ایک ۶۰کا گھر بلکل جدید ڈیزائن کے ساتھ

Farheen Farheen
LEBENSRAUM ERWEITERT II, ONE!CONTACT - Planungsbüro GmbH ONE!CONTACT - Planungsbüro GmbH Modern Living Room
Loading admin actions …

جب آپکے گھر کا فرنیچر، ڈیزائن اور انٹیریر آپکو متاثر کرنا چھوڑ دیں اور آپکو ان کو دیکھ کر آپکا جوش مانند پڑ جائے تو وقت آگیا ہے کہ آپ اسکو تبدیل کر دیں۔ ان اوقات میں یا تو آپ ایک سخت قدم اٹھائیں اور نیا گھر تلاش کریں۔ لیکن ہر بار یہ بہت مشکل ہوتا ہے تو اسکے لیئے آپ اپنے موجودہ گھر میں تھوڑی تبدیلیاں کر کے اپنے پرانے گھر کو نیا بنا سکتے ہیں۔ آج ہومی فائی پر آپکو انہی طریقں کے بارے میں ہی بتایا جائے گا۔

ایک قصابی خاندان کو احساس ہوتا ہے کہ انکا ۱۹۶۰ کا گھر اب ان کے جدید طورطریقوں سے میل نہیں کھاتا، انہیں اب اس میں کچھ تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ اور اسکا بیڑہ کچھ جرمن آرکیٹکس جنکا تعلق  ONE!CONTACT—PLANUNGSBÜRO سے ہے نے اٹھا لیا ہے۔ انکی شاندار منصونہ بندی اور ابتدائی آرکیٹیکچولر ڈیزائن نے اس ۱۹۶۳کے گھر کو زیادہ روشنی، کھلی جگہ ، بہتر ہواداری فراہم کی ہے۔  ذرا پاس سے دیکھیں۔

پیچھلے حصے کے نئے پہلو

تبدیلی کے اہم حصے کے طور پر، پیچھے کی طرف ایک نئی جگہ شامل کر دی گئی ہے جو باغیچے کے سامنے ہے۔ اس جگہ کی ہموار چھت بہت ہی کمال ہے جب کہ باقی سارے گھر کی چھت اونچی ہے۔ ہموار چھت اور لمبی شیشے کی سطح کے ساتھ، اس نئے اضافے سے یہ فیملی ہوم مزید مکمل اور جدید ہوگیا ہے۔ اسکی نئی وضع پرانی سے بہت ملتی ہے اس میں رنگوں کا امتزاج وہی رکھا گیا ہے تاکہ یہ گھر کا حصہ ہی نطر آئے۔

پورے گھر میں پہلے سے زیادہ حرارتی موصلیت پیدا ہوگئی ہے۔اس مکان میں کھڑکیاں بھی توانائی بچائو استعمال ہوئی ہیں۔

کشادگی میں رہیے

کشادگی کو ہیلو کہیں۔ نچلے حصے میں کشادگی حاصل کرنے کےلیئے دیواروں کو گرا دیا گیا ہے۔ کھلی جگہ لیونگ روم، باورچی خانے اور پکانے کے لیئے بہترین ہے۔ اس سے ہمیں روشن اور کھلی جگہ ملتی ہے نسبتا تنگ کمروں اور پتلی راہ دوریوں کے۔

جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں نئے لائونچ میں باورچی خانہ، لیونگ روم کتنے کشادہ ہیں۔ سفید شیشے کے کھلے سلائیڈنگ دروازے کمرے کو مزید روشن اور کھلا دیکھا رہے ہیں۔شیشے کے دروازوں سے پوری دیوارکو ڈھکنے کے علاوہ آپ اسکو صحن بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ بہت ساری اسکائی لائٹس آچکی ہیں۔ یہ اسکائی لائٹس کمرے میں روشنی اور دلکش ماحول پیدا کرتی ہیں۔

ڈائینگ ایریا آپکو لکڑی کے ٹیبل ، بھوری آرم چیئر کے ساتھ بہت شاہانہ احساس دلاتا ہے جبکہ موم بتی کو روشنی اسکی چمک میں اضافہ کرتی ہے۔

آرام دہ بیٹھنے کی جگہ

لاونچ کا ایریا اس گھر میں نیا ہے جو باغیچے کے منظر کو دوبالا کر دے گا۔درمیان میں دو اسکائی لائیٹس بہت زیادہ روشنی کو اندرآنے دیتی ہیں۔

بھورے رنگ کا فرش سفید دیواروں کے ساتھ بہت خوبصورت امتزاج بنا رہا ہے، جبکہ آپکا سکون بھورے لیدر کے صوفوں سے مزید بڑھ جائے گا۔ کنٹری سائیڈ کی لہر ، پیچھے جلتی چمنی اور یہ لکڑی کا فرش لاونچ میں دیہات کی خوشبو پیدا کرتا ہے۔

مرصع اور ماڈیولر

کچن کے اندر سارے جدید آلات مرصیعت کی شکل میں موجود ہیں۔ ڈائینگ روم کی طرح ،کچن  صاف لکیروں ، سفید برف کے گالوں اور ہینڈل کےبغیرکیبنزکے ساتھ  بہت زیادہ اسٹائلش ہے۔ کھلی کام کرنے کی جگہ اور فعال اپلائنسز کے ساتھ۔ یہ کچن بہت زیادہ روشنی کا حامل ہے۔ ان دیوار مین بنے ریکس کو تو دیکھیئے۔ چمکدار دیواریں اور خوبصورت اپلائینسز کچن کو خاص شکل بخشتے ہیں۔

تصویر میں اتنا نمایاں نہیں ہے لیکن بیرونی پنکھا چھت کے ساتھ بہت خوبصورتی سے لٹکایا گیا ہے۔

کیا امتزاج ہے

بہت جاذب نظر شاہانہ غیر جانبدار کمروں سے گزرتے ہوئے آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ آپ کو یہ سرپرائز ملے گا۔ لال رنگ کا یہ قالین سفید زینے، دیواروں اور ریلنگ کے ساتھ بہت زیادہ اٹھ رہا ہے اور طول وعرض میں ایک خاص شاندار اضافہ کر رہا ہے۔

مرصع بیڈ روم

اس بیڈ روم کو قالین ، کھلی الماریوں اور فیشن ایبل لائٹس کے ساتھ مرصع شکل میں سجایا گیا ہے۔

ٹھیک ٹھاک جدید

خوبصورت، پتلے، غیر جانبدار اور اہم ڈیزائن کے ساتھ اس گھر میں [ اس خوبصورت زینے کو چھوڑ کر] باتھ روم سب سے اعلیٰ اور معیاری عناصر کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ سرمئی پتھر، گہری لکڑی اور سفید رنگ کے ساتھ ایک خاص امتزاج بناتے ہیں۔ آپکو یقین دالاتے ہیں کہ یہ باتھ روم کھلی جگہ کے ساتھ بہت خاص ہے۔

متحرک خصوصیات

کیا اس سے زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت ہے؟

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine