اس ہفتے کا نیا مضمون: 11 کم خرچ مگرخوبصورت باورچی خانے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Luz Charming Houses _ Boutique Hotel, SegmentoPonto4 SegmentoPonto4 Cocinas de estilo rural
Loading admin actions …

ایک ایسا باورچی خانہ جس پر آپ فخر کر سکیں اسکو بنانے کے لئے آپ کو اپنا خزانہ خالی کرنے کی ضرورت نہیں۔ 

درحقیقت آج ہومی فائی پر ہم آپکے لئے 11 ایسے کم خرچ مگر خوبصورت باورچی خانوں کا ایسا مجموعہ لائے ہیں جو یہ ثابت کرے گا کہ ایک خوشنما، نظروں کو بھانے والے اور قابلِ استعمال باورچی خانے کے لئے آپکواپنی جیب ہلکی کرنے کی ضرورت نہیں۔ 

یہ مثالیں آپکے لئے کچھ تجاویزاور گُر کی باتیں بھی لائیں ہیں تاکہ آپ اپنا کم خرچ باورچی خانہ تیار کرسکیں۔ آپکویقین نہیں آئے گا کہ ایک ایسا باورچی خانہ بنانا کتنا آسان ہے جو گھر کا جسم و جاں ہو۔ 

1-گرینائٹ کا استعمال

homify Cocinas de estilo moderno

ٓٓگرینائیٹ آپکے باورچی خانے کو ایک شاہانہ احساس اور تاثر دے سکتا ہے۔ لیکن آپکو ایک اعلیٰ درجے کا باورچی  خانہ بنانے کے لئے بہت زیادہ پیسے کرچ کرنے کی ضرورت نہیں۔ 

اپنے باورچی خانوں کے کاؤنٹروں کی اوپری سطح پر گرینائیٹ کا استعمال کریں اور باقی حصوں پر سادہ تعمیراتی سامان استعمال کریں۔ گرینائیٹ سب سے الگ تھلگ اور نمایاں نطر آئے گا۔ 

2۔ صنعتی نفاست

ایک دیوار کو بغیر رنگ و روغن کے چھوڑدیں۔ ا،س سےآپکے باورچی خانے کوصنعتی تاثراور نفاست ملے گی۔ اینٹوں کوایسا ہی چھوڑنے میں کوئی خرچہ نہیں آتا۔ 

3۔ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بڑا فرق پڑتا ہے

تھوڑا وقت اپنے باورچی خانے کے پردے سینے میں لگائیں یا باورچی خانے میں تازہ پھول لگانے کے لئے ایک گلدان کا اضافہ کردیں۔ یہ محبت اور کوشش کی چھوٹی چھوٹی کوششیں ہوتی ہیں جو ایک بے کیف باورچی خانے اوردلفریب اور خوشنما باورچی خانے میں فرق پیدا کرتی ہیِں۔ 

4۔ تختہِ سیاہ کا اضافہ کریں

باورچی خانے کی کسی ایک دیوار پر سیاہ رنگ کردیں یا کسی ایک دیوار کو استعمال کرتے ہوئے اس پر تختہِ سیاہ لگادیں اس سے ایک خوبصورت، سادہ اور وضع داراحساس ملے گا۔

یہ عملی بھی ہے ۔ آپ اس پر کھانے کی تراکیب یا خریداری کی فہرست لکھ سکتے ہیں یا اپنے پیاروں کے لئے محبت بھرے پیغام چھوڑ سکتے ہیں۔ 

5۔کم زیادہ ہے

اس باورچی خانے میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح صرف ضرورت کی چند چیزوں کے اضافے سے ایک صاف ستھرا، کاٹھ کباڑ سے پاک اور سٹائلش باورچی خانہ بن سکتا ہے۔ 

یاد رکھئے جتنی کم اشیاء ہونگی اتنے ہی کم پیسے خرچ کرنے پڑیں گے۔ 

6۔ ٹائلیں

homify Cocinas de estilo colonial Azulejos

ٹائلیں باورچی خانے میں رنگوں، نمونوں اور کشش کا اضافہ کرنے کا بہت ہی کم خرچ طریقہ ہے۔ بازارمیں ہرطرح کی ٹائلیں موجود ہیں جن میں سے آپ اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرسکتے ہیں اور باورچی خانے میں ایک نئی جہت متعارف کرواسکتے ہیں۔

آپکا ہر دن کھانا بنانے کو دل کرے گا۔ 

7۔ قدرتی عناصر کا اضافہ

Reforma JBJ, CA.ZA CA.ZA Cocinas de estilo moderno

پودوں کے گملے، جڑی بوٹیاں، پھولوں کے گلدان بہت کم قیمت میں باورچی خانے میں ایک نئی پھونک سکتے ہیں۔ 

جڑی بوٹیوں کے اضافے سے آپکے کھانا بنانے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ تازہ اجزاء آپکی پہنچ میں ہونگے اور آپکے کھانوں کو ایک نیا ذائقہ بخشیں گے۔ 

8۔ ساری بات روشنی کے انتظام میں ہے

قابلِ استعمال اشیاء کا اضافہ جیسا کہ روشنیوں کا انتطام باورچی خانے کا ایک نئی جہت فراہم کرتا ہے۔

جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ نئے ڈیزائن کی یہ روشنیاں عملی بھی ہیں اور طرحدار بھی۔ نتیجے کے طور پر ایک نہایت خوبصورت اور وضعدار باورچی خانہ ہمارے سامنے ہے۔ 

اس مضمون کو ذرا ملاحظہ کریں ’ باورچی خانے میں روشنی کی روشن تجاویز’

9۔ رنگ برنگی کرسیاں

یہ رنگ برنگی کرسیاں بہت کم قیمت ہیں مگر باورچی خانے میں ایک رنگوں اور کشش کا اضافہ کر رہی ہیں۔ اور یہ بہت زیادہ قابلِ استعمال بھی ہیں۔ 

پرانے اورایک ہی رنگ کی کرسیاں اکھٹی کرنے سے گریز کریں اور رنگوں کے ساتھ تھوڑا کھیلیں۔ 

10۔ دیوارمیں جڑے خانوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں

دیوار میں جڑے خانوں ( شیلفوں) کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ ان میں اپنے چینی کے کپ یا اور کوئی خوبصورت برتن رکھنے کے لئے استعمال کریں۔ آپکو ایک آنہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑے گا اور آپکی ضرورت کی اشیاء بھی آسانی سے آپکی دسترس میں ہونگی۔ 

11۔ دیواروں میں کنڈے

اگر اپکے باورچی خانے میں جڑے ہوئے خانے نہیں ہیں تودیواروں پر کنڈے لگادیں اور خوبصورت ٹی کوزیاں اور برتن وغیرہ اُن پر لٹکادیں۔ 

یہ عمودی دستیاب جگہ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا بہت بہترین طریقہ ہے اور اسکے ساتھ ساتھ اپنی پسندیدہ چیزوں کو سامنے سجا کر رکھنے کا موقع بھی مل جائے گا۔ آسانی سے دسترس کی سہولت تو ہے ہی۔

مزید تحریک کے لئے اسکو ملاحظہ کریں’ 8 چھوٹے گھرجو آپکا بجٹ نہیں خراب کریں گے’

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista