لڑکوں کے کمرے کی آرائش کے لیے کچھ مفید مشورے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Дизайн детской мальчика в ЖК "Новый город", Студия интерьерного дизайна happy.design Студия интерьерного дизайна happy.design Nursery/kid’s room
Loading admin actions …

لڑکوں اور لڑکیوں کے کمرے کی آرائش میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔ تو اسی لیے آج ہم آپ کو اس آیئڈیا بک میں یہ بتائیں گے کہ ایک لڑکے کے کمرے کی آرائش کس طرح سے کی جا سکتی ہے اور اس کے دوران کن کن باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

لڑکے زیادہ تر اپنے کمرے میں بہت زیادہ رنگوں کا استعمال پسند نہیں کرتے اور اپنے ہی کسی پسندیدہ کارٹون کریکٹر یا سپر ہیرو کے انداز کی آرائش سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ تو آپ بھی جان لیں کہ آپ کے بیٹے کا پسندیدہ کارٹون کریکٹر کون سا ہے اور پھر اسے کمرے کی آرائش میں ضرور شامل کریں۔

لڑکے کے کمرے کی دیواریں

آج کل بہت سے خوبصورت وال پیپرز دستیاب ہیں تو آپ ان میں سے اپنے بیٹے کے لیے بہترین وال پیپر کا چناؤ کریں اور اسے بستر کے پیچھے والی دیوار پر لگا دیں، یہ انداز آپ بستر کے سامنے والی دیوار پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو وال پیپر دستیاب نہیں ہو سکتا تو پھر آپ بڑے بڑے پوسٹرز کا بھی آرام سے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح کے پوسٹر یا سٹیکر ہرمارکیٹ میں بہت آسانی سے مل جاتے ہیں اور ان کی قیمت بھی کوئی زیادہ نہیں ہوتی۔ 

یاد رکھیں کے اس طرح کی آرائش صرف ایک ہی دیوار پر کریں ورنہ کمرہ بہت زیادہ بھرا بھرا اور عجیب سا لگنے لگے گا۔

کمرے کی آرائش

کمرے کی آرائش کا انداز آپ کے بچے کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ تو اگر آپ اپنے بیٹے کی آرٹسٹک صلاحیتوں کو نمایاں کرنا چاہتے ہیں یا پھر اس کے سوچنے کے انداز میں نکھار لانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کمرے کی آرائش پر ضرور توجہ دیں۔ اس کے لیے آپ چند ایسی تصویروں کا استعمال کر سکتے ہیں جو آپکے بچے کو غور و خوض کرنے کی دعوت دیں۔ اس کے علاوہ آپ ایک دیوار پر بلیک بورڈ بھی لگا سکتے ہیں جن پر مختلف انداز کی ڈرائنگ کر کے آپ کا بچہ اپنی آرٹسٹک صلاحیتوں میں بہتری لا سکتا ہے۔

لڑکوں کے کمرے کا بستر کس طرح کا ہونا چاہیے؟

عمومی طور پر لڑکوں کے کمرے میں بستر پر اتنی زیادہ توجہ نہیں دی جاتی اور ان کے کمرے میں سادہ سا بستر ہی رکھ دیا جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ اس کمرے میں واقعی لڑکوں کے کمرے کا ٹچ لانا چاہتے ہیں تو بستر پر خصوصی توجہ دیں۔ یہ بات تو آپ جانتے ہی ہوں گے کے تقریبا ہر لڑکا ہی گاڑیوں کا دیوانہ ہوتا ہے اور اس کی نظر ہر آنے والی نۓ ماڈل کی گاڑی پر ہوتی ہے۔  تو اگر آپ اپنے آپ کو بچوں کی نظر میں بہت ہی زبردست والدین ثابت کرنا چاہتے ہیں تو ان کے کمرے میں ایک اچھی سی گاڑی کے شکل کا بستر رکھ دیں جس کا رنگ بھی ان کی پسند کے مطابق ہو۔ اس طرح نہ صرف آپ کا بچہ بستر پر سونا پسند کرے گا بلکہ آپ کو بھی بار بار کہہ کر اسے زبردستی بستر پر نا بھیجنا پڑے گا اور وہ خود ہی اپنے مختص کردہ وقت کے مطابق خوشی سے سونے چلا جاۓ گا۔

کمرے میں خوبصورتی

 مارکیٹ میں تو آج کل اتنے قسم کے وال پیپر موجود ہیں کہ آپ چناؤ کرتے کرتے بھی تھک جائیں مگر ورائٹی ختم نہ ہو۔ سب سے مزے کی بات ہے کہ ان کی قیمت بھی بہت زیادہ نہیں ہوتی تو پھر اسی لیے آپ کو زیادہ خرچہ ہو جانے کی بھی فکر نہیں ہو گی۔ تو پھر آپ اپنے بچے کی پسند اور ذوق کے مطابق دیواروں پر وال پیپر کا چناؤ کر لیں اور اسے کمرے میں لگوا دیں بس۔

ایک اور اس کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ آپ اسے آسانی سے تبدیل بھی کر سکتے ہیں تو جیسے جیسے آپ کا بچہ بڑا ہوتا جاۓ اور اس کا شوق بدلتا جاۓ تو اس کے شوق کے ہم آہنگ آپ وال پیپر بھی بدل سکتے ہیں۔

بہترین انداز

اس سلسلے میں بھی آپ اپنے بچے کی پسند کو مد نظر رکھیں اور اس حساب سے ہی تھیم ترتیب دیں۔ اگرآپ کا بچہ آرٹسٹک ذہن رکھتا ہے تو اس تھیم سے کمرہ سجائیں یا پھر اگر آپ کے بیٹے کو پانی پسند ہے تب تو آپ کے لیے کوئی مسئلہ ہی نہیں کیونکہ سمندری تھیم تیار کرنا  بالکل بھی مشکل نہیں اور اس کے لیے بہت سے آپشن مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

بچوں کے کمرے اورانکے لوازمات: 6 مفید تجاویز.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine