گھر کی صفائی کے لئے ۵ اہم اضافے

Shahtaj Shahtaj
Pavimento in microcemento, Due Punto Zero Due Punto Zero Floors
Loading admin actions …

گھر چھوٹا ہو یا بڑا اس کو صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے اور ایک صاف ستھرا گھر سب ہی کو اچھا لگتا ہے گو کہ اس میں محنت تو ہوتی ہے مگر جب آپ کی یہ محنت آنے والے مہمانوں کے منہ سے تعریفی جملوں کی صورت میں ملتی ہے تو آپ کا دل باغ باغ ہوجاتا ہے ور آپ کی ساری تھکن دور ہوجائیگی۔ ایک اچھے اور کلاسک گھر کی صفائی کے لئے جدید طریقوں میں ۵ اہم اضافے کیسے کیے جائیں، آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

۱۔ کچرے کا ڈبہ

گھر کے مختلف حصوں میں چھوٹے چھوٹے خوبصورت رنگوں میں ڈبے سجا کر رکھ دیا جائے تا کہ چھوٹے بڑے کاغذ اور وہ چیزیں جو صفائی میں خلل ڈالتی ہوں ان کو سمیٹ کر ان ڈبوں میں ڈال دیا جائے تو گھر صاف ستھرا نظر آئیگا۔ اور آنے والوں کو آپ کی نفاست پسند طبیعت کا اندازہ ہوجائیگا۔

۲۔ دستی برش

دستی برش سے گھر کی دیواروں اور چھتوں کی صفائی اچھی طریقے سے کی جاسکتی ہے۔ لمبے سے ڈنڈے کے کنارے برش بنا ہوتا ہے جس سے چھتوں پر لگے ہوئے جالے وغیرہ کی صفائی کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور اس میں محنت بھی کم لگتی ہے اور یہ چلتے پھرتے آسانی صفائی بھی ہو جاتی ہے۔

۳۔ فر والے ڈنڈے

جدید دور کے تقاضوں کے ہم آہنگ اشیاء کی ایجادات نے زندگی میں کافی آسانیاں مہیا کردی ہیں۔ گول فر والے ڈنڈے جسے اسپننگ یا فلور موپ بھی کہا جاتا ہے اس سے فرش کی صفائی نہایت ہی آسان ہوتی ہے۔ ذرا سا فرش پر دبا کر رگڑا جائے تو فرش سے داغ دھبے ایسے غائب ہوجاتے ہیں جیسے تھے ہی نہیں۔ گھر کی صفائی کی اشیاء میں یہ ایک یہ ہترین اضافہ ہے۔

۴۔ اونچے پائے والے فرنیچر

زمین سے اونچے اٹھے ہوئے فرنیچر بھی گھر کی صفائی میں بہت معاون ثابت ہوتے ہیں چونکہ بھاری فرنیچر کو روزانہ گھسیٹ کر نہیں ہٹایا جاسکتا۔ تو آپ بڑھئی سے کہہ کر یا اس کے مشورے پر اپنے سامان کی بناوٹ اس طرح کریں کہہ کر نیچے جگہ بن جائے تا کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی ہوتی رہے اور آپ کے گھر میں دھول مٹی جمع نہ ہو سکے اور نہ ہی آپ کے سامان میں دھول مٹی کی مخصوص بو پیدا ہو سکے۔

۵۔ باریک جالیاں

باریک جالیاں لگوا کر بھی گھر کی صفائی برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔ جدید انداز کی مشینی بنائی والی جالیاں کچھ جگہوں پر مثلاََ کھڑکیوں اور بالکنی میں لگوا لیں تو تیز ہوا سے اڑنے والے کچرے گھر کے اندر نہیں آسکتے تو باریک مٹی کو آسانی سے صاف کرسکتے ہیں اور باقی چھوٹے موٹے کاغذ اور بال وغیرہ جالیوں کی وجہ سے اندر نہیں آسکتے تو گھر کے اندر کوڑا بھی جمع نہیں ہوگا اور نہ ہی گھر میلا یا گندہ نظر نظر آئیگا۔

جدید دور میں جہاں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے اور نت نئی چیزوں کی ایجادات نے خصوصاََ خواتین کے لئے بہت آسانیاں فراہم کی ہیں۔ آپ اپنی سمجھ بوجھ سے گھر میں صفائی کے مختلف طریقے استعمال کر کے نہ صرف اپنے لئے آسانیاں پیدا کرسکتی ہیں بلکہ اپنے ارد گرد رہنے والوں کو بھی متاثر کرسکتی ہیں۔ 

صفائی کے طریقے اور تجاویز کے بارے میں جانیں یہاں: دیواروں کی آسان صفائی ان ۵ طریقوں سے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine