باہر سے پرانا اندر سے سہانا

Hamna – Homify Hamna – Homify
Reforma integral casa de pueblo, Aris & Paco Camús Aris & Paco Camús Livings de estilo moderno
Loading admin actions …

جیسا کہ آپ لوگوں کو پتا ہی ہو گا کہ ہم ہومی فائی میں ہمیشہ مختلف اور دلکش انداز ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ اور آج کی اس تلاش کے نتیجے سے تو ہم بہت ہی پر جوش ہیں۔

لاہور میں ایک اندرونی علاقے میں موجود یہ گھر باہر سے بالکل بھی ایسا نہیں ہے کہ یہ بہت سے گھروں میں نمایاں نظر آۓ۔ اس کے مالک ادھر ہی رہتے ہیں مگر انہوں نے کبھی بھی اس میں تبدیلی لانے کی کوشش نہیں کی۔

جب ماہرین نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا تو ان کے پاس کم بجٹ تھا اور وقت بھی تھوڑا تھا مگر تخلیقی صلاحیت اور اپنے شعبے میں مہارت بہت تھی۔ اور اس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

غیر دلچسپ انداز

آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ گھر کا اگلا رخ بالکل بھی دلکش نہیں ہے۔ اس میں کچھ بھی ایسا نہیں ہے جو دیکھنے والے کو اپنی طرف متوجہ کرے۔ یہ تبدیلی سے پہلے کا منظر تھا۔

ایک نۓ باب کا آغاز

اب اگر گھر والے اور ہم لوگ اس گھر کو دلکش کہنا چاہتے تھے تو اس میں بہت ساری تبدیلیوں کی ضرورت تھی۔ گھر کے سامنے کے رخ پر تو چند ہلکی پھلکی تبدیلیاں کی گئیں مگر اندرونی جگہ اب دیکھنے کے قابل ہے۔

پر تعیش انداز

کیسا؟ زبردست ہے نا۔۔۔ گھر میں داخل ہوتے ہی ساتھ سامنے یہ دیوان خانہ نظر آتا ہے۔

دیواروں کے لیے گہروں رنگوں کا چناؤ کیا گیا ہے تاکہ ہلکے رنگ کا فرنیچر اور فرش نمایاں ہوں۔ چھت پر لکڑی اور سفید کنکریٹ کے متبادل پیٹرن بہت ہی دلکش انداز پیش کر رہے ہیں۔

کھانا پینا دلکش انداز کے ساتھ

کھانے کی چھ کرسیوں والی میز ارد گرد کے قدرتی ماحول میں بہت اچھی طرح مدغم ہو رہی ہے۔ چاندی کی آرائشی اشیاء ان گہرے رنگوں کے ساتھ مل کر کسی پرانے زمانے کے خزانے کا سا انداز دے رہی ہیں۔

لش پش باورچی خانہ

کسی بھی گھر کا دل اس کا باورچی خانہ ہوتا ہے۔ اب اگر دل ہی خوبصورت نہ ہو تو پھر باقی سب کے بارے میں کیا کہا جاۓ گا۔

اس باورچی خانے کی سجاوٹ کے وقت بہت کلاسیک اپنایا گیا ہے۔ پھسلنے والے شیشے کے دروازوں سے باورچی خانے اور کھانے کی جگہ کو الگ کیا گیا ہے۔

دیکھیں یہ ساری چمکدار سطحیں سارے باورچی خانے کو کتنا صاف ستھرا منظر عطا کر رہی ہیں۔

گھر میں موجود دلکش دفتر

یہ چھوٹا سا دفتر اوپری منزل کے کونے پر بنا ہوا ہے۔ اس سے نیچے موجود تمام کمروں کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

غور کریں باورچی خانے اور دیوان خانے کی طرح ادھر بھی ہلکے رنگ اور چمکدار سطحوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

خوابگاہ کی خوبصورتی

خوابگاہمیں گہرے رنگوں کا استعمال اتنا اچھا نہیں سمجھا جاتا مگر جب ان گہرے رنگوں کے ساتھ ہلکے رنگ کے فرنیچر اور چھت کو ملا دیا جاۓ تو پھر نتیجہ شاندار نکلتا ہے۔

کمرے کی الماریوں پر لگے شیشے سے کمرے میں کشادگی کا احساس پیدا کیا گیا ہے۔ اور ان مدھم روشنیوں کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔

سادہ غسل خانہ

غسل خانے کے رنگ بھی باقی گھر کی طرح ہیں یعنی گہری دیواریں اور مدھم فرنیچر۔ مگر اس جگہ نظر آنے والا سادہ انداز اصل خوبصورتی پیدا کر رہا ہے۔ بہت زیادہ اشیاء کے استعمال کے بغیر ہی یہ جگہ فعال بھی لگ رہی ہے اور جدید بھی۔

گھر کا پچھلا حصہ

چلیں اب گھر کا پچھلا حصہ دیکھیں۔ ۔ ۔ کیا یہ ایک شاندار تالاب نہیں ہے؟ حسین باغ کے ساتھ بنا یہ خوبصورت تالاب آپ کی شاموں کو بہترین بنا دے گا۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista