گھاس پھونس سے بنی ہوئی چھت والا ایک پر آسائش گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Van oud maak nieuw: Hoe een oude boerderij kan stralen met een nieuw gezicht, Vermeer Architecten bv Vermeer Architecten bv Casas de estilo rural
Loading admin actions …

آج ہومی فائ 360° کی دریافت کے لیے ہم نے نیدرلینڈز کا سفر کیا جہاں کے جانے پہچانے Vermeer Architects نے ہمیں دکھایا کہ درست اوزاروں اور تراکیب کی مدد سے وہ کتنے جمالیاتی کام کر سکتے ہیں۔

ایک علیحدہ عمارت بنانے کا کام دیئے جانے کے بعد ہمارے ماہرین ایک ایسی رہائش گاہ بنانے میں کامیاب ہو گئے جو باہر سے دیکھنے میں ایک افسانوی، دیہی ماحول کا نمونہ پیش کرتی ہے جب کہ اندر سے جدید اور حَسِین نظر آتی ہے۔ مگر ظاہر ہے یہ گھر صرف دیکھنے میں ہی خوبصورت نہیں بلکہ جدید طرز زندگی کی تمام سہولیات سے بھی آراستہ ہے، جس میں فعالی جگہیں اور آرام دہ ماحول شامل ہے۔ آگے چلیے اور خود دیکھئے…

بیرونی منظر

اِس گھر کا بیرونی حصہ دیکھتے ہوئے دو چیزوں نے ہمیں حیران کیا: اِس کا وسیع رقبہ اور وہ ساری چھوٹی چھوٹی تفصیلات جو اِس کو دیہی اندازِ عطا کرتی ہیں۔ جیسا کہ تنکوں سے بنی چھت، سادہ اینٹوں سے بنی دیواریں اور کھڑکیوں کے روائتی کواڑ۔

لیکن اِس ڈیزائن کو عام دیہی گھروں سے مختلف بنانے والے اِس میں موجود جدید عناصر ہیں۔ جیسا کے داخلی دروازے کے بالکل اُوپر لگے شیشے جو گھر کے دو حصوں کے درمیان موجود عارضی جگہ کو واضح کرتے ہیں۔ کشادہ بجری ڈرائیووے، تکونی چھت والا گیراج اور مہارت سے تراشیدہ باغ بیرونی منظر کو مکمل کرتے نظر آتے ہیں۔

پیچھے کا حصہ

گھر کے پیچھے والے حصے کے لیے ایک تازہ تکنیک استعمال کی گئی ہے، اور ہم صرف سبز لان کی بات نہیں کر رہے۔ بڑی بڑی شیشے کی سطحیں اِس امر کو یقینی بناتی ہیں کہ گھر کا پیچھے کا حصہ، سامنے کے حصے سے کہیں زیادہ کھلا لگے اور عمارت میں مزید روشنی اور قدرتی مناظر لے جانے کا باعث بنے۔

ایک کشادہ بالکونی گھر کو گیراج سے ملاتی ہے جبکہ بڑھی ہوئی چھت آرام کرنے اور ملنے ملنے کے لیے ایک سایہ دَار جگہ فراہم کرتی ہے۔

رہنے کی جگہ

گھر کے اندر داخل ہونے پر جدید اندازِ ایک دم سے بڑھ جاتا ہے۔ چمکدار اور حَسِین سطحیں اندرونی ڈیزائن کو مزید نفیس بنا دیتی ہیں۔

بے شمار مختلف اونچائ کی سطحوں کی وجہ سے اندرونی کمرے بھی مختلف اونچائ کے حامل ہیں۔ مثال کے طور پر باورچی خانہ رہنے کے کمرے سے چند قدم اونچا ہے۔ ہمارے پیشہ وروں ( جن میں انٹیریر ڈیزائنر ، معمار ، باغبان اور روشنیوں کے ماہر وغیرہ شامل ہیں ) کی لمبی فہرست سے اپنا خوابوں کا گھر تعمیر کرنے میں مدد لیں۔

روشن اور کشادہ

یہ بات واضح ہے کہ گھر کے ڈیزائن کو بہت سوچ سمجھ کر بنایا گیا ہے۔ دیواروں اور چھت کا پیچیدہ اندازِ خاص طور سے یہ بات ثابت کرتا ہے۔ مختلف سطحوں والا یہ ڈیزائن اندرونی حصے کو نہایت دلچسپ بنا دیتا ہے۔

اور اِس قدرتی روشنی کی وافر مقدار کو نظر اندازِ نہ کریں جو کھڑکیوں، شیشے کے دروازوں اور روشن دانوں سے اندر آ رہی ہے اور گھر کی دونوں منزلوں کو ایک گرم چمک سے مالا مال کر رہی ہے۔

اگر آپ کو یہ سفر پسند آیا تو یہاں ایک نظر ڈالیں: ایک پر آسائش گھر۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista