ایک خوبصورت بیرونی حصہ کیسے بنایا جائے

Resham Ejaz Resham Ejaz
CAMELIA, DCPP Arquitectos DCPP Arquitectos Ruangan
Loading admin actions …

چاہے آپ ایک نیا گھر بنا رہے ہوں یا اپنے پُرانے گھر کی تجدید کرنا چاہتے ہوں، گھر کا بیرونی حصہ اس کے مرکزی عناصر میں سے ایک ہوتا ہے۔ یہ آپ کے گھر کو باہری دنیا سے متعارف کرواتا ہے۔ اِس کو اچھے سے اچھا بنانے کے لیے کچھ اہم نکات کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔

پہلا قدم گھر کے بیرونی حصے کو باقی کے گھر کی وضع جیسا بنانا ہوتا ہے بھلے آپ کا گھر جدید ہو، سادہ ہو یا دیہاتی اندازِ کا ہو۔ ہم اِس مضمون میں ایسے بہت سے عناصر پر نظر ڈالیں گے جو گھر کا بیرونی حصہ بناتے وقت ذہن میں رکھنا ضروری ہیں جیسا کہ حفاظت، فعالیت اور روشنی۔

بیرونی حصہ کیسے بنایا جائے؟

گھر کا بیرونی حصہ ڈیزائن کرنا ایک پیچیدہ عمل ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اِس میں رنگوں، مواد، اور مختلف زاویاتی شکلوں کی بڑی تعداد استعمال ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ صرف کوئی معمار یا انٹیریر ڈیزائنر ہی یہ ذمہ داری صحیح طریقے سے نبھا سکتا ہے۔

بیرونی حصے کا کوئی اندازِ چنیں

پہلا قدم گھر کے بیرونی حصے کا انداز چننا ہوتا ہے اور بہتر یہ ہوتا ہے کہ وہ آپ كے ذہن میں موجود اپنے گھر یا مستقبل میں والے گھر کے خاکے سے ملتا ہو۔ اگر آپ کو جدید اندازِ پسند ہے تو آپ ہومی فائی پر موجود گھر کے بیرونی حصوں سے متعلق تجاویز سے اپنی تلاش شروع کر سکتے ہیں جہاں آپ کو بہت سی اقسام کے خوبصورت ڈیزائن مل جائیں گے۔ 

ایک بار آپ نے یہ فیصلہ کر لیا کہ آپ جدید، دیہی اور گھریلو اندازِ میں سے کون سا چاہتے ہیں تو اس کے بعد باری آتی ہے مواد چننےکی۔ آپ کے پاس اینٹیں، سیمنٹ، لکڑی، لوہا اور اِس کے علاوہ بھی بہت سے انتخابات موجود ہیں جن میں سے آپ ایک یا زیادہ چن سکتے ہیں۔ ہر ایک ہی دیکھنے میں دوسرے سے مختلف لگےگا اور ہر ایک کی آپ کے گھر کو فراہم کردہ حفاظت اور پرائیویسی بھی فرق ہو گی۔

مجھے کن عناصر کا دھیان رکھنا چاہیے

اپنے گھر کے بیرونی حصے کا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ کو خود سے مندرجہ ذیل سوالات پوچھنے چاہیئں۔ مجھے کتنی حفاظت کی ضرورت ہے؟ جیسا کہ اگر آپ کسی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہتے ہیں تو آپ کو عام گھروں کی نسبت کم حفاظت کی ضرورت ہو گی۔ آپ کی مطلوب کردہ حفاظت اِس بات کا فیصلہ کرتی ہے کے جنگلہ کتنا بڑا ہو گا اور بیرونی حصہ کھلا ہو گا یا بند۔

پرائیویسی

اسی طرح آپ کو اپنے بیرونی حصے سے حاصل ہونے والی پرائیویسی کے بارے میں بھی علم ہونا چاہیے۔ اگر آپ کے بہت سے ہمسائے ہیں اور آپ ایک بھری پری گلی میں رہتے ہیں تو شاید آپ باہر کی طرف کھلنے والی کھڑکیوں کی تعداد کم رکھنا چاہیں گے۔ جبکہ اگر آپ کسی کھلے علاقے میں رہتے ہیں تو آپ بڑی بڑی کھڑکیاں چاہیں گے تا کہ روشنی کی اچھی مقدار اندر آ سکے۔

فعالیت اور روشنی

فعالیت بھی ایک ایسا عنصر ہے جسے آپ کو نہیں بھولنا چاہیے۔ آپ کے گھر کا بیرونی حصہ ایک دروازے پر مشتمل بھی ہو سکتا ہے یا اس کا ایک حصہ آپ کی گاڑیوں کے لیے گیراج کا کام دے سکتا ہے۔ 

آخر میں، روشنی بھی ایک اہم حصہ ہے۔ آپ کو اپنے گھر کی خوبصورتی کے بارے میں دن اور رات دونوں کو دھیان میں رکھ کر سوچنا چاہیے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کے کن حصوں کو آپ روشنیوں سے سجانا چاہتے ہیں جیسا کہ ایک فوارہ یا باغ کا کوئی خاص حصہ یا آپ عملی اندازِ میں سوچیے کے گھر میں داخل ہوتے وقت آپ کو کتنی روشنی کی ضرورت پر سکتی ہے۔

ملتے جلتے رنگ

homify Rumah Modern

آپ کے گھر کے بیرونی حصے میں کیا جانے والے رنگ سب سے زیادہ گھر کے اندازِ پر منحصر ہے اور اِس کے علاوہ سارے مواد کے رنگ پر بھی انحصار کرتا ہے ۔ جیسا کہ اینٹیں گہرے رنگ کی بھی ہوتی ہیں اور ہلکے رنگ کی بھی، سیمنٹ سرمئی بھی چھوڑا جا سکتا ہے اور کسی رنگ میں رنگا بھی جا سکتا ہے، لکڑی کا بھی یہی حساب ہے، تو ان پر رنگ کر کے آپ منفرد تاثر حاصل کر سکتے ہیں۔

درمیانہ بنیادی رنگ

ایک ہلکے رنگ کو بنیاد کے طور پر استعمال کرنا، جیسا کہ سفید یا سرمئی رنگ کے کسی شوخ رنگ جیسا کہ سرخ سے ملانا گھر کو دلچسپ بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اور یہ تب بہت اچھا لگتا ہے جب گھر جدید اندازِ میں بنا ہو۔

بیرونی حصے کے لیے شوخ رنگ

اگر آپ کا گھر روایتی قسم کا ہے تو آپ فن تعمیر کے خوبصورت نَمونوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایسے بہت سے نمونے موجود ہے جو تیز رنگوں جیسا کہ نارنجی یا نیلے کے ساتھ دلکش نظر آتے ہیں۔

بیرونی حصے پر موجود پودے

گھر کے بیرونی حصے میں ایک باغ بنانا اسے مزید پرکشش بنانے کا ایک آسَان اور شاندار طریقہ ہے۔ اگر آپ اپنے گھر کے بیرونی حصے کے بارے میں سوچ ہی رہے ہیں تو اس میں کچھ قدرت کے تحفے شامل کرنا نہ بھولیں جو گھر میں داخل ہونے پر آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔

بیرونی حصے کے لیے بہترین پودے

آپ کسی باغبان یا پیشہ ور سے رابطہ کر کے یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کے گھر کے لیے بہترین پودے کون سے ہیں۔ گھر پہ پڑتی سورج کی روشنی کو دھیان میں رکھیں اور اگر آپ باغبانی سے زیادہ شغف نہیں رکھتے تو ایسے پودے چنیں جنہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہ ہو۔

داخلے کے لیے پودے

آپ پودوں کے لیے مختص کردہ جگہ پر گملے رکھ سکتے ہیں یا اگر آپ کچھ اِس سے بھی آسَان چاہتے ہیں تو کچھ رنگ برنگے گملے چنیں تا کہ آپ مختلف اقسام کے پودوں کو مختلف بناوٹ دے سکیں۔

نباتاتی عناصر

پُرانے زمانے کے گھروں کے بیرونی حصوں میں بہت توازن ہوتا تھا یعنی کہ دروازہ درمیان میں ہوتا اور کھڑکیاں اس کے دونوں اطراف میں، مگر اب اِس اصول پر عمل نہیں کیا جاتا۔ 

لیکن بیرونی حصے کے کی خوبصورتی کا کچھ حصہ اس کے ڈیزائن کے توازن پر ضرور منحصر ہوتا ہے۔ اِس لیے یہ ضروری ہے کہ دروازے اور ستون وغیرہ اِس طرح لگاے جائیں کہ وہ نظروں کو بھا جائیں۔

جدید بیرونی حصے

کبھی کبھار جدید گھروں کے بیرونی حصے بہت خشک معلوم ہوتے ہیں کیوں کہ ان میں عام طور پر لوہے اور سیمنٹ کے علاوہ اور کوئی مادہ استعمال نہیں کیا جاتا۔ گھر کے بیرونی حصے کو پیارا بنانے کا ایک طریقہ لکڑی کا استعمال ہے جو دروازے میں کیا جا سکتا ہے اور دوسرے حصوں پر بھی۔ تا کہ گھر میں توازن پیدا ہو۔ 

اپنے گھر کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے آپ نہ صرف مختلف رنگ اور مادے استعمال کر سکتے ہیں بلکہ آپ ہر عنصر کی مختلف شکلوں کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

گھر کے بیرونی حصے کے لیے ماہر کہاں ڈھونڈے جائیں؟

گھر کے بیرونی حصہ بنانا ایک نازک عمل ہے اور اِس کے لیے بہت سی چیزوں کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے۔ اِس لیے یہ بہتر ہے کہ اِس کام میں کسی معمار سے مدد لے لی جائے۔ آپ یہاں ہومی فائی پر اپنی پسند کے بیرونی حصوں کی تصویریں محفوظ کر سکتے ہیں اور پِھر ان کو سامنے رکھتے ہوئے ایک یا زیادہ پِیشہ وروں سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ 

مزید تجاویز کے لیے دیکھئے: آپ کے دو منزلہ گھر کے لیے ۱۵ خوبصورت بیرونی حصے۔

Butuh bantuan dengan projek Anda?
Hubungi kami!

Sorotan dari majalah