گھر میں جگہ کے سائز کے لحاظ سے قالین کے 10 پُرکشش ڈیزائن

M Usman M Usman
Sheringham, Crown Floors Crown Floors Pisos
Loading admin actions …

قالین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ایک درست انتخاب آپ کے کمرے کو روشن، کشادہ، زندگی سے بھرپور اور آرام دہ بناتا ہے۔ گھر میں بچوں کے کھیل کود کے دوران یہ چوٹ سے بچاتا ہے۔ قالین آپ کے فرش کو فن کا نمونہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے بشرطیکہ آپ نے گھر اور کمرے کی مناسبت سے خریدا ہو۔

آج کل قالین بے شمار قسم کے ڈیزائن، دھاگے اور رنگوں میں آ رہے ہیں۔ گھر میں ہر کمرے کی اپنی ضرورت کے مطابق لگا ہوا قالین ہی مناسب رہتا ہے، آج ہومی فائی کے اس مضمون میں یہی بات مدِنظر رکھی گئی ہے۔ آپ کے گھر کا داخلی دروازہ ہو یا لاؤنج اور اس سے نکلتی ہوئی سیڑھیاں، سونے کا کمرہ یا کپڑے تبدیل کرنے کی جگہ۔۔۔۔۔۔ہومی فائی کے پاس سب کا حل موجود ہے۔ لہذا دیکھئے اور اپنے گھر میں تبدیلی لائیے۔

1. پہلا تاثر ہی آخری ہوتا ہے

یہ کوئی راز نہیں ہے کہ گھر کی راہداری ہی وہ پہلی جگہ جس کا اثر مہمان پر ہوتا ہے، اس لئے داخلی دروازے پر کچھ الگ قسم کا ضرور ہونا چایئے۔ اسی لئے مہمانوں کو خوش آمدید کرنے کے لئے یہاں قالین کو بچھایا گیا ہے، پوری جگہ قالین بچھانے سے راہداری چھوٹی نظر آتی لہذا چوڑائی کو دروازے سے تھوڑا سا کم رکھا گیا جو نہایت مناسب اور خوبصورت ہے۔

2. ایرانی انداز

 اس لاؤنج میں داخل ہوتے ہی آپ کی نگاہ اس ایرانی قالین پر ٹھہر جاتی ہے، نفیس اور خوبصورت یہ قالین لکڑی کے فرش پر بھلا معلوم ہوتا ہے۔ فرنیچر اور دیواروں کا ہلکا رنگ اس جگہ کو پُرسکون اور حسین بناتا ہے۔

3. کالی اور سفید دھاریاں

 وال پیپر دیوار کے ساتھ موجود سیڑھیوں پر کالی اور سفید رنگ کا دھاری دار قالین بہترین انتخاب ہے۔ عموماً سیڑھیوں کو ماربل سے سجانا کافی سمجھا جاتا ہے مگر یہاں موجود ڈیزائن کو دیکھنے کے بعد آپ یقیناً ایسی غلطی نہیں کریں گئے۔

سیڑھیوں پر مزید خوبصورت اور پُرکشش قالین کی تجاویز کے لئے کلک کریں۔

4. کونے کو دلکش بنائیں

لاؤنج کا کونا ایسا ہونا چائیے جہاں ہر کوئی بیٹھنے کی چاہ کرے۔ جہاں آپ مل بیٹھتے اور گپ شپ لگاتے ہیں وہ لاؤنج ہی ہے اس لئے یہاں موجود یہ زونگ ڈیزائن کا خوبصورت کا قالین پرفیکٹ ہے۔ 

5. رنگوں کی مناسبت سے قالین خریدیں

قالین کو پسند کرتے ہوئے اس کا رنگ اور بناوٹ اہم ہوتی ہے، ضروری نہیں کہ آپ شوخ اور تیز رنگ ہی خریدیں ایسے حالات میں جب کمرے کا فرنیچر اور دیواریں ہلکے رنگ کی ہوں قالین بھی ہلکے رنگ کا ہونا ضروری ہے۔ مجموعی تاثر کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔

6. قدرتی رنگ کے ساتھ

 لکڑی کے رنگ کا فرنیچر قدرتی رنگ کے قالین کے ساتھ اس کمرے میں پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔ اعلٰی وول اور مظبوط ترین دھاگے کے ساتھ یورپ کی سب سے بڑی قالین بنانے والی کمپنی ’’بالٹا گروپ‘‘ کا یہ قالین اپنی مثال آپ ہے۔

7. ڈریسنگ کمرہ

جہاں آپ کپڑے بدلتے ہیں وہاں قالین کا ہونا سکون آوور ہے، ان خوبصورت الماریوں کے درمیان موجود ’’چیک‘‘ نما یہ نمونہ خوبصورت ہے۔ سردیاں ہو یا گرمیاں، فرش لکڑی کا ہو یا ماربل یا کوئی اور آپ کو محسوس نہیں ہو گا۔

8. بناوٹ کی اقسام

اس تصویر میں موجود قالین کی اوپری سطح صاف ہے، ایسے قالین کی صفائی قدرے آسان ہوتی ہے۔ قالین کی ظاہری سطح کے لحاظ سے عام طور پر دو اقسام بیان کی جاتی ہیں۔

(High-Pile) نرم اور گدگدی قسم کے ہوتے ہیں۔ 

۰ جہاں زیادہ افراد کی آمدورفت ہو وہاں یہ جلدی خراب ہوجاتے ہیں۔ 
۰ ان کی صفائی ستھرائی کے لئے زیادہ محنت درکار ہوتی ہے۔ 

(Low-Pile) عموماً اوپر سے صاف ہوتے ہیں۔ 

۰ ان کی صفائی ستھرائی نسبتاً آسان ہے۔ 
۰ بچوں کے کمرے جہاں کھلونے کا استعمال ہوتا ہے وہاں یہ زیادہ کارآمد ہیں۔

9. صفائی کا خاص خیال رکھیں

قالین کی صفائی ہفتے میں دو یا تین بار لازمی کرنی چائیے، اگر داغ لگ جائیں تو داغ کی مناسبت سے کیمیکل کا استعمال ضروری ہے۔ 
داغ کی صورت میں کھانے والا سوڈا داغ کی جگہ استعمال کریں اور ایک منٹ تک رہنے دیں پھر ویکیوم کلینر سے اوپر کھینچ لیں، اب پانی سے گیلا کریں اور اوپر چھوٹا تولیہ یا اس جیسی کوئی چیز تین سے چار گھنٹے تک رہنے دیں۔

10. غالیچے سے رونق بڑھائیں

گھر کی خوبصورتی کے لئے اس سے بہتر آئیڈیا کیا ہو سکتا ہے، راہداری میں رکھا یہ خوصورت غالیچہ اور اسی رنگ کا گول میز گھر کو رونق بخشتے ہیں۔ گھر جتنا بھی کشادہ ہو  ایسے آئیڈیاز غیر ضروری فرنیچر سے بچتے ہوئے قابل عمل اور زیادہ خوبصورت ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista