باہر سے چھوٹا/معمولی اور اندر سے دلکش سنسنی خیز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Casa RC80, Taller Estilo Arquitectura Taller Estilo Arquitectura Pool
Loading admin actions …

ہمارے خوب صورت ملک میں ہمارے پاس خوب صورت تاریخی مراکز تقریبا ریاستکے تمام شہروں میں پائے جاتے ہیں۔ جہاں ہم عظیم ثقافتی سے مزین قدیم عمارات تلاش کر سکتے ہیں۔ خوب صورت گھر جنھیں از سر نو تعمیر کرنے اور موجودہ دور کے مطابق دوبارہ تجدید کیا جا سکتا ہے اس خوب صورت رہائش گاہ کی طرح جو ہم آپ کے سامنے پیش کرنے جا رہے ہیں جس میں نئی جگہوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کے اگواڑ کی اصل شکل بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے جیسا کہ قائم کردہ ہدایات جو کہ اینتھروپولوجی  کے تاریخی کی طرف سے دی گئی ہیں۔ آئیے ہومی فائی پر ملاحظہ کریں۔

1۔ ایسے اگواڑ جو اپنی تاریخ برقرار رکھیں

جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے کہ اگواڑ جس حد تک ممکن ہو اصل ہو کیونکہ بنیادی طور پر تاریخی عمارات کی حفاظت کے لیے ان عمارات کی اندرونی آرائش میں تجدید کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن اس کے اگواڑ مین تجدید کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ایک ترمیم کی نسبت شکل و صورت میں تبدیلی ہی ہے جو ہم اس خوب صورت نتیجے میں دیکھتے ہیں۔

2۔ اندرونی آرائش

اندرونی آرائش دلکش، جدید اور استقبالیہ ہوتی ہے قدرتی روشنی کے ساتھ جو پورے گھر میں پھیل جاتی ہے وہ اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ یہ بہت پر سکون اور آرام دہ ہے جو کہ اس میں رہنے والے کی زندگی میں سکون مہیا کرتا ہے۔

3۔ ایک نا قابل یقین ہال

گھر میں داخل ہوتے وقت یہ ہال ہی ہوتا ہے جو آنے والے کو خوش آمدید کہتا ہے۔ ایک دلکش روشنی کے ساتھ شاندار جگہ جس میں ایک بڑی کھڑکی ہے جس کی وجہ سے گھر کی اندرونی جگہ اور پچھواڑے کے درمیان تعلق/ رابطہ بن جاتا ہے۔ ایک روانی کی طرح یہ ڑا ہوتا ہے اس طرح ایک انتہائی جدید ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔

4۔ کھلا منصوبہ

باورچی خانہ اور رہائشی کمرہ ایک ہی جگہ پر ہم آہنگی کے ساتھ اکٹھے بنے ہوئے ہیں۔ یہ سب کھلے منصوبے کی تقسیم کی مہربانی ہے۔ جدید گھروں میں یہ خوبی بہت حد تک موجود ہے لیکن یہاں چھت کے ڈھانچے سے ملنے والی ہم آہنگی اس میں بہت اہم خاصیت پیدا کر دیتی ہے۔

5۔ ایک منفرد ڈیزائن

ہم راہداری/ لوبی کی طرف واپس آتے ہیں اس منفرد ڈیزائن پر نظر ڈالئیے جس میں مسدس نما سیڑھیاں ہیں اپنی دلکش اور اصل روشنی کے ساتھ اور جالی دار روشنی کے جوڑی کے ساتھ  جو اس خوب صورت گھر کی تعمیراتی ساخت کی دلکشی مین اہم کردار ادا کرتی ہے۔  مزید سیڑھیوں کے ڈیزائن کے لیے یہاں کلک کریں۔

6۔ غسل خانہ/ باتھ روم

یہ باتھ روم  ایک تازہ  اور معاصر ڈیزائن کے ساتھ ساتھ وسیع اور دلکش ہے اور اندر بنا چھوٹا سا باغ اس کی تکمیل کرتا ہے جو کہ فطرت کے ساتھ براہ راست رابطہ پیدا کرتا ہے اور شاندار قدرتی روشنی جو کہ ایک آرام دہ ماحول فراہم کرتا ہے۔

7۔ غیر یقینی رابطہ

ایک بڑی کھڑکی/ونڈو گھر کی اندرونی آرائش کا رابطہ بیرونی صحن سے جوڑتی ہے۔ یہ اندرونی اور بیرونی دونوں ماحول کی آپس میں مطابقت پیدا کرتی ہے اور دونوں ماحول کو یکجا کرتی ہے۔ جس سے گھر کا براہ راست رابطہ فطرت سے جڑتا ہےاور گھر بھی بہت وسیع محسوس ہوتا ہے۔

8۔ مکمل طور پر لطف اندوز ہونے کے لیے مثالی جگہ

صحن بہت ہی اچھا ہے۔ یہاں ہم جالی کے ڈیزائن والے کام کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور روشنی والے بلاکس اک منفرد ماحول بناتے ہیں۔راشنی کے ان بلاکس کی کی وجہ سے سیڑھیاں بھی دلکش لگتی ہیں اور یہی روشنی بیرونی ماحول کو بھی دلکش بناتی ہے۔ اسی طرح تالاب والا حصہ بھی کافی دلکش بن جاتا ہے اور انتہائی لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔

9۔ مخصوص ڈیزائن

سیڑھیوں والی عمودی دیوار کا ڈیزائن اور اسکی خصوصیات بیرونی آرائش کے ساتھ ربط قائم کر دیتی ہیں۔ جہاں سے اسے بہت بہتر انداز میں دیکھا جا سکتا ہے یہاں تک کہ دن کے دوران بھی ایک پر کشش تاثر بن جاتا ہے۔

10۔ مثالی جگہ

ایک چھوٹے سے تالاب اور پر کشش روشنی کے ساتھ گھر کا پچھواڑا کیسا لگتا ہے۔ جہاں سے گھر کی اندرونی آرائش کا اسکی بیرونی آرائش سے ربط قائم ہو جاتا ہے اور جو کہ ایک منفرد ترتیب فراہم کرتی ہے اور اس جگہ کو ایک مثالی مقام بناتی ہے جہاں مکمل رازداری سے باہر لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔

11۔ الوداع کہنا

ہم اس خوب صورت گھر کو اب الوداع کہتے ہیں اس نقطہ نظر کے ساتھ کہ گلی میں سے یہ نوآبادیاتی اور کم روشنی والا گھر کا اگواڑ یہاں سے بہت جدید طرز کا دکھائی دیتا ہے۔ اس میں ہر قسم کی آسائش موجود  ہے جو کہ عام زندگی میں چاہئیے ہوتی ہے۔
ہومی فائی پرایک اور شاندار گھر کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine