گھر کی صفائی کے 6 آسان اور سستے طریقے

M Usman M Usman
ทันสมัย โดย Studio Interiors Design Co., โมเดิร์น
Loading admin actions …

گھر کی صفائی ستھرائی یوں تو آسان کام معلوم ہوتا ہے لیکن کرنے والے جانتے ہیں کہ اس کے لیے کافی وقت اورمحنت درکار ہوتی ہے ۔ گھر کی صفائی کا مطلب محض کام سمیٹنا ہی نہیں بلکہ گھر کو جراثیم سے پاک رکھنا بھی ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق وبائی امراض پھیلنے کا آغاز اکثر گھر سے ہی ہوتا ہے ۔ اسی لیے گھر اور اس میں موجود تمام سامان کی صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام ضروری ہے۔ باورچی خانہ، غسل خانہ یا لاؤنج آج کے اس مضمون میں سب کچھ شامل ہے۔

اکثر خواتین پورا پورا دن گھر کی جھاڑپونچھ میں صرف کر دیتی ہیں جس سے نہ صرف شدید تھکن طاری ہو جاتی ہے بلکہ کسی دوسرے کام کی ہمت بھی نہیں رہتی۔ اس لئے آج ہومی فائی لایا یہ چند آسان ٹوٹکے، آپ تھوڑی سی سمجھداری سے کام لے کر اس کام کو آسان بنا سکتے ہیں ۔ مندرجہ ذیل 6 آسان ٹوٹکوں پر عمل کریں اور گھر کی صفائی کو آسان کام بنائیں۔

1. غسل خانہ

گھر میں سب سے زیادہ جراثیم غسل خانے(Bathroom) میں ہی پائے جاتے ہیں لہذا اس کی صفائی بھی زیادہ اہم ہے ۔غسل خانے کی صفائی ایک دفعہ کا کام نہیں ہوتا بلکہ اسے مستقل صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے۔ اس کے تمام گھروالوں کی یہ عادت ہونی چاہیے کہ وہ غسل خانے سے نکلتے ہوئے: برش اپنی جگہ پر رکھیں، فرش خشک کریں اور گیلا تولیہ باتھ روم میں نہ رکھیں ۔

* غسل خانے کے شیشے کی صفائی کے لیے شیشے پر شیمپو کا اسپرے کریں اور بغیر ریشے والے صاف کپڑے کو گیلا کر کے آئینے پر ملیں۔ اچھی طرح سے صاف ہو جانے کے بعد اخبار سے رگڑ کر خشک کریں۔

* نمک کو کسی اچھے ڈش واشر میں مکس کریں اور پوچے کے ذریعے ٹائلوں پر ملیں۔ تھوڑی دیر کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں پھر پانی سے دھو کر وائپر سے صفائی کر لیں۔

* پرانے دھبوں یا نشانات کو صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جیل والے ٹوتھ پیسٹ کے بجائے سفید والا ٹوتھ پیسٹ بہتر ہے۔

2. باورچی خانے کا سامان

چولھے ، اوون اور برتن دھونے والی جگہ یعنی سنک کی صفائی اگر نہ کی جائے تو کچن میلا اور بدنما معلوم ہو تاہے، اور اگر یہ ہی چیزیں چمکدار اور صاف ستھری لگ رہی ہوں تو پورا کچن ہی شان دار معلوم ہوتا ہے۔

* کھانے کا سوڈا(baking soda) ایک بہترین کلیننگ ایجنٹ ہے۔ تھوڑا سا سوڈا صاف کی جانے والی جگہ پر چھڑکیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ پیسٹ سا بن جائے۔ رات بھر کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں۔ صبح کسی صاف کپڑے سے صفائی کر لیں، نتائج پر آپ حیران رہ جائیں گئے۔

* اسٹیل کے برتنوں پر سرکے کا اسپرے کریں اور تھوڑی دیر بعد کسی صاف کپڑے سے پونچھ لیں ۔ اب کسی بھی تیل میں ایک صاف کپڑے کو بھگوئیں اور ان برتنوں پر ملیں۔ برتن صاف شفاف اور چمکدار نظر آئیں گئے۔

3. پنکھوں کی صفائی

عام طور پر پنکھوں کی صفائی سب سے مشکل لگتی ہے۔ گردوغبار کی وجہ سے ان کا رنگ سیاہ ہو جاتا ہے۔ اس آسان طریقے کی مدد سے آپ کے پنکھے چند منٹوں میں صاف ہو جائیں گئے۔

ایک اسپرے بوتل میں پانی اور دو بڑے چمچے سرکہ شامل کریں۔ ایک تکیے کا غلاف اور ایک صاف کپڑا لے لیں۔ کسی اونچی کرسی یا سیڑھی پر چڑھ کر پنکھے کے بلیڈ پر غلاف چڑھائیں اور پنکھے کو پونچھتے ہوئے غلاف اتار دیں اس طرح سب مٹی غلاف میں آجائے گی۔ اب پنکھے پر سرکے کا اسپرے کرکے صاف کپڑے سے ایک بار پونچھ لیں، پنکھے چمکنے لگیں گے۔

4. لکڑی کی پالش

لکڑی کچھ عرصے بعد اپنی چمک کھو دیتی ہے۔ اسی چمک کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے پالش کی جاتی ہے۔ بازار میں فرنچر کی پالش تو دستیاب ہوتی ہے لیکن وہ کافی مہنگی ملتی ہے۔ مندرجہ ذیل طریقے سے آپ یہی پالش گھر پر بنا سکتے ہیں:

*ایک کپ بے بی آئل میں آدھا کپ لیموں کا رس شامل کرلیں اور دونوں سیال کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ایک نرم کپڑے کی مدد سے لکڑی کے فرنیچر اور دروازوں پر مل لیں۔ اب لکڑی کو گیلے کپڑے سے پوچھنے کے بعد کسی دوسرے صاف کپڑے کو ناریل کے تیل میں ہلکا سا ڈبو کر ہلکے ہاتھ سے لکڑی پر ملیں، لیجئے آپ کا فرنیچر بنا چمکدار۔
لیموں کے مزید حیرت انگیز فوائد جاننے کے لئے یہ ٹوٹکے ضرور دیکھیں۔

5. فریزر کی بدبو

فریزر میں زیادہ سامان رکھنے سے بدبو آنے لگتی ہے جو آہستہ آہستہ فریزر میں رکھے سامان میں رچ بس جاتی ہے۔ فریزر میں کھانے پینے کی چیزوں کو ترتیب میں رکھیں سبزیوں اور پھلوں کو دودھ اور پانی کی بوتلوں سے دور رکھیں۔ ہر 15 دن میں فریزر کو اندر سے ضرور صاف کریں۔ اسکے علاوہ فریزر کی بدبو کو ختم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ٹوٹکے اپنائیں، فریزر مہکنے لگے گا:

*فرج کی بدبو کے خاتمے کے لیے کھانے کے سوڈا کا ڈبہ کھول کر فریزر میں رکھ دیں۔ چوبیس گھنٹے بعد اسے نکال لیں بدبو ختم ہو جائے گی۔

*آپ کافی پیس کر ایک پلیٹ پر بچھا دیں۔ اس پلیٹ کو چوبیس گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اس کافی کو پھینکنے کے بجائے آ پ کسی پودے کی کھاد کے طور شامل کر سکتے ہیں۔ 

6. ماہانہ صفائی

اس کیلئے ضروری ہے کہ مہینے کا ایک خاص دن مقرر کرلیا جائے جب دیگر کاموں کا بوجھ ذرا کم ہو اس دن گھر کی تمام کھڑکیوں کے پردے، صوفوں اور کرسیوں کے کشن اور کورز جبکہ بیڈ شیٹس دھولیں اور دیواروں سے جالے صاف کرنے کے علاوہ پنکھوں سے دھول مٹی بھی اتاردیں۔

کپڑوں کی صفائی کے لئے یہ 10 تجاویز دیکھیں اور اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں۔

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา