پہلے اور بعد میں ۔۔3 منصوبے جو آپ کو اُمید دلائیں گے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Victorian Home Renovation, Trait Decor Trait Decor Classic style kitchen
Loading admin actions …

یہ مضمون اُن تمام لوگوں کے لئےہےجو گھرکی ازسرِ نوتعمیروآرائش کے ایک زبردست سے منصوبے کے بارے میں سنجیدگی سےسوچ رہے ہیں۔ یہ درست ہے کہ یہ فیصلہ لینا کہ کسی گھر کی جدید پیمانوں پر نئے سرے سے تعمیرو ترئین/ آرائش کی جائے کافی مشکل ہو سکتا ہے اور اِس سے گھبرا کر آپ اِ س کام کو بیچ میں ہی چھوڑ سکتے ہیں۔ مگر جب آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ دوسرے لوگ انٹیرئرڈیزائن کی مدد سےکیا کیا کمال کر رہے ہیں تو آپ میں ایک نیا جوش و ولولہ آ جائے گا اورآُپ نئے سرے سے اس بھاری بھر کم کام کو کرنے کابیڑا آُٹھا لیں گے۔ بلاشبہ جس طریقے سےاں گھروں کوقابلِ دید، جدید اور کشادہ گھروں میں بدلا گیا ہے بہت ہی شاندار ہے۔اگر آپ کو گھر کی تزئین و آرائش کے لئے کسی تحریک کی ضرورت ہے تو آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وکٹوریائی عہد کی شاندار تبدیلی

وکٹوریائی عہد کا یہ گھر کبھی شان و شوکت کا حامل تھا۔اسکی آرائش کا خیال پہلے تو بہت شاندار لگا مگر بعد میں خاصا پریشان کن ثابت ہوا۔ لیکن تمام محنت اور پریشانی وصول ہوگئی کیونکہ گھر بالکل نیا لگتا ہے۔ جیسا کہ آپ تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں غسلخانے کی حالت نہایت ہی ناگفتہ بہ تھی لیکن بالکل نئے سرے سے اُکھاڑ کر بنانےاور آرائش سے یہ بالکل نیا لگنے لگا ہے۔

اس غسلخانے کی سب سے اچھی بات جو ہم کو لگی وہ یہ ہےکہ اسکی آرائش کرتے وقت اسکا تہذیبی ورثہ متاثر نہیں ہوا۔ خوبصورت نقش و نگار والی ٹائلیں، سادہ الماریاں اوروکٹورین طرز کا دھاتی کام ، یہ سب مِل کر اِ س غسلخانے کو وکٹورین عہد سے مماثل کر رہا ہے لیکن اسکے ساتھ ہی اس غسلخانے کی تمام تنصیبات جدید زمانے کے مطابق ہیں۔

واہ کیابات ہے۔ اس باورچی خانے کو سٹائل کا ٹیکہ لگنے کی اشد ضرورت تھی۔ ہم اسکی وضع دار مرمت طلب شکل کو سراہ رہے ہیں مگر اسکی قابلِ استعمال سطحوں کے مابین کچھ نہیں تھا ۔ یہ استعمال کے بہت زیادہ قابل نہیں تھا مگر پھر اسکی حالت بدل گئی۔

اس میں کچھ زیادہ تنصیبات نہیں کی گئیں مگر پھر بھی یہ حیران کن طور پر موثرہے۔اگر پہلے اور بعد کی تصاویر دیکھی جائیں تونصب شدہ آلات، سادہ سنگ، تازہ مواد اور رنگوں کے استعمال نے اس باورچی خانے کو بالکل نئی رونق بخش دی ہے۔ کچھ سمجھے؟  آپ کو اپنے پرانے باورچی خانوں اورغسلخانوں کو بدل دینا چاہئے۔

ایک بورنگ باتھ روم کا دوسری جنم

اُف! یہ پہلے کتنا بد قطع غسلخانہ تھا۔ درحقیقت یہ کسی جیل خانے کا حصہ لگتا تھا۔ اسی لئے اسکو مکمل طور پر گرا کر نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ نئے ڈیزائن میں ایسا نہیں لگ رہا کہ جگہ کم ہے مگر بہلے یہ بہت تنگ اور بدنُما لگ رہا تھا۔

اب یہ کتنا شاندار ہو گیا ہے۔ کونے میں نہانے کی جگہ بنائی گئی ہے اور فالتو مگر قیمتی جگہ کا خوب استعمال کیا گیا ہے۔ بغیر پائپوں کے سنک، سامان رکھنے کی سفید، سادہ چھوٹی سی الماری، سرمئی ٹائلیں اورپالش شدہ سیمنٹ کی دیواروں کے ساتھ یہ گھر سے زیادہ کسی کاروباری دفتر کا غسلخانہ زیادہ دکھائی دے رہا ہے مگر ساتھ ہی ایک خوبصورت اور خوش آمدیدی تاثر بھی قائم کر رہا ہے۔

جدید سٹائل کا ٹیکہ

جہاں تک مہمانوں کےغسلخانے کو تعلق ہےتو یہ بالکل بھی خوش آمدیدی نہیں لگتا۔ غسل کے لئے ٹب اچھا لگ رہا ہے مگر بہت زیادہ جگہ گھیرے ہوئے ہیں اور ایمانداری کی بات ہے کہ کس کے پاس ایسے مہمان آتے ہیں جو کہ نہانے میں وقت لگاتے ہیں۔ نہانے کے لئے شاور کا استعمال زیادہ عملی آئیڈیا ہے اور یہ جگہ بھی کم گھیرتا ہے۔

ہمیں سیمنٹ کی یہ پالش شدہ دیواریں حقیقتاً پسند آئیں۔ بغیر کسی شوشا کےہلکے رنگ کا نم روک پینٹ نہائت عمدگی سے استعمال کیا گیا ہے ۔کچھ گرمائش اور سٹائل پیدا کرنے لے لئے لکڑی سے بنی چھوٹی الماری جسکے اوپر واش بیسن لگا ہے لگایا گیا ہے۔  مجموعی طور پر ڈیزائن کی سادگی دیکھنے والے کو حیرت میں مبتلا کر رہی ہے۔

تکنیکی اعتبار سے اس باورچی خانےمیں کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا۔ مرتب شدہ کاؤنٹراورغیرہم آہنگ اور مختلف ناپوں کی خانہ دارالماریاں کسی ہجوم سے کم نہیں تھیں اور انکی وجہ سے باورچی خانہ تھوڑا پرانے زمانے کا لگتا تھا۔ نئی آرائش میں سفید رنگ کا استعمال نہایت لطیف و نازک ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ اثر انگیز بھی ہے۔

خانہ دار الماریوں کے سٹائل کو تبدیل کیا گیا ہے جسکی وجہ سےباورچی خانے میں استعمال ہونے والے بھاری آلات جگہ کا حصہ دکھائی دے رہے ہیں اور مجموعی طور پر تمام جگہ ایک ترتیب میں آگئی ہے۔ ہمیں لمبی خانہ دار الماریوں کا استعمال اچھا لگا کیونکہ ان کی وجہ سے فریج کو ایک توازن مل گیا ہے اور سٹین لیس سٹیل کی بجائے سفید سِنک تو ہمیشہ ہی زیادہ با وقار لگتا ہے۔

مکان کے باہر فرشی جگہ چاہے جیسی ہی حالت میں ہو کسی تحفہ سے کم نہیں  مگر یہ والا نہایت ہی بری حالت میں تھا۔ سرخی مائل بھورے رنگ کی ٹائلوں کی وجہ سے مجموعی طور پراسکا جدید تاثرنہیں مل رہا تھا اور اسمیں تازگی کا عنصر بھی غائب تھا۔ ہمیں نظر آرہا ہے کہ اسکو برتن/کپڑےسکھانے کی جگہ کے علاوہ اور کئی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس پر کام کرنے والے ڈیزائنر کا بھی یہی خیال تھا۔

حیران کن ہے نا؟اس فرشی جگہ میں کپڑے دھونے کی بڑی بڑی مشینیں لگا کرگھر کے اندر کی بے ترتیبی کو کم کر دیا ہے۔ کپڑے دھونے، سکھانے اور استری وغیرہ کے کمرے کو علیحدہ کرنا بالکل درست فیصلہ ہے اور جس دن سورج نکلا ہو کپڑے آسانی سے دھوپ میں سکھائے جا سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ ایک عملی شمولیت ہے مگر ہمارا خیال ہے کہ اسکی وجہ سے گھرکی مجموعی رعنائی اور دلکشی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ 

گھر کے آرائش کے پہلے اور بعد کے مزید منصوبے دیکھنے کے لئے پڑھئے ہمارا مضمون گھر کی آرائش کا مرحلہ وار منصوبہ جو آپ کو دم بخود کردے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine