پتھر

اسٹائل ایک میٹریل کو استعمال کرنے سے نہیں آتا بلکہ بہت سارے میٹیریل کے امتزاج سے آتا ہے۔اس راہداری میں دیہاتی اور جدید وضع کو ایک ساتھ  ملایا گیا ہے۔ پتھر اور لکڑی دیہی وضع دیتے ہیں اور اسٹیل، کنکریٹ کی بناوٹ جدید اور انکا ملاپ زبردست ہے۔یہ ڈبل دروازہ چاکلیٹ رنگ سے بنا ہے اور اس کے قبضے اسٹیل سے بنے ہیں۔ نیچے کی طرف گرینائٹ کا ایک زینہ تشکیل دیا گیا ہے۔ واہ کیا زبردست امتزاج ہے۔

۴۔پانی کے اوپر سے راستہ

ہر قدم کے ساتھ خوبصورتی کا احساس۔۔۔۔۔ یہ راستہ لکڑی کے پینل سے بنایا گیا ہے نیچے ایل ای ڈی لائیٹس لگا کر تا کہ یہ تیرنے کا احساس دے۔ایک ایسی جگہ پر چلنا جہاں پانی مسلسل حرکت میں ہے ، یہ سب اس فوارے کی بدولت ہے جو درمیان میں لگا ہو ہے۔ لکڑی کا دروازہ، شیشے کی بڑی سی کھڑکی کے ساتھ اس حسین منظر کو پورا کرتا ہے۔

۵۔عمودی ترتیب بہت سے پتھروں کے ساتھ

اس میں راہداری پر بہت سے سجاوٹی پتھر لگائے گئے ہیں۔لیکن وہ دیوار جس پر دروازہ ہے نہایت سادہ ہے اور یہ بہت شاندار امتزاج ہے۔اور دروازہ عمودی ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے جو چھت تک ہے۔افقی لکڑی کی سلیٹس ایک خاص شکل اور بناوٹ پیدا کرتی ہیں۔ اور ان سب کا نتیجہ ایک شاندار راہداری کی صورت میں حاضر ہے۔۔۔۔

۶۔کان کے کالے نارنجی پتھر

یہ زبردست راہداری کالے پتھر سے ڈھکی ہوئی ہے۔۔آپ آتش فشانی یا کان کنی پتھر استعمال کر سکتے ہیں۔ ساتھ میں نارنجی کان کنی پتھر آپ اسی رنگ کی سیرامک ٹائلز بھی استعمال کر سکتے ہیں راہداری میں لگائے گئے ہیں۔ دروازے میں بھی انہی رنگوں کی ایک پتی ڈال دی گئ ہے۔ جو ایک شاندار افقی عنصر ہے۔

۷۔ایک ڈھلی ہوئی راہداری

ایک جادوئی وضع کے لیئے۔۔ آپ راہداری کو دروازے کے قریب بنا سکتے ہیں۔ ان سب کو بنانے کے لیئے صرف دیواریں اور چھت چاہیے ایک کمرے کی طرح جو آگے سے کھلا ہو۔ آگے سے اسکو تھوڑا سا بڑھا دیا جائے تو یہ مزید حسین لگے گا۔ اس تمام جگہ کو ایک خاص میٹیریل سے ڈھک دیں۔ آپ سیرامک ٹائلز ،سجاوٹی پتھر اور لکڑی کی سلیٹیس استعمال کر سکتے ہیں۔

۸۔ایک دیواو جو راہداری کی نشاندہی کرے

ایک اور راستہ یہ ہے راہداری کے راستے پر ایک دیوار بنا دیں۔ یہ دیوار کو آپ چمکدار رنگ کرسکتے ہیں یا پھر کسی سجاوٹی میٹیریل سے سجا سکتے ہیں۔ باغیچے کی راہ میں پتھر لگا کر آپ کی اس کی وضع مزید شاندار کر سکتے ہیں۔ اس آئیڈے کی لیئے پیسے تو چاہیں لیکن آخر میں یہ سب بہترین ہوگا۔

۹۔ایک شاندار رنگ

ایک بہت سستی تجویز، لیکن اسکا اثر بہت گہرا ہوگا ۔ وہ تجویز یہ ہے کہ راہداری کے دروازے، فرنیچر اور اشیا پر رنگ کریں۔ کوشیا گلابی رنگ کی راہداری بہت زیادہ کمال لگتی ہے۔ اگر آپ کا دروازہ پرانا ہے تو اس کودلچسپ شکلوں والے خوبصورت لکڑی کے دروازے سے تبدیل کریں جس میں ہینڈل ہوں اور ایک شیشے کی کھڑکی بھی۔

۱۰۔لوہے کے دروازے

اگر آپ تیار ہیں تو اپنے مرکزی دروازے کو تبدیل کرنا کیسا رہے گا؟اگر آپ چاہیں تو اسکی جسامت بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ دروزے کے ساتھ ایک کنٹینر لگا دیا گیا ہےاسطرح یہ آپ کے گھر میں جدید فضا لاتا ہے

اگر آپ کو ڈیزائن دلچسپ لگا۔ تو دیکھیں ایک ماحولیاتی دوست کنٹینر کا گھر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine