اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ان 6 چیزوں سے چھٹکارا پائیں

Hamna – Homify Hamna – Homify
ほんとのいえ, スズケン一級建築士事務所/Suzuken Architectural Design Office スズケン一級建築士事務所/Suzuken Architectural Design Office 모던스타일 거실 우드 우드 그레인
Loading admin actions …

ہم میں سے کون نہیں چاہتا کہ ہمارا گھر صاف ستھرا ہو اور اس کے لیے ہم بہت مہنگے ڈیزائینرز اور صفائی کی اشیاء پر پیسہ بھی خرچ کرتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ چاہے ہم جتنی بھی کوشش کر لیں ہمارا گھر صاف ستھرا اور منظم دکھائی نہیں دیتا۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ ہم سب کی عادت ہوتی ہے کہ ہم پرانی اور ٹوٹی پھوٹی اشیاء گھر سے باہر نہیں پھینکتے مگر نئی اشیاء خریدنے سے گریز نہیں کرتے جس کی وجہ سے ہمارا گھر بس چیزوں سے بھرتا ہی چلا جاتا ہے۔ 

زیادہ تر لوگ اس چیزکو پسند کرتے ہیں کہ ان کا گھر بھرا بھرا رہے مگر یہ چیز ان کے گھر کو پھیلا بکھرا اور گندا بنا دیتی ہے۔ آج کے اس آرٹکل میں ہم آپ کے ساتھ 6 ایسے نقطے شئر کریں گے جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کو صاف ستھرا اور منظم بنا سکیں گے۔

1- پھٹے پرانے اوردھبے دار باورچی خانے کے کپڑے اور اسفنج

ہم لوگ اپنے گھر کے باورچی خانے کوخوبصورت بنانے کے لیے بہت زیادہ خرچہ کرتے ہیں اور اس کی دیکھ بھال بھی بہت اچھے انداز سے کرتے ہیں۔ لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن پر ہم اتنی توجہ نہیں دیتے مگر جب کوئی مہمان آتا ہے تو صرف ان چند اشیاء کی وجہ سے مہمان کے سامنے ہمارا امیج خراب ہو جاتا ہے۔ اور وہ اشیاء ہیں پھٹے پرانے اور دھبے دار کپڑے اور پرانا اسفنج۔ اسی لیے جب کبھی ہو سکے، ان پرانی اشیاء کو نئی سے تبدیل کریں اور سامنے رکھنے کے بجاۓ کسی اندر والی دراز میں رکھیں۔

2- پرانے اور استعمال نہ ہونے والے جوتے

Closet Space homify 모던스타일 드레싱 룸

یہ ایک مشکل بات ہے کیونکہ ہم میں سے زیادہ تر لوگ ان کو یہ سوچ کر رکھ لیتے ہیں کہ بعد میں استیمال کر لیں گے مگر ایسا کبھی نہیں ہوتا۔ یہ صرف ہماری ایک عادت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم پرانی چیزیں دیتے نہیں ہیں اور نئی چیزیں لاتے رہتے ہیں۔

آپ اپنا کچھ وقت نکلیں اور ان جوتوں کو دیکھیں جن کو آپ نے کافی عرصے سے استعمال نہیں کیا اور اگر ہو کچھ اچھی کنڈیشن میں ہوں تو آپ انہیں کسی ضرورت مندکو دے سکتے ہیں جو ان جوتوں کا اچھا اور بھرپور استعمال کریں۔

3- پرانے رسالے اور اخبارات

ماضی میں لوگ زیادہ تر اس وجہ سے پرانے اخبارات کو نہیں پھینکتے تھے کیونکہ ایک دفع جب انہیں پھینک دیا جاۓ تو ان کا دوبارہ ملنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ مگر آج کل انٹرنیٹ کے زمانے میں ہر اخبار آن لائن موجودہوتا ہے۔ اسی لیس اب وقت آ گیا ہے کہ آپ اپنے گھر میں موجود پرانے اخبارات اور رسالوں سے چھٹکارا حاصل کر لیں۔

4- پرانی کٹلری اور دیگر باورچی خانے کی اشیاء

homify 모던스타일 주방

کریک شدہ پلیٹیں، ٹوٹے ہوۓ کپ اور سوراخ شدہ ڈونگے وغیرہ ان سب کو آپ جتنا جلدی ہو سکے باہر پھینک دیں کیونکہ نہ تو آپ انہیں کسی کے سامنے رکھ سکتے ہیں اور یہ صحت کے لیے بھی بہت مضر ثابت ہوتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ اپنا گھر صاف ستھرا اور صحت کے اصولوں کے مطابق رکھنا چاہتے ہیں توان چیزوں سے جلد سے جلد چھٹکارا حاصل کریں۔

5- بچے ہوۓ کھانے

یہ کوئی بتانے والی بات تو نہیں ہے لیکن ہم سب کو پتا ہے کہ ہمارے گھروں میں کھانے بہت بچتے ہیں تو اس لیے آپ ان کھانوں کو جلد سے جلد باہر پھینکیں کیونکہ یا آپ کی صحت کے لیے نقصاندہ ڈابت ہو سکتے ہیں۔ 

6- پرانی چادریں اور تولیے

homify 모던스타일 침실

اب ہم آتے ہیں اپنے آخری پوائنٹ کی طرف۔ پیچھے بتائی گئیں دیگر اشیاء کی طرح آپ کو اپنے گھر کی پرانی چادریں اور تولیے بھی کچھ دن پر تبدیل کر لینی چاہیں۔ یہ آپ کی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصاندہ تو نہیں ہیں لیکن پھر بھی جلد تبدیل کی جانے والی چادریں اور تولیے آپ کے کمرے کو صاف ستھرا اور نیا نیا دکھائیں گے۔ 

غیر متوقع زائرین؟ گھر کو پانچ منٹ میں کیسے صاف کریں!

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사