کپڑوں کو منظم کریں: دس شاندار طریقے کپڑوں کو منظم کرنے کے

Farheen Farheen
better.sleeping, better.interiors better.interiors Bedroom
Loading admin actions …

جب کپڑوں اور اسٹوریج کی بات آتی ہے تو ہم سب کو تھوڑا سا تخلیقی ہونے کی ضرورت ہوتی ہے ، خاص کر جب ہمارے گھر میں جگہ کم ہو۔کوئی بھی نمایاں گند نہیں چاہتا خاص طور پر جب آپ کے پاس بہت سے کپڑے اور جوتے ہوں۔ بس تھوڑے سے تخلیقی آئیڈیاز سے آپ اسٹوریج اسپیس کو شاندار سجاوٹی جگہ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ اشیا کو منظم کرنے کا انحصار آپکی جگہ پر منحصر ہے۔

۱۔ بکسے بیڈ کے نیچے

بیڈ کو تھوڑا سا اوپر رکھنے سے نہ صرف یہ آنکھوں کو اچھا لگتا ہے بلکہ بیڈ کے نیچے ایک نئی اسٹوریج کی جگہ آپکو مل جائے گی۔ نہ صرف آپکو ایک نئِ جگہ ملے گی بلکہ آپ اس جگہ کو اچھی طرح صاف بھی کر سکتے ہیں

۲۔ایک الماری جو کہ سیڑھیوں کے نیچے ہے

اسٹوریج کی مشکلات کا ایک حل یہ بھی ہے کہ آپ اپنے گھر کا ہر ایک کونہ استعمال کریں۔ اس اصول پر عمل کرتے ہوئے آپ سیڑھیوں کے نیچے ایک شاندار مختلف شیلفوں والی الماری بنا کر اپنے کپڑوں کو اچھی طرح رکھ سکتے ہیں

۳۔ شیلفیں بنائیں

اگر آپ کے گھر میں ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر چھت تھوڑی سی ٹیرھی ہے تو آپ اس میں شیلفیں اور درازیں بنا کر ایک اچھی اسٹوریج اسپیس بنا سکتے ہیں

۴۔دیواروں کے اندر بنی اسٹوریج اسپیس

ایک ایسی اسٹوریج اسپیس جو کہ دکھائی نہ دے وہ کتنی شاندار لگتی ہے اسکا اندازہ آپ اس تصویر کو دیکھ کر لگا سکتے ہیں. اس طرح کے کیبنٹس آپ سیڑھیوں کے نیچے بھی لگا سکتے ہیں تاکہ آپ اس میں موسم کے مطابق اشیا رکھ سکیں

۵۔خفیہ الماری

ایک الماری جو کہ بلکل خفیہ ہو، سننے میں ہی اچھا لگتا ہے۔ یہ دروازے کے پیچھے بنائی گئی ایک خفیہ الماری ہے اگر دروازہ بند کردیا جائے تو آپکو اندازہ بھی نہیں ہوسکتا کہ پیچھے الماری ہے کیونکہ سارا کمرہ ایک میٹریل سے بنا ہے۔

۶۔ فیچر دیوار

کپڑوں اور جوتوں کی اسپیس کے پیچھے آپ دیوار کو اگر اچھے رنگ سے پینٹ کردیں تو یہ ایک شاندار دیوار بن جائے گی

۷۔جوتوں کی اسٹوریج

ایک آئس لینڈ کی جگہ کے نیچے آپ جوتوں کی اسٹوریج اسپیس بھی بنا سکتے ہیں اسطرح جوتے دکھائی بھی نہیں دیں گے اور انکی سنبھل بھی جائیں گے

۸۔ایک ڈسپلے کیبنٹ

اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس کیسے جوتے ہیں اور کن کپڑوں کے ساتھ کونسے جوتے پہننے چاہیں تو ایک شیشے کی الماری ٹھیک رہے گی۔ بلکل دکان جیسی

۹۔متاثر کن اسٹوریج

اگر آپ اسٹوریج آئیڈیاز دیکھ رہے ہیں تو تھوڑا تخلیقی ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے آپ ان میں اس طرح کے بکسے رکھ سکتے ہیں ان سے آپ کے کپڑے مزید شاندار لگیں گے اور ایک نیا ٹرینڈ بھی ہے

۱۰۔ پردے کے پیچھے

یہ الماری بہت شاندار ڈیزائن کی اور منظم ہے اور اسکو پردے کی مدد سے آسانی سے پہنچا جاسکتا ہے۔ کتنا شاندار ہے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine