بچوں کے کمرے اورانکے لوازمات: 6 مفید تجاویز

Amjad Ali Amjad Ali
Treasure House, Polzeath | Cornwall, Perfect Stays Perfect Stays 모던스타일 아이방
Loading admin actions …

طبی تحقیق کے مطابق بچوں کی بہترنشونما اورصحت کے لیۓ صحت مندانہ اور مثبت ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ نفسیاتی طورپربچوں کوایک تعمیری اورمثبت شخصیت دینے کے لیۓ انکا ماحول کلیدی اہمیت رکھتاہے۔ بچوں کے ماحول میں انکی استعمال کی اشیا، کھلونے اوردیگرتفریحی اورتعلیمی اوزارشامل ہیں۔ ظاہرہے ایسے مخصوص ماحول بچوں کے کمروں میں ہی زیادہ مفید ہوتے ہیں۔ اس لیۓ بچوں کی ضروریات پرسوچنے سے پہلے انکے کمرےکو ترجیح دینی پڑتی ہے۔ اگرآپ بچوں کے کمرے کے لیۓ ضروریات اور جدید رجحانات پرمفید تجاویز اور قابل عمل مشوروں کے متمنی ہیں تو یہ مضمون آپ ہی کے لیۓ ہے۔ 

1۔ تعلیم کھیل کھیل میں

بچوں کے کمرے کا ڈیزاين دلچسپ اشیا پرمشتمل ہونا چاہیۓ۔ کمرے کا محل وقوع اورآنے جانے کے راستے بچوں کے کھیل کھود کے مطابق ہونے چاہيں۔ تاکہ انہیں مناسب احاطہ میسرہو۔ انکے سامان رکھنے کے طاقچوں سے لیکرکھلونوں تک دلچسپ، رنگین اوربا ترتیب ہونے چاہۓ۔

2۔ کشادگی اوربچوں کی زہنی نشونما

homify 모던스타일 아이방 MDF

بچوں کا کمرہ کھلا، ہوادار اور روشن ہونا چاہۓ۔ گھٹن اور اندھیرے میں بچے کھل کراپنی فطری رنگینیوں کا اظہارنہیں کر پاتے۔ اچھل کھود کے بعد بچوں کو صاف ستھری ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچوں کے کمرے میں موسم کے لحاظ سے ٹھنڈے گرم انتظامات یقینی بنانے چاہۓ۔

3۔ بچوں کے رنگ

بچوں کی دنیا ہی الگ ہوتی ہے۔ بچوں کے کمرے میں پینٹ کرتے وقت انکے مزاج اورشخصیت کے ساتھ ساتھ انکے پسندیدہ کارٹون، پسندیدہ کردار، کھیل، پھول وغیرہ کو مدنظررکھیں۔ بچے شوخ اور زندہ رنگ پسند کرتے ہیں لیکن ہلکے رنگوں کا ماہرانہ امتزاج زیادہ بہتر رہتا ہے۔ بچے زیادہ ترہلکا نیلا، پیلا، گلابی، نارنجی اورسرخ رنگ پسند کرتے ہیں۔ جوخوبصورت نقشوں اورتصاویرسے مزين ہوں۔ 

4۔ بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں

homify 클래식스타일 침실

ماہرین کے مطابق بچوں کوپڑھانے کا بہتریں طریقہ کھیل ہی ہیں۔ بچے کھلونوں اورکارٹون وغیرہ کو سب سے زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ انکے پسندیدہ کھلونوں اورکرداروں پر مشتمل تصاویر، کتابیں، کاپیاں، لنچ بکس، پنسل وغیرہ کے ساتھ کمرے کے اندراستعمال ہونے والی اشیاضروریہ اسی انداز میں ترتیب دینی چاہۓ۔

5۔ پرسکون اورآرام دہ

بچے فطری طورپرنرم مزاج اورنازک اندام ہوتے ہیں۔ بچوں کا کمرہ آرام دہ اور پرسکون ہونا چاہۓ۔ بچوں کے بستر، بیڈ، واش روم اور الماری و غیرہ کی صفايی اورنفاست انکی تربیت کا حصہ ہے اور دور رس نتايج کا حامل ہے۔

6۔ بچوں کی حوصلہ افزايی

بچوں کے کمرے میں انکی پینٹنگز، انعامات، ڈراينگزاوردیگرمعصوم تخلیقات کو نمایاں جگہوں پرآویزاں کریں۔ کیوں کہ یہ انھیں کا کمرہ ہے۔ اس طرح بچے اپنے دوستوں میں ممتاز بو کرفخرکرتے ہیں۔ خصوصا سکول میں جیتے گیۓ انعامات وغیرہ۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사