سوات میں بنے ایک گھر کی توسیع اور تجدید نو

Resham Ejaz Resham Ejaz
slemish design studio architects의 현대 , 모던
Loading admin actions …

آج کی ہماری ہومی فائی 360° کی دریافت ہمیں سوات کے اِس گاؤں میں لے گئی جہاں پِیشہ وروں کی ایک ٹیم  'سلیمش ڈیزائن سٹوڈیو آرکیٹیکٹس' نے اِس کی مکمل طور پر تجدید و توسیع کی تھی۔ 

ماہروں کے سامنے ۱۹۶۰ میں تعمیر کردہ ایک تین خواب گاہوں والا گھر رکھا گیا ( اور تقریباً ڈھائی کروڑ کا بجٹ ) اور اُنہیں اسے ایک جدید اور موصل گھر میں تبدیل کرنے کو کہا گیا جس میں پانچ خواب گاہوں کے ساتھ ساتھ خاندان کے طرز زندگی اور روز مرہ کے کام ( جن میں گھر میں آفس کا کام کرنا بھی شامل تھا ) کرنے کی جگہ بھی ہو۔ 

تو انہوں نے ایسا کیسے کیا؟ جاننے کا ایک ہی راستہ ہے…

ایک نیا نقطہ نظر

تجدید کے بعد یہ گھر ایسا نظر آتا ہے۔ بھلے ہی اِس گھر کے حدود اربعہ کا فیصلہ کرنے میں پِیشہ ورون کا کوئی کردار نہ تھا، اِس تازگی بھرے منظر کی کشش کو کوئی رد نہیں کر سکتا۔ سبز گھر اور نیلا آسمان اِس سفید عمارت کو نمایاں کرنے کی پوری کوشش میں مصروف ہیں۔ 

اور یہ چیز تو اتنی دور سے بھی ان سارے کھڑکیوں دروازوں کی وجہ سے نظر آ رہی ہے کہ یہ گھر بناتے وقت قدرتی روشنی کی آمد و رفت اور خوبصورت منظر نظر آنے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ 

تو کیا آپ اندرونی حصے دیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

اپنائیت بھرا داخلہ

روشن اور دلکش، اِس گھر کے داخلے کی وضاحت اور کسی طرح نہیں کی جا سکتی۔ برف جیسی سفید دیواریں اور اندر آتی ڈھیروں ڈھیر روشنی اندرونی حصے کو چمکا دیتی ہے۔ 

ڈیزائنرز کو یہ کونے والی شاندار کھڑکی کے لیے سلام ہے جو اوپر والی منزل کی چھت تک جاتی ہے۔ 

ہلکے بھورے رنگ کا فرش ہمیں اندر آنے کے بعد مزید آگے بڑھنے پر اکساتا ہے۔ اور اِس کو بھلا کون انکار کر سکتا ہے؟

سرسبز منظر

رہنے کے کمرے ( جس میں ابھی فرنیچر رکھا جانا باقی ہے ) میں بھی کوئی قدرتی مناظر سے پیچھا نہیں چھڑا سکتا جو ہر طرف سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اور اِس سرسبز گھاس سے پیچھا کون احمق چھڑانا چاہے گا؟ جو اتنی خوبصورتی سے یہاں رنگ بھرتی ہے کے آپ کو کسی خاص سجاوٹ کی ضرورت ہی نہیں۔ 

ہمارے پاس ہومی فائی پر انٹیریر ڈیزائنر، الیکٹریشن، سب موجود ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے پِیشہ وروں کا صفحہ دیکھئے۔

گھر کا دِل

ہم اپنے سفر کو اِس نئے کچن پر ایک نظر ڈالتے ہوئے اِختِتام پزیر کرتے ہیں، جس کا خوبصورتی اور فعالیت میں کوئی ثانی نہیں۔ کیا یہ آپ کے خوابوں کی جگہ نہیں لگتی؟ جہاں كھانا پکانے کے علاوہ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر سماجی ماحول کو توانا رکھتے ہوئے ایک تعریفیں لوٹ لینے والا كھانا بنائیں۔ 

اگر خوابوں کے گھر کی کوئی تعبیر ہے تو وہ یہ ہے!

ایک اور خوبصورت گھر یہاں دیکھئے: ایک خوش حاَل پاکستانی خاندان کے لیے بنایا گیا جدید گھر۔

건축/인테리어 전문가를 찾고 계시나요 ? 연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.
연락처를 남겨 주시면 적합한 전문가를 찾을 수 있도록 도와 드리겠습니다.

추천 기사