بغیر کھڑکی والے کمرے کے لئے روشن خیالات کی 7 تصویریں.

usranaz usranaz
Nomades, Élitis Élitis 에클레틱 벽지 & 바닥
Loading admin actions …

کمرے کے ماحول کو بہترین بنانے کے لئے سب سے آسان طریقہ دھوپ کو شامل کرنا ھے۔اسلئے ھومی فائی پر ھم کھڑکیوں اور قدرتی روشنی کو پسند کرتے ہیں،یہ نہ صرف جگہ میں قدرتی خوشنمائی پیدا کرتی ہے بلکہ یہ صحت کے لئے بھی مفید ہوتی ہیں۔

تا ھم کبھی کبھی کھڑکی کمرے ک انتخاب میں نہیں آتی، (جیسا کہ نئے ایڈیشن میں ،تہ خانے میں ،ملحقہ گیراج،چوبارہ یا کبھی کبھار غسل خانے میں)۔ اسکا مطلب یہ ھوا کہ اس مخصوص کمرے میں روشنی کم ھو گی،تا ھم اسکا یہ مطلب نہیں کہ یہ سٹائل اور روشنی کے بغیر ھو گا۔

اگر قدرتی روشنی نہیں ھو گی پھر بھی بغیر کھڑکی کے اس کمرے کی اس کمی کو پورا کرنے کے لئے بہت سے طریقے ہیں۔ آیئے کچھ روشن آیئڈیازکو دیکھتے ہیں کہ کیسے روشنی اور سٹائل کو اس بغیر کھڑکی کے کمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ 

کمرہ روشن کرنے کا صحیح طریقہ

اچھی روشنی کگانا حقیقتا’ ایک فن ہے۔اس کے لئے ڈایریکٹ اور ان ڈایریکٹ دونوں ذرائع استعمال کریں ۔کمرے کے درمیان میں لٹکنے والی روشنی یا فانوس لگائیں ،اسکے ساتھ میز والی لیمپ جوڑیں۔ دھاتی سفید رنگ کے لیمپ کے انتخاب سے حقیقتا’ روشنی ہر طرف پھیل جاتی ہے۔

ھومی فائی مشورے : کچھ روشنی کا انتظام وہاں کریں جہاں روشنی نہیں پہنچ پاتی، اس سے کمرے میں چمک کا احساس پیدا ہوتا ہےجو کہ کھڑکی کے زریعے روشنی کی شعاؤں کا تاثر ختم کرتی ہے۔ کچھ روشنی حیران کن ماحول پیدا کرنے کے لئے  چھت کے شہتیر کے نیچے، فرنیچر کے نیچے (جیسا کہ صوفہ کے نیچے) یا کتابؤن کی الماری میں لگائیں۔

لکڑی کے رنگین تختوں کا انتخاب

لکڑی کے سفید رنگ (یا کسی اور رنگ کی ھلکی جھلک) کی دیواریں تازہ اور قدرتی روشنی کی عکاسی کرتی ہیں جبکہ ٹھیک ٹھیک روشنی ہر ذریعہ سے ٹکرا کر روشن ماحول پیدا کرتی ہیں۔ چھت اور دیواروں کے لئے ایک ہی رنگ کا انتخاب گوشوں کو ھموار کرنے میں مدد دیتا ہے،اسلئے مختلف رنگوں والی دیواریں بنیادی گوشے نہیں بناتی نہ ھی انکی سطح ھموار ھوتی ہیں۔

چھت اور دیواروں کے دھندلے اور انھیرے گوشوں اور کناروں کو روشن کرنے کے لئے کیسی ایک رنگ کے شیڈ (ہلکا نیلا رنگ بہتر کام کرتا ہے) کا انتخاب کریں سطحوں پر رنگ اھم کردار ادا کرتا ہے اسلئےساٹن، سیمی گلاس یا ھائی گلاس پینٹ کا انتخاب کریں۔ 

ھومی فائی مشورے : دیوار کو توڑے بغیر کھڑکی کا تاثر پیدا کریں۔ایک سوتی کپڑے کی دیوار ایک دلکش پس منظر پیدا کرتی ہے اور اپنے اندر گہرائی رکھتی یے۔حتٰی کہ آپ اسے پردے کی طرح نہیں کھینچ سکتے۔

ہلکے رنگوں کے فرش کا انتخاب کریں

جس طرح آپ کی چھت او دیوارں کا ہلکا رنگ کھلی جگہ کا احاس جگاتی ہیں اسی طرح فرش بھی۔اندورنی حصوں کی سجاوٹ سمیت سب چیزیں اس بات کی تائید کرتی ہیں کہ ہلکے رنگ کھلی جگہوں کا احاس دلاتے ہیں، جبکہ گہرے رنگ جگہ کی تنگی کا احاس پیدا کرتے ہیں۔

لیکن یہ خیال مت کریں کہ ہلکے رنگ صرف ہلکا سفید یا ہلکا خاکستری ہی ہیں۔ قدرتی رنگوں کی جھلک جیسے نرم پیلا، پیلا سبز اور ہلکا فیروزی بغیر کھڑکی کے کمرے کو خوبصورت چمکدار اور کشادہ محسوس کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ پیشہ ور ماہرین گہرے رنگوں کی نسبت ہلکے رنگوں پرزور دیتے ہیں ۔

ہلکے رنگ کے فرنیچر

بغیر کھڑکی کے کمرے میں ہلکے رنگ کا فرنیچر ایک ھوا دار ماحسول کا تاثر پیدا کرتا ہے،لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ لوازمات سادہ اور کم سے کم ہوں۔ آپ کی خواہش ھو گی کہ جتنا ممکن ھو سکے جگہ کھلی نظر آئے۔کثیرالمقاصد فرنیچر کا انتخاب آپکو آرام دہ کمرے (زیادہ زخیرہ کرنے والا اور زیادہ بیٹھنے کی جگہ دینے والا) کا احساس دلائے گا اور یہ ذیادہ جگہ بھی نیں گھیرتا۔

یہ یاد رکھیں کہ سادہ حازئے اور نمونے والے فرنیچر بھی جھمگھٹا کی کیفیت پیدا کرتے ہیں اور یہ تاثر دیتے ہیں کہ زیادہ جگہ گھیری ھوئی ہے۔ایک طرف رکھی کرسیوں کی جوڑی زیادہ جگہ محسوس کراتی ہیں بنسبت  بازوؤں والی کرسی کے ساتھ  ایک بڑا صوفہ ، جبکہ دونوں ایک جتنی ہی بیٹھنے کی جگہ دیتے ہیں۔

قدرتی مناظر کا ٹچ

جی ھاں ! ایک سبز پودہ کھڑکی کا متبادل نہیں ھے لیکن یہ پودے بغیر کھڑکی والے کم رے میں قدرتی تاثر پیدا کرتے ہیں۔ اضافی طور پر، ان کے جمالیاتی حسن سے بڑھ کر انکے صحت مندانہ فوائد بھی ہیں۔اگرچہ پودوں کو ذندہ رہنے کے لئے ضیائی تالیف (جیسے روشنی) کی ضرورت ہوتی یے۔یہاں پر چند مشورے ہیں کہ کم روشنی اور بغیر کھڑکی والے کمرے میں پروان چڑھ جانے والے پودوں کا استعمال کریں۔ کچھ مشورے: چائینیز ایور گرین،کاسٹ آئرن پلانٹ، ایکما برومیلیڈ، ڈریگن ٹری، یہ ایسے پودے ہیں جنکو پرورش کے لئے گہرے رنگوں والی یا کم روشنی والی جگہ چاہیے۔

ھمارا مشورہ ہے کہ آپ ایک یا دو پودے منتخب کرین یا یا چھوٹے سائز کے پودے لے کر تجربہ کریں کہ یہ کم روشنی میں کیسے کام کرتے ہیں۔ آپ روشنی میں بڑھنے والے پودے خرید سکتے ہیں ،اگرچہ یہ نا خوشگوار نظر آئیں گے ۔

ھومی فائی مشورے : دیوار کی تزئین و آرائش کے لئے آپ اپنی پینٹنگ  تخلیق کریں۔ باغ ،ساحل سمندر ۔خوبصورت کشادہ زمین یا کچھ بھی جو آپ کو پسند ہو۔سینریز والے دیواری کاغذ بھی کھڑکی کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ 

شیشے کی مدد سے کہیں زیادہ روشنی

چمکدار اور روشنی منعکس کرنے والی سطحیں بھی ایک کھلی جگہ کا احساس پیدا کرنے کے لئے بہترین ذریعہ ہیں۔اسلئے متعدد سجاوٹی چیزیں خاص طور پرروشنی کو منعکس کرنے لئے اور جگہ بڑھانے کا فریب نظر کے لئے استعمال ھوتی ہیں۔

دیوار پر ایک بڑے سائز کا آئینہ کھڑکی کا تاثر پیدا کرتی ہیں یہ آیئنہ نہ صرف روشنی کو پھیلانے کے لئے بلکہ کھلے پن کا اضافہ کرتے ھوئے دیواروں کی تنگی کو ختم کرتا ہے۔اگر آپ کے بغیر کھڑکی  والے کمرے کی چھت نیچی ہے تو ایک بڑا شیشہ اگر ممکن ہو تو چھت کے قریب تک (چھت کے برابر نہیں بلکہ 10-15 سم نیچے) جو کہ چھت کی حد میٹا دیتا ھے۔

ھومی فائی مشورے : شیشہ اور دھاتی اشیا بھی روشنی منعکس کرتی ہیں اسلئے دیکھیں کہ کہاں سجاوٹ کے لئے ان چیزوں کو فرنیچر پر یا کہیں  اور رکھ سکتے ہیں۔

لوازمات کا اضافہ

اگر آپ کشادگی کا احساس پیدا کرنا چاہتے ہیں  تو کم چیزیں یقینا’ زیادہ جگہ کا احساس پیدا کرتی ہیں،ایک سجاوٹی ٹکڑا ،جیسے فانوس ،فریم شدہ تصویر یا مجسمہ ، کوئی بھی بے ترتیبی پھیلائے بغیر آپ کے کمرے کا مرکز نگاہ بنا سکتے ہیں ۔

اسی طرح شیشہ ، بڑا فن پارہ ( خاص طور پر سفید اور دھاتی فریم کے ساتھ بہت ذیادہ سفید بیک گراونڈ ) دیوار کو ایسے پیش کرتا ہے جیسے اس میں کھڑکی، یہ دھیمی روشنی پیدا کرتا ہے ان کے لئے جو خاص سفید روشنی کو پسند نہیں کرتے۔

چھت سے فرش تک اعٰلی سوچنے کا وقت :  جب کبھی آپ چاہیں ھماری منظور شدہ ھومی فائی مشورے دیکھیں۔ اور چھوٹی جگہ پر بڑے دل سے رہیں۔ 

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사