ایک گھر تبدیلی کے بعد

Farheen Farheen
Virginia Water Apartment - Surrey, Bhavin Taylor Design Bhavin Taylor Design Modern kitchen
Loading admin actions …

شمالی لندن کے انٹیریئر ڈیزائنر جو کہ BHAVIN TAYLOR DESIGNسے تعلق رکھتے ہیں نے اس گھر کو بہت شاندار طریقے سے تبدیل کیا ہے۔ ایک ری ماڈلنگ جس میں گھر کے انٹیریئر کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔ ہومی فائی کا آج کا مضمون آپکو یقینی طور پر حیران کر دے گا۔

ایک ناقابلِ برداشت گھر جس کو ایک شاندار گھر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ تمام وال پیپر، پینٹ اور پیٹرن مکمل طور پر تبدیل کیئے گیئے ہیں۔ اتنی تعریف کے بعد آپ یقینا اس گھر کو دیکھنے کے لیئے بےتاب ہورہے ہوں گے تو آیئے شروع کرتے ہیں۔

پہلے: خوبصورت اور پیاری گہ لیکن ------

یہ لیونگ روم یقینا بہت عرصہ شاندار رہا ہوگا۔ اس میں موجود فرنیچر تخلیقی تو لگ رہا ہے لیکن اس سے بہتر چیز آنا باقی ہے

بعد میں: اس کو کہتے ہیں مکمل ہونا

تبدیلی کے بعد یہ لیونگ روم بہت آرام دہ لگ رہا ہے اورا سکو آپ قدرتی بھی کہہ سکتے ہیں۔ایک لکڑی کا آرام دہ فرش۔ آرام دہ صوفے ایک آرم چیئر اور چھت پر موجود پیٹرن یقینا اس سے بہتر اور آرام دہ اور کچھ نہیں ہوسکتا

پہلے :افسوس ناک

یہ باورچی خانہ پھیلاوے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ کبھی یہ ماڈیولر باورچی خانہ رہا ہوگا لیکن اب اسکو تبدیل کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

بعد میں: بند لیکن شاندار

یہ باورچی خانہ آنکھوں کو ہی بھلا محسوس ہوتا ہے۔ اس میں لگی ٹائلیں، ہینڈل فری کیبنٹس ۔ لکڑی اور سفید رنگ کا امتزاج بہت ہی شاندار اور آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔ باورچی خانے کا سائز وہی ہے لیکن اس میں کیبنٹس کی وجہ سے پھیلاوہ کم ہے۔ پودوں کی وجہ سے باورچی خانے میں ایک عجیب سی تازگی کا احساس ہورہا ہے۔ چھت کی روشنیاں اتنی شاندار ہیں اور باورچی خانے میں ایک آرام دہ احساس جگاتی ہیں

پہلے:ایک اچھی کوشش

اس کمرے کو ایک آرٹ کا نمونہ بنانے کی مکمل کوشش کی گئی ہے لیکن اس طرح سے کمرے کی آرامدہ وضع ختم ہوگئی ہے اسکو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے

بعد میں: ایک خوش آمدیدی کمرہ

کیا ری ڈیزائن ہے۔۔۔۔کمرے میں ایک گہرے رنگ کا بیڈ رکھنا ایک بہت ہی عقلمندانہ فیصلہ تھا اس کے ساتھ ساتھ باقی کا فرنیچر بھی کمرے میں ایک شاندار احساس فراہم کرتا ہے۔

لکڑی کا فرش اور سفید کیبنٹس کمرے میں کو ایک شاندار اور آرام دہ وضع فراہم کرتے ہیں۔ اس کمرے میں موجود تمام عناصر بہت ہی خاص ہیں اس کے دیواروں پر موجود پیٹرنز بھی کمرے کو بہت خاص بناتے ہیں

پہلے: پھیلاوہ

سفید کے علاوہ اس باتھ روم میں اور کچھ خاس نہیں۔ باتھ روم میں مختلف اقسام کی اشیا بھیر پڑی ہیں جنکی وجہ سے یہ بہت ہی بھرا ہوا ہے اور روشنی کی کمی کی وجہ سے باتھ روم مزید تنگ لگ رہا ہے اسکو واقعی ایک سنجیدہ تبدیلی کی ضرورت ہے۔

بعد میں: ایک بلکل نئی تبدیلی

انٹریئر ٹیم کے لیئے اس شاندار تبدیلی پر شاباشی تو بنتی ہے۔  باتھ روم کے پیٹرن فرش کی وجہ سے بےشمار تبدیلی آئی ہے اس کا سلیک اور شاندار ڈیزائن بہت شاندار ہے۔ سنک کے نیچے ایک دراز بنانے سے بہت سا پھیلا وہ سمٹ کراس میں آگیا ہے۔

گھر میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کرنے سے گھر بلکل تبدیل اور شاندار ہوگیا ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine