12 ایسے انداز جو آپ کے گھرکے لیے غسل خانے کے لیے بہترین ثابت ہوں گے

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify ห้องน้ำ
Loading admin actions …

غسل خانے کی ڈیزائیننگ کرتے وقت آپ کے سامنے بہت سارے اندازاور خیالات موجود ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے اکثر آپ کو سمجھ بھی نہیں آتا کہ آپ کون سے انداز کا چناؤ کریں۔ ان انداز میں روایتی بھی شامل ہوتے ہیں اور جدید بھی، سٹائلش بھی اور سادہ بھی۔ اور ان سارے آپشنز کے بیچ میں پھنس کر آپ گم ہی ہو جاتے ہیں اور پریشان بیٹھے رہتے ہیں کہ کریں تو کیا کریں۔ 

اسی سلسلے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے ہم لے کر آۓ ہیں 12 ایسے انداز جو کہ آپ کے اچھے ذوق کے مطابق بھی ہوں گے اور آپ ان کی مدد سے اپنے غسل خانے کی بہترین آرائش بھی کر سکیں گے۔ یہ تمام کے تمام غسل خانے اپنے بہترین رنگوں کے چناؤ اور دیواروں پر موجود دیگر لوازمات کی وجہ سے ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ چلیں پھر آپ بھی دیکھیں کہ آپ کو ان میں سے کون سا انداز پسند آتا ہے۔

1- لکڑی اور شیشے کے ساتھ مل کر بنا ایک حسین انداز

homify ห้องน้ำ

اس غسل خانےکا یہ حسین انداز ایک سے زیادہ اشیاء کو ملا کر استعمال کرنے سے آیا ہے۔ جس میں لکڑی کے کیبنٹ اور شاور کے سامنے لگی شیشے کی دیوار شامل ہیں۔ ادھر لگے خوبصورت انداز کے ٹائلزبھی اس کے حسن میں اضافہ کر رہے ہیں۔ آپ مانتے ہیں نا کہ یہ غسل خانے جدید بھی ہے اور خوبصورت بھی؟

2- بڑی سی کھڑکی کے ساتھ

homify ห้องน้ำ

اپنے غسل خانے میں موجود کھڑکی کا، چاہے وہ بڑی ہو یا چھوٹی، ضرور استعمال کریں۔ اس طرح سے آپ کے پورے غسل خانے میں قدرتی روشنی پھیل جاۓ گی اور وہ کشادہ اور روشن لگے گا۔ لیکن اس چیز کا خیال رکھیں کہ کھڑکی پر لگا شیشہ فروسٹڈ انداز کا ہونا چاہیۓ تاکہ آپ کی پرائیویسی متاثر نہ ہو۔

3- آرائشی انداز

homify ห้องน้ำ ชั้นวางของ

دکھیں یہ غسل خانہ کس قدر خوبصورت ہے۔ سفید اور سیاہ رنگ کے کامبینیشن سے بنی یہ اینٹوں کی دیوار بہت ہی جدید تاثر دے رہی ہے۔ اس کو مزید خوبصورت اور جدید بنانے کے لیے ادھر لگائی گئی اشیاء بھی جدت کی اعلی مثال ہیں۔

4- خوبصورتی سے بھرا

Dom jednorodzinny w Redzie , PracowniaPolka PracowniaPolka ห้องน้ำ

ادھر استعمال کیا گیا انداز بہت ہی سادہ مگر دلکش ہے کہ اوپر کی ساری اشیاء پر ایک ہی رنگ استعمال کیا جاۓ اور نیچے فرش پر اس کا الٹ۔ انہی دونوں رنگوں کے ملاپ سے بنے لوازمات کے ذریعے ادھر کی آرئش کی جاۓ۔ ان سب کے بیچ میں ہلکا سا تضاد لانے کے لیے لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہے نہ یہ بھی ایک منفرد انداز؟

5- ایک اور سفید

Nancopiù, Xilon S.r.l. Xilon S.r.l. ห้องน้ำ

اس جدید غسل خانے کو بھی دیکھ لیں کہ ادھر بنے کیبنٹس تمام ضروری اشیاء رکھنے میں کتنے مددگار ثابت ہوں گے۔ اگر آپ کے مہمان زیادہ دن کے لیے رکنے آۓ ہیں تو پھر ان کے لیے یہ غسل خانہ تو بہت ہی اچھا ثابت ہو گا۔ 

6- بڑے سے شیشے کے ساتھ

homify ห้องน้ำ

بڑا سا مستطیل رنگ کا شیشہ کھڑکی سے آتی قدرتی روشنی کو منعکس کرے گا۔ اس طرح آپ کا غسل خانہ بہت ہی روشن اور خوبصورت لگے گا۔ اس کے علاوہ آپ کا پورا غسل خانے اس لمبےسے شیشے میں پورا نظر آرہا ہے اس طرح دوہری جگہ کا احساس ہو گا۔ اس لیے اگر آپ کے پاس جگہ کی کمی ہے تو یہ انداز آپ کے لیے بہترین ہے۔

7- قدرتی انداز

Mehr Ordnung im Bad, Elfa Deutschland GmbH Elfa Deutschland GmbH ห้องน้ำ

اس غسل خانے کی دیواروں اور الماری پر استعمال کیۓ گۓ منفرد رنگ اس پوری جگہ کو بہت دلکش انداز دے رہے ہیں۔ اور اس خوبصورت وال پیپر کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔ 

8- دوہرے شیشے اور سنک کے ارد گرد موجود ماربل

Drummonds Case Study: European Retreat, Denmark homify ห้องน้ำ ซิงก์

اس طرح کا خواب ناک انداز آپ کسی بھی غسل خانے میں استعمال کر سکتے ہیں جو ارد گرد موجود چمکدار ماحول کی وجہ سے اور زیادہ دلکش لگے گا۔ یہ غسل خانہ کلاسیک اور جدید ملاپ کی حسین مثال ہے۔

9- لکڑی سے سجاوٹ

homify ห้องน้ำ

غسل خانے کی آرائش کے لیے بھی لکڑی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جیسے اس غسل جانے میں بہت قدرتی سا تاثر لانے کے لیے چھت پر، شیشے کے فریم اور شیلف کے طور پر قدرتی انداز کی لکڑی استعمال کی گیی ہے۔ اس لکڑی پر ہک لگا کر آپ ادھر پردے، باتھ روب اور تولیہ وغیرہ لٹکا سکتے ہیں۔ 

لیکن یہ انداز چھوٹے غسل خانوں کے لیے موزوں نہیں ہے۔

10- دیوار سے جڑا سنک

Drummonds Case Study: Loz Feliz Retreat, California homify ห้องน้ำ

جب آپ کے پاس جگہ کیعکمی ہو اور سنک کی سپورٹ کے لیے اور شیلف وغیرہ نا بنا ہو تو آپ اس سیدھا دیوار کے ساتھ بھی جوڑ سکتے ہیں۔ یہ آپ کے غسل خانے کو اسٹائلش انداز بھی دے گا اور آپ کی جگہ بھی بچائے گا۔ اس سنک کو واضح کرنے کے لیے اس کے ساتھ  لکڑی کا استعمال بہترین رہے گا۔

11- سلائڈنگ دروازے کے پیچھے چھپی جگہ

Mehr Ordnung im Bad, Elfa Deutschland GmbH Elfa Deutschland GmbH ห้องน้ำ ไม้ Wood effect

بڑے غسل خانوں میں تو اس طرح کی جگہ لازمی موجود ہونی چاہیے۔ ادھر آپ اپنی ضرورت کا سامان باآسانی نظروں سے اوجھل رکھ سکتے ہیں۔ اس جگہ پر کپڑے دھونے والی مشین رکھنے سے بھی آپ کو بہت آسانی ہو جاۓ گی۔ اگر کوئی مہمان اس وقت آ جاۓ جب آپ کپڑے دھو رہے ہوں تو بس یہ سلائڈنگ دروازہ بند کر دیں۔

12- دو طرح کی دیوار

غسل خانے کی آرائش کا ایک بہت اچھا طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اس کی دیواروں کے ساتھ کچھ منفرد کریں۔ جیسے اس غسل خانے میں آدھی دیوار تھوڑے سادے  انداز کی ہے مگر اس کے سامنے رکھی اشیاء اس سادگی کو جدت میں بدل رہی ہیں۔ جبکہ باقی آدھی دیوار ٹیکسچر والی ہے۔

اس طرح کے انداز سے آپ اپنے غسل خانے کو دو حصوں میں بہت آسانی سے تقسیم کر سکتے ہیں۔

جدید خصوصیات کے حامل غسل خانہ کے14 شاندار آئیڈیاز.

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา