اگر آپ اپنے گھر کو ایک نیا انداز دینےکی سوچ اور تلاش میں اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں تو زرا رکئیے اور مزید وقت ضائع نہ کریں کیونکہ ہومیفائی کے پیشہ واران آپ کی خدمت میں آپ کے گھر کے دروازے پر ایسی تجاویز لا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کی شکل تبدیل کر کے ایک اپنے گھر کو جدید دور کے مطابق بنا سکتے ہیں۔ یہاں ۱۲ ایسی تراکیب پیش کی گئی ہیں، جو آپ کے گھر، آپ کی پسند اور آپ کی ضروریات کے مطابق آپ کے گھر کو سجانے میں مدد دیں گی۔
کم رقبہ پر مبنی چھوٹے باورچی خانے میں کھرکیوں کا ہونا بہت ضروری ہے، نا صرف ان کی مدد سے باورچی خانہ کھلا دیکھائی دے گا بلکہ یہ کھرکیاں باورچی خانے کو ہوا دار بنائیں گی اور ساتھ خوبصورتی کا بائث بھی بنیں گی۔
اگر آپ کے گھر کا باورچی خانہ پرانے انداز کا ہے تو اس پرانے انداز کو اس پرانے انداز کو خوبصورتی بخش کر ختم کریں۔ لکڑی یا ماربل کے پھٹوں کا استعمال کریں اور پھٹے کو خوبصورت شیشے کے گول دان سے سجائیں اور ساتھ خوبصورت لکڑی کے ریک سے دیوار کو سجائیں۔
گھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی جگہ، گھر کی سیڑیاں ہوتی ہیں، جو گھر کے دو مختلف حصوں کو آپس میں جوڑتی ہیں۔ زیادہ استعمال ہونے کے بائث سیڑیاں اکثر اوقات میلی رہتی ہیں، خاص طور پہ جب گھر میں بچے موجود ہوں۔
بغیر کسی خرچ کے اپنی سیڑیوں کو کسی گہرے اور اور زندگی سے بھرپور رنگ سے پینٹ کریں جیسا کہ تصویر میں دیکھایا گیا۔ یہ رنگ نا ہی جلدی میلا ہو گا اور ساتھ آپ کے گھر کو خوبصورتی سے بھی نوازے گا۔
اپنے غسل خانے میں ایک سادہ ریک لگائیں، چاہے وہ ریک شیشے کا ہو یا پھر لکڑی کا۔ اس ریک کی موجودگی غسل خانے کو خوبصورت بنائے گی اور ساتھ ہی ساتھ ترتیب پیدا کرے گی۔ یہ ریک مختلف اشیاء کے اسٹورج کے لئے کام آئے گا اور غسل خانے کو صاف رکھے گا۔
اگر آپ اپنی الماری کو اعلیٰ معیار دینا چاہتے ہیں تو پیش کردہ تراکیب آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ اپنی الماری کے اندر پھٹے لگائیں اور انہیں مختلف مقاصد کے لئے استعمال کریں۔ آپنی الماری کو دلکش شکل دیں۔ ایسی الماری آپ کے لئے کپڑے ڈھونڈنا آسان بنائے گی اور اس طرح وقت کی بچت بھی ہو گی۔ اگر الماری کی بیرونی شکل دانے دار ہے تو ایک نئی الماری بنوانے کے بجائے، اپنی موجودہ الماری کو پینٹ کریں۔
اس جدید تجویز کی مدد سے سیکھیں کہ کیسے اے سی کے بد صورت حصے کو چھپایا جا سکتا ہے بلخصوص اگر یہ نشانات داخلی راستے یا بلکل نظر کے سامنے موجود ہوں۔ ماربل یا لکڑی کے چھلاوزن کی مدد سے اُسے ایک میز کی صورت دیں۔
پنے رہنے کے کمرے کو پرکشش بنائیں اور کمرے کو جدید انداز دیں۔چاندی کی رنگت کا سوفا استعمال کریں اور دیکھیں کیسےخوبصورت کھڑے پائیوں والے ایل شکل کا سوفا آپ کے لکڑی کے فرش کے ساتھ پرکشش لگ رہا ہے اور آپ کے رہنے کے کمرے کو ماڈرن بنا رہا ہے۔
اگر آپ کے گھر کی انگھیٹی کمرے کو بدصورت بنا رہی ہے تو اس صورتحال سے نکلیں اور انگھیٹی کو خوبصورت بنائیں۔ انگھیٹی کے اوپر ایک دلکش شیشہ لگائیں اور پرکشش برتنوں کا استعمال کر کے انگھیٹی کے سامنے کے حصی کو سجائیں اور اگر انگھیٹی کو مایوس کن رنگوں سے پینٹ کیا گیا ہے تو ایک بار پھر کھلے ہوئے رنگوں سے پینٹ کر کہ انگھیٹی کو سجائیں اور کمرے کو خوبصورت بنائیں۔ اپنے باورچی خانے کے فرش کو ونائل کی شیٹوں کی مدد سے نیا انداز دیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
اپنے رہنے کے کمرے یا سونے کے کمرے کو نیاء انداز دینے کا آسان طریقہ۔ رنگیںن، خوبصورت ڈیزائن کے پھٹوں کی مدد سے گھر کو دلکش بنائیں، جیسا کہ نمونے میں دیکھایا گیا اور گھر کو ہر کسی کے لئے پرکشش بنائیں۔
آپ کے غسل خانے کو تزئین و آرائش کی ضرورت ہے تو پرانے پھٹوں کی جگہ نئے پھٹیں لگائیں, چھت اور اس پر لگی لائٹیں تبدیل کر کے نئے انداز کی ماڈرن لائٹیں لگائیں ۔ نئے طرز کا فرش بنا کہ اپنے غسل خانے کو مکمل طور پر تبدیل کریں۔