اپنے باتھ روم کی تجدید سے پہلے پندرہ چھوٹے باتھ روم دیکھئیے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Remodelación Casa BR, Juan Luis Fernández Arquitecto Juan Luis Fernández Arquitecto Modern bathroom
Loading admin actions …

گھر میں ایک ایسی ہے جہاں عظیم تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں. یہ وہ کمرہ ہے جو عام کاموں  جیسے کہ نہانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ آپ کو خوابیدہ شخس سے ایک بہترین پرجوش شخصیت میں خود کو بدلنے کی سہولت فراہم کرتا ہے.یہی وجہ ہے کہ باتھ روم/غسلاخانہ بہت ضروری ہے.لیکن بعض دفعہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے باتھ روم کی جگہ کافی نہیں ہے کہ اسے پسند کیا جائے.پہلا قدم جس کی وجہ سے آپ واقعی اپنے باتھ روم کو پسند کریں گے وہ یہ ہے کہ اس میں کچھ خاص تبدیلی کریں.آپکی مدد کے لیے ہم آپکو پندرہ دلچسپ باتھ روم کے ڈیزائن دکھانے جا رہے ہیں جو آپکی حوصلہ افزائی کریں گے.

1. لکڑی کو مت بھولئیے

لکڑی باتھ روم کے لیے ایک اور بہترین مواد ہے.یہآپکے باتھ روم کی بناوٹ کو پرجوش اور آرام دہ بنانے میں آپکی مدد کرتی ہے اور اسکی خاصیت ہے کہ یہ ایک ہی وقت میں تازہ اور گرم ہوتی ہے.

2. آرائشی پچی کاری

اپنے باتھ روم کو مثالی اور منفرد بنانے کے لیے اس کی دیوار کی بناوٹ میں رنگوں کو شامل کریں. اس طریقے سے  آپ کوئی جگہ لیے بغیر جگہ میں سجاوٹ شامل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ  ایک خوب صورت ماحول تخلیق خرتا ہے.

3. ایک قدرتی احساس/امتزاج

باتھ روم میں قدرتی اور دیہی امتزاج کے لیے باتھ روم میں پتھر کی دیوار شامل کریں.یہ اسے ٹھنڈا رکھے گا اور ایک کمرہ تخلیق کرے گا جو دن کے آغاز کے لیے بہترین ہے.

4.سیاہ میں دلکشی/خوب صورتی

اگرچہ روایتی چھوٹے باتھ روم ہلکے رنگوں سے ڈیزائن کیے جاتے ہیں گہرے رنگ جگہ کی حدود کو دھندلا کرتے ہیں.گہرے رنگ شامل کریں ان کو شامل کرنے سے آپ کمرے کو دلکشی/خوب صورتی میں اضافہ کریں گے.

اس تجاویزی کتاب کا جائزہ لیں.گہرے رنگوں والے چھوٹے کمرے.اسے آزمائیے

5. روشن/چمکدار ڈیزائن

سنگ مر مر کی یہ صلاحیت ہے کہ یہ کسی بھی سادہ چیز کو شاندار اور نفیس چیز میں بدل سکتا ہے.اپنے بیڈ روم میں سنگ مر مر استعمال کرتے ہوئے مت ہچکچائیں.یی اس جگہ میں موجود آرائشئ اشیاء کی بھی تکمیل کرتا ہے.

6. ایک ڈیزائن جو اس دنیا کا نہیں

اس باتھ روم میں روشنی کا انتظام کمرے کو متحرک اور توانائی سے بھرپور بنانے کے لیے کیا گیا ہے.یہ کمرے کو سب سے زیادہ دلکش بنائے گا.اس حکمت عملی سے متعلق جگہ میں گہری روشنی کے ساتھ چمکدار دیواریں آپکی ضرورت کے مطابق ہیں

7. اصطفائی/انتخابی طرز ادا

جب آپ کے پاس کام کرنے کے لیے جگہ نہ ہوتو تھوڑا سا اختلاط اور موزوں انتخاب اچھی پسند ہو سکتی ہے.مواد رنگ بناوٹ اور طرز ادا اس اصطفائی انداز کو حاصل کرنے اور اس جگہ میں محسوس کرنے کے لیے ضروری ہے.

8. واضع جگہیں

جگہوں کی وضاحت کرنے کے لیے جب کئی مربع میٹر نہ ہوں تو بناوٹ اور رنگ بہترین ساتھی ہیں.آپ دیوار یا فرش پر لائینیں تخلیق کر سکتے ہیں جو کہ سمجھداری سے کمرے کو تقسیم کر دیں گی بغیر دیوار کی تعمیر کے ذریعے جگہ کو محدود کئے بنا ہی تقسیم کر دیتی ہیں.یہ آپکی کافی جگہ بچا سکتی ہیں.

9. آئینوں کا جادو

اپنے باتھ روم میں آئینہ دیوار پر لگائیں اسکے عکس سے جگہ دوگنی لگنے میں مدد ہوتی ہے.یہ خوب صورتی خے ساتھ ساتھ اسکی آرائش کو خود سے منعکس کرے گا.

10. تھوڑے سے رنگ

بعض دفعہ جسکی ہمیں ضرورت ہوتی ہے وہ یہ کہ اپنے باتھ روم میں کچھ رنگوں کو متعارف کرواتے ہوئے باتھ روم کی جگہوں کو توانائی اور انداز سے بھر پور بھرنا ہے

11. دہاتی اور جدید

یہ ڈیزائن بہترین ہے! جہاں پیشہ ور افراد کے سر پر کیل مارا ہے، اس میں قدرتی مواد کے ساتھ دہاتی اور جدید مواد کو یکجا کیا گیا ہے۔

12. یہ ایک خاص جگہ بنانے کے لئے منتخب کریں

پورے کمرے کو سجانے سے بچنے کے لیے ایک جگہ پر ایک فوکل پوائنٹ منتخب کریں۔ اس سے آپ کے باتھ روم میں ایک سنک، ٹوائلٹ اور غیر معمولی شاور کے انتخاب کے لیے اردگرد جگہ بڑھانے میں بہت کم ضرورت ہو گی۔

13. کنکریٹ کی دیواریں۔

یہ ڈیزائن اس بات کا ثبوت ہے کہ خوبصورتی کسی بھی مواد کے ساتھ حاصل کی جا سکتی ہے۔ اصل ڈیزائن حاصل کرنے کے لیے کنکریٹ کا استمال کریں۔

14. سٹوریج کی جگہ شامل کریں۔

شیشے کے پیچھے الماریاں مزید کوئی جگہ بنانے کے بغیر چیزیں رکھنے کے لیے بہترین خیال ہے۔

15. کچھ منفرد

چھوٹی سی جگہ کو سپیشل بنانے کے لیے اس میں چیزیں رکھنے کے لیے چھوٹی سی جگہ اور شاور کا استمال بہترین ہے۔

اس کے علاوہ: ان فینسی باتھ روم خیالات پر نظر ڈالیں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine