کپڑے کے استعمال سے چھوٹے گھر میں خوبصورتی پیدا کرنے کے سات بہترین طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Secret Garden Wallpaper Collection by La Aurelia Art & Walls, La Aurelia La Aurelia Walls
Loading admin actions …

گھر کی آرائش کے لئے استعمال ہونے والے کپڑے، سادہ کپڑے نہیں ہوتے۔ تزئین وآرائش کی دنیا میں یہ کپڑےبہت بنیادی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ کسی بھی جگہ کو روشن کرنےاورکشادہ محسوس کرانے کے لئےیہ بہت اہم ہیں اور چھوٹے گھروں اور فلیٹس میں ان کا استعمال زبردست تبدیلی لےآتا ہے۔نسبتاً چھوٹے گھروں میں جگہ کی کمی تو ہوہی جاتی ہے،لیکن آسان اور سادہ طریقہ سےآرائشی کپڑے گھروں میں زبردست بہتری لے آتے ہیں۔

آپ پوچھیں گے:'لیکن میں ان کس استعمال کیسےکرسکتاہوں؟'۔ ہومیفائ پر آج ہم آپ کو وہ سات بہترین طریقہ بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ اپنے چھوٹے گھروں میں آرائشی کپڑے کے استعمال سے زبردست تبدیلی لا سکتے ہیں۔ دیوار گیر کاغز سے لے کر، دیوارگیرقالینوں تک ایسے بہت سے جدید، سادہ اور قابلِ عمل کام ہیں جن سے آپ اپنی رہائش گاہ میں بہتری لا سکتے ہیں۔ اگرہم آپ کی دلچسپی حاصل کرنت میں کامیاب ہوئے ہیں تو آگے پڑھئے اور آج ہی سے اپنے گھر کی آرائش کی منصوبہ سای کیجے۔

1۔صوفوں کا کپڑا

Cloud corner sofa Loaf Modern living room Sofas & armchairs

اتنا بڑاصوفہ ویسے توایک چھوٹے اور مفصل رہنے کےکمرے میں نہیں آئے گا، تاہم آپ اپنی کرسیوں کو کپڑا تبدیل کر کے اپنے کمرے کو ایک نئی اور خوبصورت شکل دے سکتے ہیں، اور اس سے آپ کے کمرے کی دوسری غیر منفرد چیزوں سے بھی لوگوں کی توجہ ہٹ جائے گی۔ 

2۔دیوار گیر کاغز

دیوار پر لگایا جانے والا کاغزی کپڑا انتہائی منفرد اور جدید طرز کاہوتا ہے اور چھوٹے کمروں میں بے مثال خوبصورتی پیدا کرتا ہے۔آپ معمول کے نمونے سے ہٹ کر کوئی چیز پسند کریں جو کو منفرد اور توجہ طلب ہو۔

3۔متنوع افادیت والا فرنیچر

چھوٹی کرسیاں اوراس طرح کی چوکور کرسیاںآپ کے چھوٹے گھر کے لئے بہتریں ہیں کیونکہ ان کو آسانی سے سنبھالا جا سکتا ہے اور مہمانوں کی آمد پر با آسانی نکالا جا سکتا ہے۔ آس کے لئے مختلف کپڑوں کا استعمال کریں اور کعئی ایسی چیز ڈھونڈیں جو فوراً آپ کی توجہ اپنے طرف مبزول کرائے۔

4۔ قالین

قالین کا آپ کے گھر کی انرونی سجاوٹ پر جو اثر ہوتا ہے اسے کبھی کم مت سمجھیں۔یہ ایک چگوٹے کمرے کو سجانے کے لئے بہترین ہے اورایک معیاری قالین ایک قیمتی اثاثہ ہو سکتا ہے۔ار آپ کو ایک اچھا امتزاج بنانے میں دسواری پیش آرہی ہے تو آپ ایک انٹیرئیر ڈیزائنرسے بات کرکہ ماہرانہ رائے حاصل کرسکتےہیں۔ وہ آپ کو بتا سکیں گے کہ کیسےآپ اپنے گھرکے ڈیزائن کا اچھا امتزاج بنا سکتے ہیں اور کیسے آپ کپڑے کا بہترین استعمال کرسکتے ہیں۔ 

5۔ دیوار گیر قالین اور بنی ہوئی اشیاء

کیا اس ہفتہ وارچھٹی پرآپ'خود سے تخلیق' کرنے والا ایک پراجیکٹ کرنا چاہتے ہیں؟دیوار گیر قالین اور بنی ہوئی اشیاء آپ گھر پر خود بھی بنا سکتے ہیں اور کسی کاریگر سے یا پرانی اشیاء بیچنے والی دکان سے لے سکتے ہیں۔ ان سے دیواریں روشن، منفرد اور خوبصورت لگتی ہیں, اور آپ کے گھر کوایک کردار اور خوشنمائی عطا کرتی ہیں۔

6.کھڑکیوں کی کپڑے سے سجاوٹ

کھڑکیوں کی پردوں سے تزئین و آرائش کو بھی یاد رکھئے۔  یہ چھوٹے سے کپڑے کے ٹکڑے آپ کے گھر کے اندرونی حصوں کو مکمل طور پر تبدیک کر دیتے ہیں اورچھوٹے گھروں میں خصوصاً ان کو ہرگز نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ اگر آپ کا کمرا ملگجا سا ہے تو آپ ہلکے اور آرائشی پردوں کا استعمال کریں اور اگر کمرہ روشن ہے تو کو ئی بھاری پردہ چنیں۔ 

7۔ بناوٹ اور رنگوں کا اضافہ

The Summa I, FAK3 FAK3 Living room

کپڑا بہت سے رنگوں، ڈیزائنزاورمختلف میعارات کا ہوتا ہے۔ ایک چھوٹے کمرے میں آپ کپڑے کے استعمال سے کشادگی روشناس کرا سکتے ہیں جس سے اس کمرے میں کشش پیدا ہو جائے گی۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine