گھر کی آرائش کے 6 لازوال رحجانات

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Casa Mr, 21arquitectos 21arquitectos Minimalist bedroom
Loading admin actions …

گھر کی آرائش کے رحجانات کے ساتھ چلنا کافی تھکا دینے والا کام ہو سکتا ہے۔ ہر سال نئے اور دلچسپ رحجانات سامنے آتے ہیں جو کہ کافی جلد ہی بورنگ کی فہرست میں شامل ہوجاتے ہیں اور فیشن سے باہر ہوجاتے ہیں۔ کیوں نہ ایسا کیا جائے کہ گھر کی آرائش کے جدید رحجانات کونقل کرنے کی بجائے ان رحجانات کو سامنے رکھیں جو کہ لازوال ہیں اور آج بھی اتنے ہی اچھے لگتے ہیں جتنے کہ دس سال پہلے تک۔ ہم نے اس مضمون میں گھر کی آرائش کے ایسے چھ رحجانات شامل کئے ہیں جو کہ آپکے گھر کی آرائش کو سالہا سال تک تازہ دم رکھیں گے ۔ 

لازوال ہلکے رنگ

 رنگوں کے نئے رحجانات کے برعکس ہلکے رنگ لازوال ہیں۔ وہ کبھی بھی فیشن سے آؤٹ نہیں ہوتے اور ہمیشہ سٹائل میں رہتے ہیں۔ ہلکے رنگوں کے بارے میں سب سے پُر کشش بات یہ ہے کہ وہ ایک تازہ اور نیا احساس پیدا کرتے ہیں اوراتنے ہی اچھے لگتے ہیں جتنا کہ پہلے زمانوں میں لگتے تھے۔ 

گھر کی آرائش ہلکے رنگوں جیسا کہ سرمئی، سفیدی مائل خاکی رنگ، ہلکا بھورے رنگ، سفیدی مائل زرد رنگ اور سفید رنگ کے ساتھ باوقار اور شائستہ لگتی ہے۔ جدید آرائش میں ہلکے رنگوں کا استعمال طرزِ تعمیر میں استعمال شدہ عناصر اور ڈیزائن مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور گھرکو ایک خوش آمدیدی احساس دیتے ہیں اور ایک کہانی سناتے ہیں۔ 

اسکے علاوہ جب ہلکے رنگ زیادہ استعمال ہوں تو گہرے رنگوں کا کہیں کہیں استعمال آسان ہوجاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر خوابگاہ میں کمبھی جیسا ہلکا رنگ استعمال کیا گیا ہوتو باقی کے کمرے میں گہرے رنگوں کا اضافہ کیا جاسکتا ہے جیسا کہ کوئی غالیچہ، تکیہ یا پھر کوئی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والا فن پارہ۔ 

ایک سفید باورچی خانہ

 اسمیں کوئی شک نہیں کہ  تمام باورچی خانے میں سفید رنگ کا استعمال ایک لازوال، باوقار، تازہ اور صاف ستھرا احساس دیتا ہے۔ سفید رنگ دیکھنے میں انتہائی بھلا لگتا ہے اور اسکو دیکھ دیکھ کر آپ کبھی تھکتے نہیں۔ 

یہ رنگا رنگ سازو سامان کے لئےایک سادہ کینوس کے طور پر کام کرتا ہے جیسا کہ روشنی کا انتظام، دستے،دھاتی رنگ کے برقی آلات اور رنگین برتن۔  سفید رنگ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اثر قائم کرنے کے لئے روشن ترین سفید رنگ کا انتخاب کریں ۔ سفید رنگ چھوٹے باورچی خانے میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور ایک وسیع اور کشادہ جگہ کا تاثر بھی دیتا ہے۔ 

کم سے کم سامان

کبھی کبھار کم حقیقتاً زیادہ ثابت ہوتا ہے۔ ایک جگہ جو پُرسکون ہو اور کاٹھ کبار سے پاک ہو ہمیشہ وقت کی قید سے آزاد ہوتا ہے اور خوبصورتی اور گرمائش کا احساس پیدا کرتا ہے۔ کم سے کم سامان والے طرزِ تعمیرسادہ اورایک گہرے رنگ پر مشتمل ہوتا ہے  اور کم سے کم سامان کے استعمال پر مشتمل ہوتا ہے۔ اور نتیجتاً آپکو ایک با ترتیب جگہ مل جاتی ہے۔ اگر آپکے پاس کوئی ایسا فرنیچر ہوجسکو شو پیس کی حیثیت حاصل ہو اسکے ساتھ ساتھ وہ باقی تٖٖٖفصیلات پر حاوی بھی نہ ہوتو یہ بہت اچھا رہتا ہے۔ کم سے کم سامان والا طرزِ تعمیر گھر کے کسی بھی کمرے میں اچھا لگتا ہے اور لازم نہیں کہ یہ ہر وقت ہی بے کیف اور زندگی سے عاری لگے۔ 

قدرتی روشنی

You would be surprised how letting light pour in can significantly add آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ روشنی کو اندر آنے دینے سے کسطرح آپکی آرائش کو دلکش بنا سکتی ہے۔ ایک جگہ جو قدرتی روشنی سے بھرپور ہو ہمیشہ ہی باوقار، گرمائش سے بھرپور، خوش آمدیدی، وسیع اور کشادہ لگتی ہے اور گھر کی آرائش کا لازمی جزو بن جاتی ہے۔ شیشوں کا فراخدلانہ استعمال گھرمیں قدرتی روشنی لانے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ کمروں میں روشنی لانے کے دوسرے طریقوں میں سورج کی روشنی کا استعمال، چمکیلی آرائشی سامان، شیشے اور آرائش میں ہلکے رنگوں کا استعمال شامل ہیں۔ شیشے قدرتی روشنی کو گھر میں لانے کا سب سے آسان اور سستا طریقہ ہے۔ ایسا کھڑکیوں کے سامنے والی دیوار میں ایک بڑا سا شیشہ آویزاں کر کے کیا جاسکتا ہے۔ شیشہ روشنی کو منعکس کرے گا اور کمرے میں آنے والی روشنی کو دوگنا کر دے گا۔ 

بیرونی عوامل کو اندر لانا

پودے فن پاروں کی طرح اظہار کرتے ہیں اور نادر سامان کی طرح پُرکشش ہوتے ہیں اور انکے ساتھ گھر کی آرائش کرنا کبھی بھی فیشن سے باہر نہیں ہوتا۔ یہ گھر کے ہر کمرے میں جیسا کہ خوابگاہ، غسلخانے اور باورچی خانے میں کام کرتے ہیں اور ہر طرزِ آرائش کے ساتھ بھلے لگتے ہیں۔ سبزے کی وجہ سے خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے اور ہر جگہ میں مثبت تبدیلی لاتے ہیں ۔ کسی بھی جگہ کے ماحول کو فوری طور پر بدلنے کے لئے پودوں سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ اسکے علاوہ پودے سخت جگہوں کے ساتھ ایک مناسب تضاد پیدا کرتے ہیں اور ایک انفرادئت قائم کرتے ہیں۔ اِن سے جگہ نازک اورآرام دہ لگتی ہے جو کہ ایک لازوال تاثر قائم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ 

نیا اور پُرانا

جدید زمانے کی چیزوں کو وراثت میں حاصل شدہ ، پرانے زمانے کی اور نادر چیزوں کے ساتھ ملانے سے ایک ایسا کمرہ حاصل ہوسکتا ہے جو ایسا دکھائی دے سکتا ہے جیسا کہ اسکو سجانے میں برسوں کی محنت لگی ہو۔نتیجتاًایک ایسی جگہ حاصل ہوتی ہے جو وقت کی قید سے آزاد ہو اور آرام دہ اور منفرد بھی ہو۔ نئی اور پرانی چیزوں کو ملانے میں کچھ خاص ہے ۔ اسمیں پرانے زمانے کی کشش، یاد اور وقار ہے۔ یہ بدلتے وقت کے رحجانات کے بالاتر ہوکر اپنے سٹائل کے ساتھ رہنے کا ایک عظیم الشان طریقہ ہے۔ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine