آج ہم آپ سے جس اپارٹمینٹ کا ذکر کرنے جا رہے ہیں وہ ایک جوان جوڑے نے خریدا تھا تاکہ اسے گھر کہ سکیں۔ لیکن مسئلہ یہ تھا کہ یہ جگہ بہت پرانی اور بوسیدہ ہو چکی تھی۔ Estudio Ideas کے ماہرین نے اس جگہ کا نقشہ کم بجٹ کے ساتھ بدلنے کی ذمہ داری اٹھائی اور اس کا نتیجہ یہ شاندار گھر نکلا جس کا انداز بہت منفرد ہے۔
پہلے یہ داخلہ گاہ سفید دروازوں اور پرانی دیواروں کے ساتھ بہت ہی غیر دلچسپ لگتی تھی۔
اسی طرح باورچی خانہ بھی ایک بے جان سا لگتا تھا جس کے کھلے شیلف اور دھبے دار ٹائلز بہت برا تاثر دیتے تھے۔
اس گھر کا دیوان خانہ بہت کم اور پرانی اشیاء کے ساتھ اس جگہ کے بوسیدہ ہونے کی گواہی دے رہا تھا۔
آج کل کے جدید دور کے مطابق ماہرین نے اس سرمئی فرش کے ساتھ سرخ رنگ کے پینل کے اضافے سے بہت جدید انداز پیدا کر دیا ہے۔
باورچی خانے میں سیاہ چولہوں اور چمکدار سطح والے کاؤنٹر نے بہت ہی زبردست انداز پیدا کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سرمئی اور لال کے ملاپ سے اس جگہ کا حسن بھی دوبالا ہو گیا ہے۔
ادھر رکھے گۓ شوخ لال رنگ کے صوفے براؤن دیواروں کے ساتھ مل کر بہت اچھا تاثر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سرمئی دیوار پر لگا ٹی۔ وی بھی اس منظر کو مکمل کر رہا ہے۔ اور کھڑکیوں سے آنے والی روشنی کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔
اس جگہ کو بھی سرمئی فرش اور سرمئی اور لال رنگ کی دیواروں کے ساتھ بالکل نیا انداز دیا گیا ہے۔ یہ بڑا سا پلیٹ فارم بستر بالکل کھڑکی کے نیچے رکھا گیا ہے تاکہ قدرتی روشنی کی بہتات رہے۔