کھانے پینے کی منفرد اور سٹائلش میزیں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Dining Rooms & Breakfast Nooks, Clean Design Clean Design Comedores de estilo moderno
Loading admin actions …

کھانے پینے کے کمرے میں کھانے پینے کے میز کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی۔ لیکن اگر آپکو کچھ منفرد چاہیئے تو آپکو نئے خیالات کو اپنانے میں کوئی عار نہیں ہونی چاہیئے۔کیا آپ ہمارے ساتھ اتفاق نہیں کرتے؟ لیکن گھر کی آرائش کے ماہرین یقیناً ہمارے ساتھ اتفاق کرتے ہیں اسکا ثبوت مختلف گھروں میں موجود وہ شاندارمیزیں ہیں جنکا انتخاب آج ہم ہومی فائی پر لائے ہیں۔ ہم آپکو اپنے کچھ پسندیدہ سٹائل دکھانا چاہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپکو اپنے ذوق اور کھانے پینے کے کمرے کی ضرورتوں کے مطابق ضرور کچھ نہ کچھ ملے گی۔ تو آئیے دیکھتے ہیں۔ 

1۔ پرانے زمانے کی کشش

دھات کے کام والے سہاروں  کے ساتھ لکڑی سے بنا یہ نامکمل سا اور دیہی طرز کا یہ میز بہت اچھوتا، منفرد اور توجہ کو اپنی جانب مبذول کروانے والا ہے۔ ہمیں بیٹھنے کی مختلف طرز کی نشستوں کا امتزاج بہت پسند آیا۔ 

2۔ سادہ اور سکینڈےنیوین طرز کا

ایک سادہ اور بنیادی ڈیزائن کا بورنگ ہونا ضروری نہیں۔ جیسا کہ انتہائی دلچسپ امتزاج والا اس میز کو دیکھنے سے ظاہر ہے۔ ایک بنیادی اور سادہ لکڑی کا میز ہمیں سکینڈے نیوین ممالک کی یاد دلا رہا ہے۔ 

3۔ کرسیوں کے مقابلے میں دبا ہوا میز

اگر آپ کا یہ فیصلہ ہے کی آپ اپنی رقم کو انوکھی اور منفرد کرسیوں میں لگانا چاہتے ہیں تو ایک بنیادی اورغیرنمایاں میز ہی ٹھیک رہتا ہے۔ گہرے رنگ کی لکڑی کے میز کا انتخاب کبھی بھی غلط فیصلہ نہیں ہوتا۔ 

4۔ خوبصورت شیشہ

ہم نے شیشے کے میز پہلے بھی دیکھے ہیں مگر دودھیا رنگ ، کھردری اور دھندلی سطح والا یہ میز بالکل ہی مختلف ہے۔ یہ کمرے میں ہلکے رنگوں کی شمولیت کا نہایت ہی خوبصورت طریقہ ہے۔ ہمیں یہ میز بہت پُرکشش لگا۔ 

5۔ کسی بھی موقع کے لئے بہترین

انگریزی حرف A کے سانچے والے لکڑی کےاِس میز کی سادگی بہت ہی دلفریب ہے۔ کیونکہ دعوتوں وغیرہ کے لئے اس کو انتہائی آسانی سے سجایا جا سکتا ہے ۔ دوسری طرف روزمرہ کھانے پینے کے لئے اسکو ایسے ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لکڑی کا مدھم رنگ بہت ہی اچھا لگ رہا ہے اور ایک قدرتی ہلکے رنگ کی بنیاد فراہم کر رہا ہے۔ 

6. ایک ملغوبہ

اس کمرے میں بہت کچھ ہو رہا ہے۔ اس میز کی کرسیاں پالش شدہ دھات کی ہیں جبکہ اسکی اوپری سطح سنگِ لوح ( نیلاہٹ مائل قدرتی پتھر) کی بنی ہے۔ جنکہ شفاف پلاسٹک کی بنی کرسیاں اس کمرے کی ارائش کو مکمل بنا رہی ہیں۔ کم سے کم سامان والے کمرے کو نمایاں کرنے کا کیا عمدہ طریقہ ہے۔ 

7۔ کھانے پینے کی میز کا چیئرمین

ہمیں اس کمرے کا کانفرنس رُوم والا تاثر بہت پسند آیا۔ جو کہ ایک بڑے سے حجم والے میز سے آرہا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کہ واقعی ہی اس کمرے میں سنجیدہ یا کاروباری گفتگو ہونی ہو۔ پالش ہوئی سطح ہمیشہ ہی اچھی لگتی ہے اور ذرا اِن کرسیوں کو تو ملاحظہ کریں۔ 

8۔ دُنیا گول ہے

ہم نے چوکور شکل والے کافی میز دیکھ لئے ہیں۔ لیکن گول شکل والے اس میز کو سب سے جراتمندانہ ڈیزائن کا ایوارڈ آرام سے دیا جا سکتا ہے۔ ہمیں اسکی اوپری سطح کا تنگ ڈیزائن بہت پسند آیا اور یہ بات کہ یہ کمرے کے حساب سے بالکل متناسب ہے۔ 

9۔ شیشے کے آر پار سے

واہ کیا بات ہے!شیشے کی اوپری سطح والا میز جسکے کناروں پر کرومیم کی ملمع سازی کی گئی ہے سادہ سفید کرسیوں کے ساتھ مل کر اس میز کو اس انتخاب کی سب سے جدید میز بنا رہی ہے۔ یہ ایک جدید وضع قطع والے گھر کے لئے بالکل مناسب ہے۔ 

10۔ ایک پوری تاریخ

اس کمرے کی شاندار تفصیلات کو ذرا ملاحظہ کریں۔ نمایاں آرائشی حاشئیے اور نہائت چمکیلی اوپری سطح  کی وجہ سے یہ میزایک تاریخی تاثر دینے کے لئے بالک مناسب ہے۔ پرانے زمانے کی منفرد میزوں کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ کو یہ تسلی رہ سکتی ہے کہ کسی اور کے پاس ایسی میز نہیں ہے۔ 

11۔ ہر چیز جو چمکتی ہے

ہمیں معلوم ہے کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس ایک اچھی چیزبہت ساری ہو سکتی ہے۔ لیکن سنہری چیزوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟ سنہرے رنک کی ٹانگیں اور سفید سنگِ مرمر کی اُوپری سطح دونوں مِل کر کیا غضب ڈھا رہے ہیں۔ حتیٰ کہ کم سے کم سامان والے کمرے میں بھی یہ اسکا حصہ لگے گا۔ 

12۔ تاریک گوشہ

اگر آپ سیاہ رنگ کی آرائش کے شوقین ہیں تو اس سیاہ رنگ کی کھانے پینے کی میز سے بہتر آپکے لئے کوئی اور انتخاب نہیں ہوسکتا۔ ہم رنگ کرسیوں کے ساتھ یہ اتنا رییسانہ اور ٹھاٹ باٹ والا لگ رہا ہے کہ دیکھنے والے آپکے ذوق کی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ 

13۔ قدرت کی طرف واپسی

فارم ہاؤس والے دیہی طرز کے کھانے پینے کی میزوں کے لئے ہماری پسندیدگی ہمیشہ برقرار رہے گی کیونکہ اِن سے ایک پُر آسائش طرزِ زندگی اور خاندان کی یکجائی کا احساس چھلکتا ہے۔تھوڑی سی پالش کے بعد ان میں ایک نئی جان آجاتی ہے اور آپ نشستوں کا انتخاب معمول سے ہٹ کر سکتے ہیں۔ 

14۔ جدید رنگ

ہوش ربا سفید رنگ کے علاوہ ہمیں اس میز میں جو چیز پسند آئی ہے وہ اسکی ٹانگوں کا ڈیزائن ہے ۔ اطراف میں پھیلی ہوئی یہ اوپری سطح کو سہارا دے رہی ہیں اور بیٹھنے کے لئے کافی جگہ فراہم کر رہی ہیں۔ اِس منفرد ڈیزائن والے میز کے ساتھ یہ کرسیاں بہت مناسب انتخاب ہیں۔ 

کھانے پینے کے کمرے کے بارے میں مزید تجاویز کے لئے یہ مضمون ملاحظہ کریںبھوک کو اشتہا دینے کے لئے مشترکہ باورچی خانہ اور کھانے پینے کا کمرہ

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista