منفرد لیونگ روم: ۲۰ گھر فلیٹ چھتوں کے ساتھ

Farheen Farheen
Cascade House - Single Family House in Bürstadt, Germany, Helwig Haus und Raum Planungs GmbH Helwig Haus und Raum Planungs GmbH Modern houses
Loading admin actions …

شاید ہی کوئی دوسرا ڈیزائن فلیٹ چھتوں والے جدید گھروں جتنا خاص ہو۔ لہذا اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ جدید آرکیٹیکچر میں واپس آرہے ہیں۔ چاہے مشہور Bauhaus ( ایک جرمن کمپنی) ہو یا جدید ماہرین فلیٹ چھتیں سب کی من پسند ہیں۔

یہ صرف ڈیزائن کی وجہ سے مقبول نہیں ہیں بلکہ اپنی فعالیت کی وجہ سے بھی بہت سے ماہرین کی پسند ہیں۔ ان کی مدد سے اوپر والا پورشن رہنے کے قابل ہوجاتا ہے اور یہ ماحول پر بھی مثبت اثرات ڈالتی ہیں۔ آپ فیلٹ چھت کو ایک ٹیرس کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ چھوٹے گھروں کے لیئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ ان میں بہت بڑے باغیچے نہیں ہوتے۔

اور یہی وجہ ہے کہ آجکا ہمارا مضمون ان شاندار فلیٹ چھتوں والے گھروں کے بارے میں تو وقت ضائع  کیئے بغیر شروع کرتے ہیں

۱۔ انفرادیت سے متعلق ایک گھر

فطری طور پر جب آپ فلیٹ چھت والے جدید گھر کو دیکھتے ہیں تو آپ محسور ہوجاتے ہیں اور انفرادی علاقوں کو قدرتی روشنی کے مطابق تبدیل کیا گیا ہے

۲۔مستقبل کا فنِ تعمیر

بہت سے گھر مرصیعت اور آسائش کا حسین امتزاج ہوتے ہیں۔ ہماری پیش کردہ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کمرے کس قدر کشادہ ہیں اور لکڑی کا بنا ہوا ٹیرس کتنا شاندار لگ رہا ہے۔ گھر ایک فلیٹ چھت کے ساتھ الگ ہی منظر پیش کرتا ہے

۳۔ تھوڑی سے ترچھی فلیٹ چھت

قدرتی منظر کے ساتھ گھرا ہوا، ایک جدید ڈیزائن کے ساتھ ایک ترچھی  فلیٹ چھت والا گھر جس کے دلکش انداز نے یقینا آپ کا بھی دل موہ لیا ہوگا۔ فلیٹ چھت کے علاوہ اس گھر میں کشادہ کمرے اور ایک شاندار برآمدہ بھی ہے۔

۴۔پر آسائش لکڑی کا گھر

یہ ماڈل ظاہر کرتا ہے کہ کسطرح ایک لکڑی کا گھر بیک وقت پر آسائش اور آرام دہ ہوسکتا ہے ۔ گھر قدرت کا ایک شاندار نمونہ لگ رہا ہے

۵۔ جدید فیملی گھر

دو پورشنز کے ساتھ اس جدید مکعب شکل کے گھر نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے۔ سامنے کی کھڑکی صرف خوبصورت مناظر ہی پیش نہیں کرتی بلکہ قدرتی ماحول کو بھی خوش آمدید کہتا ہے۔ ایک جدید گھر فلیٹ چھت کے ساتھ

۶۔روایت جب جدت کت ساتھ ملتی ہے تو

اگر آپ روایتی چیزوں کے دلدادہ ہیں لیکن گھر میں جدت میں چاہتے ہیں تو یہ ڈیزائن خاص آپ کے لیئے ہی بنا ہے۔ ایک جدید گھر فلیٹ چھتوں کے ساتھ۔ لکڑی اور جدید میٹریل کا امتزاج کمال ہے

۷۔جدید کمال خوبصورتی

۲۵۰ اسکوئر میڑ پر پھیلی یہ عمارت نہایت پرآسائش ہے جو کہ اس فلیٹ چھت والے گھر کو مزید خاص بناتے ہیں۔ شیشے کا ٹیرس اسکو مزید خاص بنا رہا ہے جس میں روشنیاں لگا کر آپ اسکو مزید دلکش بنا سکتے ہیں۔

۸۔ادلی نوعیت: جنگل کی ڈھال پر بنا گھر

قدرت کے درمیان میں رہنے کے لیئے یہ فلیٹ چھت والا گھر بہت خاص ہے۔اس ماڈل میں مختلف اقسام کی لکڑیاں لگا کر ایک خاص شکل تشکیل دیا گیا ہے

۹۔ مرصی اسٹائل

ایک ایسا گھر جو کہ فلیٹ چھت کے ساتھ یو اس میں مزید پورشنز نہیں بنائے گئے کیونکہ یہ مستطیل شکل کا گھر آپ کے تمام کمروں کو کشادگی بخشتا ہے۔ سامنے والی شاندار کھڑکیوں کی وجہ سے گھر مکمل طور پر چمکدار ہوجاتا ہے

۱۰۔پول کے ساتھ بنا ہوا گھر

سنگل پورشن کی اس سے بہتر مثال نہیں ہوسکتی۔  ایک جدید گھر فلیٹ چھت کے ساتھ جو کہ پول کی وجہ سے مزید قدرتی اور شاندار نظر آرہا ہے اور یہ پول ہر کمرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے

۱۱۔ قدرتی لیکن جدید

ایک شاندار ملاپ؛ جس میں ایک جدید آرکیٹیکٹ کو ایک کیوب کی شکل دی گئی ہے جو کہ روایتی لکڑی سے تیاد کیا گیا ہے اور اس گھر کی ایک شاندار فلیٹ چھت ہے۔ قدرت سے محبت کرنے والوں کے لیئے ایک خاص ڈیزائن

۱۲۔ جدید فیملی گھر

چار بیڈ روم ، ایک بڑے لیونگ روم کے ساتھ یہ ڈبل اسٹوری گھر فلیٹ چھت والے گھروں کی شاندار مثال ہے۔ جسکا ڈیزائن خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ فعال بھی ہے

۱۳۔ باوہاوس (ایک جرمن کمپنی) سے متاثر

باوہاوس ڈیزائن سے متاثر ایک شاندار مرصع اسٹائل۔ ان کے لیئے جو کلاسک ڈیزائن اور صاف لکیروں کو پسند کرتے ہیں

۱۴۔ جدید کیوب

غیر معمولی ہونے کے علاوہ یہ کیوب شکل گھر آپ کو پڑوسیوں سے مکمل پرائیوسی فراہم کرتا ہے۔ اسکی تنگ کھڑکیوں سے شکریے کے ساتھ

۱۵۔ مخالفین کے ساتھ کھیلیئے

یہ مرصع فلیٹ چھت والا گھر مرصع اور سمندری ماحول کے درمیان ایک حسین امتزاج ہے۔ اسکی تنگ کھڑکیاں آپکی پرائیوسی کو محفوظ بناتی ہیں جبکہ اندر سے آپ ایک اچھے نظارے سے لطف اٹھا سکتے ہیں

۱۶۔ایک جدید خاندانی گھر

ایک اچھا فلیٹ چھت والا خاندانی گھر وہ ہے جو آپ کو تصویر میں نظر آرہاہے۔ بہت سی کھڑکیاں قدرتی روشنی کے اندر آنے کا باعث بنتی ہیں جبکہ باہر ایک بڑا سا باغیچہ اور پول بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی دعوت کا سماں بھی ہے

۱۷۔ چھت پر پول ٹیرس کے ساتھ

ٹیرس پر سورج کی روشنی کا لطف اٹھائیے اور پول کے پانی سے تروتازگی پائیے۔ اس سے بہتر فلیٹ چھت والا گھر ملنا مشکل ہے۔ مالک نے ایک شاندار امتزاج بنایا ہوا ہے

۱۸۔جدید لیونگ دو اسٹوریز کے ساتھ

یہ فلیٹ چھت والا کیوب شکل کا گھر جسکی بہت ساری کھڑکیاں قدرتی روشنی کو اندر آنے کی اجازت دیتی ہیں اور باغیچے کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں

۱۹۔ایک تعمیراتی ماسٹر پیس

ہرے بھرے ماحول کے بیچ میں بنا ہوا ایک شاندار فلیٹ چھت والا گھر جو کہ ایک شاندار تعمیراتی مجموعہ ہے

۲۰۔ریٹرو کے مزے کے ساتھ ایک شاندار فلیٹ چھت والا گھر

ایک فلیٹ چھت والے گھر کو ہمہشہ جدید نہیں ہونا چاہیے بلکہ اینٹوں سے بنا یہ گھر بھی ایک ریٹرو دلکشی فراہم کرتا ہے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine