کپڑوں کی الماری میں جگہ بنانے کے 8 طریقے

Shenilashahzad Shenilashahzad
ANKLEIDE - BEGEHBARER KLEIDERSCHRANK, DESIGNWERK Christl DESIGNWERK Christl ห้องแต่งตัว
Loading admin actions …

وہ چھوٹی تکلیف دہ کپڑوں کی الماری واقعی ایک مسئلہ ھے۔ھے ناں؟ آپ سارے کپڑوں اور چیزوں کو اس میں رکھنا چاھتی ھیں ،مگر کچھ موٹے سویٹرز ساری ترتیب کو الٹ دیتے ھیں۔اب آپ کیا کر سکتی ھیں؟ جناب، ھم بھی اس بات کی کھوج میں تھے اور ھم نے دیکھا کہ کیسے انٹیرئیر ڈیزائینر اپنے گاھکوں کے لیے الماریوں میں جگہ بناتے ھیں اور ھم نے ڈھونڈ نکالے ھیں کچھ ھیرے جیسے حل اورھم آپکے ساتھ یہ سب شئیر کرنے والے ھیں ۔ ابھی! اب کپڑے آپکے پلنگ پر بکھرے ھوئے نظر نہیں آئیں گے کیونکہ یہ آئیڈیاز ممکنات کے دروازے کھول دے گا۔

1۔ ایک اضافی ریل کو شامل کریں

homify ห้องแต่งตัว

آسان اور فوری، اگر آپ اپنی الماری میں ایک اور ریل کا اضافہ کرتے ھیں تو آپ اسکی گنجائش کو بڑھا دیتے ھیں۔ تمام            ٹی-شرٹس ، شرٹس اور کوٹ کو اوپر والی ریل میں رکھیں اور ٹراؤزرز اور سکرٹس کو نیچے والی ریل میں ڈال دیں اور آئندہ آپ کو کبھی کپڑوں کو ٹھونسنا نہیں پڑے گا۔

2۔ ھکس آپ کی دعاؤں کا جواب ھو سکتے ھیں

Проект однокомнатной квартиры 40 м² (раздельная комната), SAZONOVA group SAZONOVA group ห้องแต่งตัว ของตกแต่งและอุปกรณ์จิปาถะ

ھکس، بلاشبہ، آپ ان کو الماری کے دروازوں کے پیچھے لگا سکتے ھیں حتٰی کہ دیوار پر بھی اور یہ اضافی اسٹور کرنے کی جگہ مہیا کرسکتے ھیں۔ گھر کی چیزوں کے لیے یہ بہترین ھے۔

Remodelação de apartamento, Architect Your Home Architect Your Home ห้องแต่งตัว

آپ خواب گاہ کی دیوار پر کچھ ھکس کا اضافہ بھی کر سکتے ھیں، ان چیزوں کے لیے جن پر آپ سلوٹیں لگانا نہیں چاھتے، جیسے ٹوپیاں

3۔ گھر کی جگہ گھیرنے والی چیزوں کے لیے درازوں کو تقسیم کریں

ANKLEIDE - BEGEHBARER KLEIDERSCHRANK, DESIGNWERK Christl DESIGNWERK Christl ห้องแต่งตัว

درازیں الماری میں ایک بہت اچھا اضافہ ھیں مگر وہ بہت جلدی گندے ھو جاتے ھیں اور ان کو منظم کرنا بھی بہت مشکل ھے۔ اگر آپ درازوں کو تقسیم کرتے ھیں تو یہ مسئلہ حل ھو سکتا ھے۔ ٹائیز اور انڈروئیر جیسی چیزوں کے لیے یہ بہت عمدہ ترکیب ھے۔ درازوں کی گنجائش دیکھ کر آپ حیران ھو جائیں گے۔

4۔ جوتوں پر نظر کریں

Flur, BoConcept Germany GmbH BoConcept Germany GmbH ห้องโถงทางเดินและบันไดสมัยใหม่

جوتے کسی بھی الماری کا ایک بڑا حصہ لے لیتے ھیں، بڑے ھوں یا چھوٹے، تو ان پر نظر کرنا بہت ضروری ھے۔ الماری کے نیچے آرام دہ خانے بنانا ایک اچھا آئیڈیا ھے یا آپ لٹکنے والے شیلفز خرید لیں جو آپ کو ریل تک ملا دیں۔

5۔ دروازے کا پیچھے والا حصہ کام میں لائیں

DORMITÓRIO CASAL 01, Pura!Arquitetura Pura!Arquitetura ห้องนอน Wardrobes & closets

الماری کے دروازوں کے پیچھے والا حصہ لامحدود صلاحیت رکھتا ھے اور ھم سمجھتے ھیں کہ کچھ آرام دہ ریل جو ٹی-شرٹس اور دوسری ھلکی پھلکی چیزیں لٹکانے کے کام آسکتی ھیں، ایک زبردست آئیڈیا ھے۔ آپ ٹائ کے لیے الگ ریل بھی لگا سکتے ھیں!

6۔کچھ ٹوکریوں کا اضافہ کیجۓ

Die Welt von Elfa, Elfa Deutschland GmbH Elfa Deutschland GmbH ห้องแต่งตัว

ھر وہ چیز جو لٹکائ نہیں جا سکتی ، اس کے لیے ٹوکریوں کا استعمال آپ کی چھوٹی الماریوں کے لیے بہترین ھے۔ تہہ کی جانے والی چیزوں کو اپنی ریل سے نکال دیں ، فالتوھینگروں سے نجات حاصل کریں اور اضافی اسٹوریج کا لطف اٹھائیں۔

7۔ کھینچنے والے ریلز تو شاندار ھیں

کھینچنے والے ریلز بہترین ھیں کیونکہ اس سے آپ الماری کے اندر کی گہرائ کو پوری طرح استعمال کرسکتے ھیں کپڑوں کی تلاش کی اذیت اٹھائے بغیر۔ ان کو الماری کے اوپر اور نیچے لگائیں، آپ خود کو سلیقہ مندی کی جنت میں پائیں گے!

Vestidor, Trestrastos Trestrastos ห้องแต่งตัว

ذرا دیکھیں یہ ریلز سوٹوں کو رکھنے کے لیے کتنے بہترین ھیں!

8۔اپنی خواب گاہ میں پھیل جائیے

Корица с молоком, Reroom Reroom ห้องแต่งตัว

جب کچھ کام نہ کرے اور آپ کی الماری ناپسندیدہ ھو جائے تو اب وقت ھے خواب گاہ کے کے بیکار کونے کو کام میں لانے کا۔ تیار شیلفز لگانے سے آپ کا کمرہ ایک بوتیک جیسا لگے گا اور اتنی جگہ پیدا کردیگا کہ آپ یہ سوچنے پر مجبور ھو جائیں گے کہ اسے کہاں استعمال کریں۔

الماری کے مزید آئیڈیاز کے لیے اس آئیڈیا بک کو ملاحظہ کریں: الماری منظم کرنا اب بہت آسان ھے۔

ต้องการความช่วยเหลือสำหรับโปรเจคของคุณ?
ติดต่อเราได้เลย

ไฮไลท์จากนิตยสารของเรา