اندرونی دروازے سے متعلق آپ کے لئے ۷ باتیں

Shahtaj Shahtaj
Moderne binnendeuren, Anyway Doors Anyway Doors Inside doors
Loading admin actions …

دروازہ ایک بہت کارآمد اور اہم لوازم ہوتا ہے چاہے اندرونی ہو یا بیرونی۔ اسکے بہت سے فوائد دیکھے جاتے ہی اور اسکی اہمیت ہر اس انسان کو بخوبی پتہ ہوگی جسکے گھر میں کوئی بھی کسی بھی قسم کا قیمتی سامان موجود ہوگا۔ دروازے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ کسی بھی جگہ، انسان یا سامان کو حفاظت فراہم کرتا ہے۔ اگر یہ اہم چیز خوبصورت بھی ہو تو اسکا فائدہ اور دلکشی دگنی ہوجاتی ہے۔ اس بات کا اندازہ اس مراسلے کو پڑھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ تو آئیں جانیں اندرونی دروازے کی اہمیت اور انفرادیت!

۱۔ اندرونی دروازے کہاں کہاں پائے جاتے ہیں؟

اندرونی دروازے گھر کے اندر کہیں بھی پائے جاتے ہیں، جیسے باورچی خانے میں، باتھ روم میں، دیوان خانے میں، خوابگاہ میں، کھانے کے کمرے میں، سنگھار کمرے اور بچوں کے کمرے میں یہاں تک کے گودام اور چھت تک میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھر میں کوئی بھی ایسی جگہ جو گھر کے اندر موجود ہو اور اسے بند کرنے کے لئے یا حفاظت فراہم کرنے کے لئے کوئی بھی دروازہ بنایا یا لگایا جائے اسے اندرونی دروازہ کہتے ہیں اور یہ گھر کے کسی بھی حصے یا کمرے میں پایا جاسکتا ہے۔

۲۔ کیا اندرونی دروازے لکڑی کے علاوہ اور کسی مواد کے بھی ہوسکتے ہیں؟

جی ہاں، لکڑی کے علاوہ اندرونی دروازے اسٹیل، ایلمونیم، لوہے اور شیشے کے بھی ہوسکتے ہیں۔ لیکن لکڑی پائیداری کی سب سے بڑی مثال ہونے کی وجہ سے زیادہ مقبول مواد مانی جاتی ہے۔ آپ اگر چاہیں تو جگہ کی مناسبت سے ان مواد کا انتخاب کرسکتے ہیں، جیسے خوابگاہ میں ایلمونیم کا دروازہ ایک اچھا انتخاب ہوگا اسی طرح دیوان خانے میں شیشے کا دروازہ بہترین اور پرکشش محسوس ہوگا۔ باتھ روم کی بات کی جائے تو لکڑی کا دروازہ انتہائی کارآمد ثابت ہوگا۔

۳۔ اندرونی دروازے کن سائز میں پائے جاتے ہیں؟

اندرونی دروازوں کا سائز جگہ کی مناسبت پر مبنی ہوتا ہے جیسے بچوں کے کمرے کے دروازے کو بچوں کے قد کے مطابق باقی کمروں کی نسبت تھوڑا چھوٹا بنایا جاتا ہے۔ اسی طرح کسی گودام کا دروازہ بھی سادہ ہی ہوتا ہے۔ اکثر لوگ اپنے دیوان خانے کے دروازے کو وسیع اور بالا تر بنانا پسند کرتے ہیں اور اسی لئے اس کی ڈیزائن پر بھی خاص توجہ دیتے ہیں۔ تو اس کے لئے اگر کسی بڑھئی سے مدد یا مشوارہ لے لیا جائے تو جگہ اور کمرے کے لئے ایک بہترین دروازہ منتخب کیا جا سکتا ہے۔

۴۔ کیا اندرونی دروازے کار آمد ہوتے ہیں؟

بالکل! اندرونی دروازوں کی اہمیت اور فعالیت کا اندازہ آپ اپنے گھر میں کوئی قیمتی سامان رکھ کر لگا سکتے ہیں۔ اندرونی دروازے کسی بھی جگہ اور قیمتی سامان کو محافظ فراہم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اور اس کے لئے اندرونی دروازوں کو بنواتے یا خریدتے وقت چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے جیسے دروازے کی مضبوطی، اس میں لگائے جانے والے لاک، مناسب مواد کا استعمال وغیرہ۔ اگر ان باتوں کو نظر انداز کردیا گیا تو اس کی قیمت مہنگی پڑ سکتی ہے۔

۵۔ کیا کھڑکیوں کے متبادل اندرونی دروازے ہوسکتے ہیں؟

اگر کسی جگہ پر بڑی اور وسیع کھڑکیاں بنائی جاتی ہوں یا پسند کی جاتی ہوں تو وہاں اندرونی دروازے عنقریب کھڑکیوں کے سائز کے ہی ایک مناسب متبادل ثابت ہوسکتے ہیں۔ لیکن اس متبادل کو استعمال کرنے میں بھی بہت چیزیں مددنظر رکھنی پڑتی ہیں، جیسے بالکنی میں یہ انتخاب بہت اچھا اور کار آمد ثابت ہوسکتا ہے لیکن بچوں کے کمرے میں یہ خطرناک ثابت ہوگا۔ اسی طرح باورچی خانے میں کھانے کے کمرے تک جانے کا راستہ ان اندرونی دروازوں کے ذریعے بہت مفید ثابت ہوگا۔

۶۔ کیا کمرے کو اندرونی دروازوں کا رنگ متاثر کرتا ہے؟

بالکل کرتا ہے، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ رنگ کسی بھی انسان کے مزاج اور جگہ کے ماحول کو متاثر کرنے میں بہت نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اسی طرح کسی بھی اندرونی دروازے کا رنگ اس سے منسلک کمرے کے ماحول اور وضع کو ضرور متاثر کریگا۔ اگر دروازے کا رنگ گہرا ہو تو اس کا سب سے بڑا دائدہ تو یہ ہے کہ دروازہ گندگی اور میلے پ کو فوری طور پر نمایاں ہونے نہیں دیگا لیکن دوسری ہی طرف اسکا گہرا رنگ کمرے کو گرمیوں کے موسم میں اور گرم کردیگا جو وہاں رہنے اور وقت گزارنے والوں کو مثبت احساس نہیں دیگا۔

۷۔ کیا دروازوں پر مختلف ڈیزائن بنائے جا سکتے ہیں؟

جیسے کسی بھی چیز پر تخلیقات کرنا ممکن ہے اسی طرح دروازوں پر مختلف ڈیزائن بنانا بھی ممکن ہے بلکہ آسان بھی ہے۔ اور ڈیزائن کا دروازے کے مواد سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا، چاہے لکڑی ہو یا شیشہ ہر ایک پر جیسی  چاہے ڈیزائن بنائی جا سکتی ہے۔ اگر جدیدیت کو قائم رکھنا ہو تو شیشے اور ایلمونیم کے دروازے پسند کئے جاتے ہیں اور اگر سادگی یا دہاتی وضع کو قائم رکھنا ہو تو لکڑی سے اچھا کوئی انتخاب نہیں۔

مزید جاننے کے لئے پڑھیں: تازی ہوا اور روشنی کے داخلے کے لئے ۱۰ وسیع کھڑکیاں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine