چھوٹے باورچی خانوں کے ۸ دلکش ڈیزائن

Shahtaj Shahtaj
Медовая геометрия, CO:interior CO:interior Cocinas de estilo escandinavo
Loading admin actions …

ہمارے یہاں زیادہ تر لوگ درمیانے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے گھر بھی درمیانے ہوتے ہیں اور درمیانے گھر میں باورچی خانے بھی چھوٹے ہوتے ہیں لیکن انکو کس طرح منظم کرکے رکھا جائے آئے ہم آپکو اسکے دلکش اور دلفریب آئیڈیاز بتاتے ہیں تاکہ چھوٹے گھروں میں رہنے والے ان سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔

۱۔ سادہ اور پُروقار باورچی خانہ

باورچی خانی دیکھنے میں سادہ سا لگ رہا ہے مگر اسے غور سے دیکھیں تو اسکا رنگوں کا استعمال اور اسکی بناوٹ اسے بہت خوبصورت بنا رہی ہے۔ سفید رنگ جگہ کو کشادہ بناتی ہے، ساتھ میں کیبینٹ اور واش بیسن اسے کافی کشادہ بنا رہا ہے۔

۲۔ درمیانہ باورچی خانہ

یہ باورچی خانہ بہت زیادہ بڑا ہے نہ چھوٹا لیکن بناوٹ کے لحاط سے کافی کشادہ لگ ریا ہے۔ اس میں سامنے کی طرف بنی ہوئی کھڑکی سے روشنی اور ہوا اندر آ رہی ہے جس سے حبس کا احساس نہیں ہوتا۔ اوپر سے ئلکے بھورے رنگ کا استعمال اسے خوبصورت بنا رہا ہے۔ برابر میں سیاہ اور ہلکے بھورے رنگ کی ٹائلیں اسے منفرد بنا رہی ہیں۔

۳۔ سادہ باسہولت باورچی خانہ

یہ باورچی خانہ اس لحاظ سے اچھا ہے کہ اس میں چھوتٰ کھانے کی میز بھی رکھی ہوئی ہے۔ اس میں خاتون خانہ تھوڑی دیر بیٹھ کر خود کو آرام دے سکتی ہیں اور اگر اچانک کوئی قریبی مہمان آجائے تو انہیں وہیں بٹھا کر اپنا کام بھی کر سکتی ہیں اور ان سے گپ شپ بھی لگا سکتی ہیں۔ پاس میں لگائے گئے دیوار گیر گھڑی گزرتے وقت کا احساس بھی دلاتی ہے اور سادہ سفید اور سرمئی رنگ کی الماریاں اپنے اندر کافی گنجائش رکھ رہی ہیں اور اوپر سے سفید اور سرمئی رنگ کا امتزاج افراد خانہ کے مزاج کی سادگی کو بھی نمایاں کر رہی ہے۔

۴۔ لکڑی کی الماریوں کا باکفایت استعمال

یہ بہت ہی سادہ باورچی خانہ بنا ہوا ہے۔ وہ لوگ جو اپنے کاموں کی وجہ سے گھر پر توجہ نہیں دے پاتے یہ ان کے لئے بہت آسان ہے کہ سادہ سا باورچے خانہ لکڑی کے استعمال سے بنا دیا جائے، مگر یہ بھی اچھا اور سہولت والا باورچی خانہ ہے جو بظاہر زیادہ مہنگا بھی نہیں لگ رہا۔

۵۔ چھوٹا سا پُرتعیش باورچی خانہ

اس باورچی خانے کی خاص بات اس میں چھوٹا سا ایل ۔ سی ۔ ڈی کا استعمال ہے تاکہ جو افراد باورچی خانے میں آنا جانا کر رہے ہوں وہ حالات سے باخبر بھی رہیں۔ اس کے نزدیک ایک چھوٹا شیلف بھی دیا گیا ہے تاکہ اس میں ضروری کتابیں اور کھانا بنانے کی تراکیب وغیرہ بھی لکھ کر رکھا جائے۔ ایک طرف کھڑکی بھی لگا دی گئی ہے تاکہ روشنی اور ہوا کا گزر بھی باآسانی ہو سکے اور باورچی خانے میں حبس بھی نہ ہو سکے۔

۶۔ خوبصورت رنگ

سفید اور سیاہ رنگ اکثر لوگوں کا پسندیدہ رنگ ہوتا ہے اور اگر اس میں سرخ رنگ کی آمزش کی جائے تو سونے پر سہاگہ ہوگا۔ یہاں پر کاؤنٹر کے اور سرخ اور کہیں کہیں سفید ٹائلوں کے استعمال نے افراد خانہ کی خوبصورت سوچ کی عکاسی کی ہے کہ باورچی خانے میں داخل ہوتے ہی تینوں رنگ طبیعت پر خوشگوار تاثر دیتے ہیں۔ اس پر خوبصورت سیاہ کاؤنٹرز نے کمال کر دکھایا ہے۔

۷۔ چھوٹی جگہ میں بنا ہوا شاندار باورچی خانہ

اس باورچی خانے کو ہمارے انٹیرئیر ڈیزائنر نے بہت خوبصورت طریقے سے وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔ اسکے بائیں طرف دو بڑے شیشے لگا دیے ہیں جو اس جگہ کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں اور لکڑی کی الماریاں اور دیوار میں نصب کی گیا اوون بنانے واے کے فن کو خود ہی داد دے رہے ہیں۔

۸۔ چھوٹے گملوں سے ہریالی کا احساس

یہ باورچی خانہ باقیوں کی نسبت بڑا ہے۔ مگر اسکو بنانے والے نے اپنی سوچ کو بہت ہی خوبصورت حقیقت میں بدلنے کی کوشش کی ہے۔ سفید نگ اور سفید ٹائلوں کے استعمال سے اسکی خوبصرتی کو اچھی طرح نمایاں کیا گیا ہے۔ سلائڈنگ کھڑکیوں نے کم جگہ میں کشادگی کا احساس نمایاں کیا ہے۔ دیواروں پر چھوٹی فریم نے خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے، اور چھوٹے چھوٹے گملوں میں لگائے گئے پودوں نے ہریالی اور تازگی کا احساس ہر طرف پھیلا دیا ہے۔

دلچسپ باورچی خانوں کے بارے میں اور جاننے کے لئے پڑھیں: ۱۲ ستاروں کے لئے ۱۲شاندار باورچی خانے

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista