گھر کے استقبالیہ کو سجانے کی 25 ٹپس

Shenilashahzad Shenilashahzad
SOUTHERN COMFORT, SA&V - SAARANHA&VASCONCELOS SA&V - SAARANHA&VASCONCELOS Ruang Keluarga Gaya Rustic
Loading admin actions …

ایک دلکش استقبالیہ اپنے  مہمانوں پر دیرپا اثر چھوڑتا ھے۔ گھر کے اس حصے کو تبدیل کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ ھر چیز کو دوبارہ تعمیر کریں۔آپ گھر کے استقبالیے کوخوبصورت بنانے کے لیے چھوٹی سجاوٹی اشیاء کا استعمال کر سکتے ھیں۔ آپکو سجاوٹی اشیاء کے متعلق مدد دینے کے لیے ھم نے مختلف سجاوٹی ٹپس کی ایک لسٹ تیار کی ھے جو آپ استعمال کر سکتے ھیں۔ے

1۔ ایک مہین میز

اپنے گھر کے استقبالیے کو سجانے کا سب سے آسان طریقہ ایک مہین میز کا استعمال ھے۔ یہ میزیں مختلف اشیاء سے بنائ جا سکتی ھیں جیسے شیشہ ، لکڑی اور  ٹائلیں تاکہ یہ ماڈرن لگیں۔

2۔ دیواروں پر لگے شیلف

آپ دیوار پر شیلف بھی لگا سکتے ھیں جو آپکے گھر کو اصلی تاثر دے گا۔ یہ شیلف لکڑی کے خوبصورت کام کی وجہ سے مشہور ھیں۔

3.ڈیزائینر آئینے

ڈیزائینر آئینے کا استعمال گھر کے استقبالیے کو سجانے کا بہترین انداز ھے۔ آپ کو یہ آیئنے ھر شکل میں دستیاب ھونگے تاکہ اپنی پسند سے لگا سکیں۔

4۔ وال پیپر

اگر آپ استقبالیے کے لیے ایسس چیز دیکھ رھے  ھیں جس کی کم سے کم نگہداشت کرنی پڑے تو وال پیپر ایک بہترین آئیڈیا ھے۔

5. محفوظ کرنے کے یونٹس

استقبالیہ کی جگہ کا بہترین استعمال محفوژ کرنے کے یونٹس کو لگانا ھے۔آپ اس میں چابیاں  اور دوسری چھوٹی چھوٹی چیزیں رکھ سکتے ھیں۔

6۔ خاندان کی تصویریں

اگر آپ کے استقبالیے کے ساتھ لمبا ھال ھے تو آپ اس میں خاندان بھر کی تصویریں لگالیں تا کہ آتے یا جاتے وقت یادوں کی دنیا کا سفر کر سکیں۔

7۔ الماری نما کیبنٹس

الماری نما کیبنٹس صرف رھنے کے کمرے کے لیے نہیں ھوتے بلکہ آپ انہیں اپنی پسند کے مطابق استقبالیے میں بھی لگا سکتے ھیں ۔ یہ الماری نما کیبنٹس دو جگہوں کو الگ کرنے کے لیے بھی استعمال ھوتے ھیں۔

8۔ گہرے رنگ کا دروازہ

اگر آپ اپنے استقبالیے کو نئی جان ڈالنا چاھتے ھیں تو دروازے کو گہرا رنگ دینا بہترین مشورہ ھے۔

9۔ سرامک کے گملے

ان لوگوں کے لیے جو صنعتی طرزکی سجاوٹ کو پسند کرتے ھیں، یہ سرامک کے گملے لاجواب انتخاب ھیں۔

10۔ پینٹنگز

استقبالیے کو عالیشان بنانے کے لیے آپ وکٹوریہ اسٹائل کی پینٹگز کا استعمال کر سکتے ھیں۔

11۔ موم بتی کے اسٹینڈ

دیوار پر لگے موم بتی کے اسٹینڈ ایک اور طریقہ ھے استقبالیہ کو سنوارنے کا۔

12۔ سجاوٹی دیوار

استقبالیہ کے ھال کو سجانے کے لیے ایک چیز کا استعمال اب رواجی نہیں۔ آپ مختلف چیزوں کا استعمال کر سکتے ھیں جیسے ڈیزائینر ٹائلییں، چھوٹے آئینے اور تصویریں تاکہ دلکش دیوار تخلیق ھو۔

13۔ کوٹ ھینگرز

یہ لکڑی کا  کوٹ ھینگر ایک بہترین سجاوٹی شئ ھے جب استقبالیے کے ھال کی بات کریں۔ آپ اس پر بیگ اور چھتریاں بھی لٹکا سکتے ھیں۔

14۔ بیک لائیٹیں

بیک لائیٹیں صرف دیواروں اور چھتوں کے لیے ہی نہیں ھوتی بلکہ آپ ان کو مختلف جگہوں پر استعمال کر سکتے ھیں جیسے سیڑھیوں اور فرش پر تاکہ جگہ متاثر کن لگے۔

15۔ اسٹولز

استقبالیے کی جگہ کو کامل طور پر استعمال کرنے کے لیے سٹولز یا بیٹھنے کی جگہ کا اضافہ کیجیۓ۔

16۔ جوتے کا ریک

اگر آپ استقبالیے کے قریب جوتے رکھتے ھیں تو جوتوں کا ریک ایک بہترین آیئڈیا ھے۔

17۔ دیوار کی گھڑی

دیوار کی سجاوٹی اشیاء میں ایک اور شئ دیوار کی قیمتی  گھڑیاں ھیں۔ یہ گھڑیاں مختلف ڈیزائنوں میں دستیاب ھیں تاکہ آپ انتخاب کر سکیں۔

18۔گملوں کے پودے

گھر کے استقبایے کو خوبصورت بنانے اور انفرادیت پیدا کرنے کا بہترین طریقہ گملوں میں پودے لگا کر رکھنا ھے۔

19۔ قالین

homify Koridor & Tangga Modern

قالین یا چھوٹے پائیدان گھر کے استقبالیے کو سنوارنے کے لیے بہترین طریقہ ھیں۔ یہ پائیدان گھر کے استقبالیے پر لگانے سے رھنے کے کمرے کو مٹی سے بھی بچایا جا سکتا ھے۔

20۔ رنگوں کا امتزاج

کسی جگہ کو سنوارنے کے لیے ضروری ھے کہ سجاوٹی اشیاء رنگوں کے ساتھ میل کھاتے ھوں۔ سفید رنگ کے استعمال  سے نا صرف آپ گھر کو ماڈرن تاثر دے سکتے ھیں بلکہ اس سے ماحول صاف ستھرا لگتا ھے۔

21۔ سائن بورڈ

سائن بورڈ یا نام کی تختی کا استعمال کرنا داخلی دروازے کی سجاوٹ میں ایک اور انتخاب ھے۔

22۔ دیواروں پر ھکس لگانا

اگر آپ کو گھر کے استقبالیے کی عمودی دیوار کو استعمال میں لانا ھے تو ان دیواروں پر ھکس لگانا ضروری ھے۔ یہ ھکس زمین پر کوئ جگہ نہیں گھیرتے لھٰذا عمودی دیوار کے لیے بہترین ھیں۔

23۔ مصنوعی درخت

وہ لوگ جن کے پاس استقبالیے کی بڑی جگہ ھے،ان کے لیے استقبالیے پر مصنوعی درخت لگانا ناگزیر ھے۔اس سے استقبالیہ مکمل اور قدرتی دکھائ دے گا۔

24۔ لیمپس

homify Koridor & Tangga Modern

اگر آپ استقبالیے میں بہت زیادہ روشنی پسند نہیں کرتے تو یہ ٹیبل لیمپ آپکی اولین ترجیح ھونگے۔

25۔ سجاوٹی ٹکڑے

homify Koridor & Tangga Modern

بنیادی استقبالیے کو سنوارنے کے لیے مختلف سجاوٹی اشیاء استعمال کی جا سکتی ھیں جیسے لکڑی کے ڈبے یا پودے وغیرہ کا استعمال کرنا دلکش تاثردیتا ھے۔

مزید ٹپس کے لیے ھماری آئیڈیا بکس ملاحظہ کریں۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah