۱۹ بہترین لکڑی کی الماریاں آپکو متاثر کرنے کے لیے

Shahtaj Shahtaj
homify Eclectic style dressing room
Loading admin actions …

عام طور پر جب ہم خواب گاہ کے بارے میں سوچتے ہیں، ہمارے ذہن میں ایک پلنگ، ایک الماری، ایک سنگھار میز اور دوسری کارآمد چیزیں آتی ہیں۔ 

کیا چیز غیر معمولی ہے جب سونے کے کمرے کی بات آتی ہے تو، یہ کہ آپکے پاس الماری کے لیے کافی جگہ ہو۔ اکثر، ہمارے پاس کپڑے، جوتے اور لوازمات کے لیے بہت کم جگہ بچتی ہے۔ 

البتہ، آپ اپنی مرضی کے مطابق اپنا سونے کا کمرا بنا سکتے ہیں تاکہ آپ فرنیچر کا بیشتر حصہ استعمال کرسکیں، پھر کتنی بھی جگہ دستیاب ہو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بلکہ، اگر آپکے پاس بڑھئی موجود ہے، تو آپ بہترین حَل تلاش کرسکتے ہیں۔ 

اسی لیے آج ہومیفائی پر، ہم نے لکڑی کی الماریاں اور کیبینٹ اکھٹے کیے ہیں جو کسی بھی کمرے کے ساتھ امتزاج کرے گا – صرف باتھ روم کے ساتھ ہی نہیں – آپکو یہ دکھانے کے لیے کہ یہ کارآمد شئے کتنی خوبصورت ہوسکتی ہے۔

۱ .کھلا اور سادہ

یہ کھلی الماری ایک مکمل حَل ہے ، فعالیت اور اسٹائل کا مجموعہ۔ کشادہ اسٹوریج کے لیے تختے، ریلز اور ہکوں کا استعمال کریں۔

۲ . مختلف قسموں کی لکڑیاں بھرپور اسٹائل کے ساتھ

لکڑی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بہت ساری مختلف صورتیں اختیار کر سکتی ہیں۔ اپنی الماری کو اپنے گھر کے اسٹائل کے مطابق اپنائیں۔

۳ . بہت سارے خانوں کے ساتھ، کپڑے اور لوازمات کے لیے

سلائیڈنگ دروازہ چھوٹی جگہوں کے لیے بہترین ہے۔ آپکو جگہ کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے دروازہ اوپر ہوجئیگا اگر کوئی اسے باہر کی طرف كھولےگا۔ ان پر مہر بند بھی ہے، جو آپکی چیزوں کو دھول لگنے سے بچاتی ہے۔

۴ . سادہ اور خوبصورت

یہ لکڑی کی الماری ایک جدید انتخاب ہے! 

یہ فرنیچر کا حصہ پوری دیوار کو ڈھک لیتا ہے، موجودہ جگہ کو بے عیب طرح سے اپناتے ہوئے۔

۵ . اصل تفصیل کے ساتھ، خواب گاہوں کے لیے بہترین

اگر آپ خالص اور تخلیقی ڈیزائن کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں، تو آپکو یہ تخیل بہت پسند آئیگا۔ یہ دو مختلف رنگ ظاہر کرتا ہے دراز اور لٹکنے کی جگہ کے ساتھ ۔

یہ اپنی چیزوں اور کپڑوں کو منظم کرنے کا ایک زبردست طریقہ ہے!

۶ . بچوں کے کمرے کے لیے

یہ الماری بچوں یا نوجوانوں کے خواب گاہوں کے لیے بہترین تخیل ہے۔ یہ کپڑے رکھنے، پڑھائی کرنے، کتابیں اور لوازمات کے لیے کافی جگہ پیش کرتا ہے۔

۷ . مرصع اور منتقل ہونے والا

اگر آپکے سونے کے کمرے میں الماری کے لیے جگہ موجود نہ ہو، تو منتقل ہونی والی الماری کا انتخاب کریں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اسے ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں لے جا سکتے ہیں۔

۸ . پختہ اور اسٹائلش

اپنی مرضی کے مطابق بنائے گئے فرنیچر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جگہ کی موجودگی کے مطابق، آپ اپنی پسند اور ضرورت کے حساب سے الماری بنوا سکتے ہیں۔

یہاں پر، لٹکانے کے لئے کافی جگہ کے ساتھ کچھ تختوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

۹ . چھوٹے خواب گاہوں کے لیے مثالی

گزرتے وقت کے ساتھ، ہماری پسندیدہ چیزیں یادیں بن جاتی ہیں جو ہم سنبھال کر رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم انہیں کہاں رکھیں؟ 

اپنی الماری میں اضافی جگہ بچانا اسٹوریج کے لیے ایک زبردست انتخاب ہوگا۔ اگر آپ اسے اور محتاط بنانا چاہتے ہیں تو دروازوں میں اضافہ کرلیں۔

۱۰ . سرخ رنگ کے جدید ماحول کے لیے

کمرے کو وسیع دکھانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ فرش سے لے کر چھت تک کی الماری بنا لیں، جو دیوار کو پوری طرح ڈھک لیں۔

۱۱ . خالص لکڑی اور آپکی ضروریات کے لیے کامل

شاید آپکو زیر جامہ کے لیے چھوٹی درازوں کی ضرورت ہوگی، یا ٹی شرٹس کے لیے بڑی کی، کچھ جگہ جوتوں کے لیے اور تھوڑی جگہ سنگلاسز اور ہیٹس کے لیے بھی۔ 

اِس قسِم کی الماری میں، آپکی ہر ذاتی اشیاء کے لئے جگہ موجود ہے!

۱۲ . تکمیلی

جیسا کے آپ اپنی الماری اپنی مرضی کے مطابق بنائیں گے، چھوٹی سی جگہ کو بڑھانے کے لیے چلنے والی جگہ کے ساتھ الماری بنانا ایک اچھا آئیڈیا ہوگا۔ آپکو الماریون کے ساتھ، صرف چاہیے، ایک اسٹول، آئینہ، اور کچھ درازیں۔

۱۳ . پختہ الماری باتھ روم كے لیے

۱۴ . فیشن ایبل اور اصطفائی

کوئی نہیں جانتا الماری کے اندر کیا ہے جب تک یہ کھلی ہوئی نہ ہو! اگر آپ سب کو حیران کرنا چاہتے ہیں یا کچھ تفریح کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں، تو اپنی الماری کا اندرونی حصہ کچھ شوخ اور چمکدار رنگوں سے رنگ دیں۔

۱۵ . یین-یانگ

یہ انتخاب سہولت اور خوبصورتی کے درمیان بہترین توازن ہے۔ یہ الماری چھوٹی لکن خوبصورت ہے، جو اپنے آپ میں ہی سَجاوَٹی فرنیچر ہے۔

۱۶ . دیواروں میں پوشِیدَہ

تیار شدہ الماریاں چھوٹے کمروں کے لیے مثالی ہیں۔ اپنی دیواروں کا فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ اسٹوریج بنائیں۔

۱۷ . لکڑی اور دھندلے کانچ كے ساتھ

اگر آپکے پاس مناسب جگہ یا ایک بڑا کمرا ہے، تو اسے استعمال کرنے سے نہ ہچکچائیں۔ اسکا ہر ایک انچ استعمال کریں ایک دلکش اور کارآمد الماری بنانے کے لیے جو پوری ایک دیوار کو ڈھک لے۔

آپ اشتراکیہ الماری تعمیر کرنے کے لیے بھی اِس جگہ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

۱۸ . عملی اور کارآمد

۱۹‎ . خوبصورت اور شفاف

یہ ڈیزائن سادہ ہے، لیکن جو اسے باقی سب سے خوبصورت اور مختلف بناتی ہے وہ ہے بخوبی واضح کی ہوئی لائنز جو بھر پور ظاہر ہورہی ہیں ساتھ ہی سیاہ تختوں اور سفید الماریوں کے درمیان امتزاج بھی۔

ایک نظر اسے بھی دیکھیں : ۱۰ کم قیمت طریقے آپکے گھر کے پیش منظر کو بہتر بنانے کے لیے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine