کھانے کے کمرے کو کیسے ترتیب دیا جائے کہ وہ جدید طرز پر اُبھر کر سامنے آئے

usranaz usranaz
VILLA - GRIMAUD, PASSAGE CITRON PASSAGE CITRON Dining room
Loading admin actions …

خوبصورتی اور ڈیزائن کئ لحاظ سے تو پمارے گھر کا ہر حصہ اور ہر کونہ ہی نہایت اہم ھوتا ھے مگر کچھ جگہیں ایسی ھوتی ہیں جن میں ہمارا زیادہ وقت گزرتا ھے جیسے سونے اور آرام حاصل کرنے کے لئے ہماری خواب گاہ، ٹی وی اور سب دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ بیٹھنے کے لئے رائش کا کمرہ اور کھانا پکانے کے لئے باورچی خانہ۔ اس کے علاوہ ایک جگہ ایسی بھی ھے جہاں پر ہم سب مل بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔ جی ہاں! ہم کھانے کے کمرے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

آج کے ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم کھانے کے کمرے کے بارے میں بات کریں گے۔ کھانے کا کمرہ کیسا ھونا چاہئے؟ اس کا فرنیچر کیسا ھونا چاہئے؟ اس کی ترتیب کیسی ھونی چاہئے؟ یہ سب چیزیں اور اس کے دلکش سٹائل کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ہماری پیش کردہ ان تجاویز پر ایک نظر ڈالیں۔

1۔ رنگوں کا حسین امتزاج

کھانے کے کمرے کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لئے اس کی دیواروں اور فرنیچر پر خصوصی توجہ دیں۔ نیلے رنگ کی دیواریں اور فرنیچر کھانے کے کمرے میں ایک خاص نفاست اور دلکشی پیدا کر رہی ہیں۔ کھانے کی میز کے اوپر روشنی کے لئے دلکش لائٹس کا انتظام کریں۔

2۔ ھال نُما کھانے کا کمرہ

اگر آپ کے گھر میں جگہ کی گنجائش موجود ھے تو تو اپنے کھانے کے کے کمرے کے لئے ایک ھال نُما کمرے کو ترتیب دیں۔ کھانے کے کمرے کے لئے ھال ایک بہترین جگہ فراہم کرتا ھے۔ فرنیچر کے لئے بید کی بنی کُرسیاں کھانے کے کمرے میں دلکشی اور خوبصورتی پیدا کر رہی ہیں۔

3۔ روشنی کا دلکش انتظام

کھانے کے کمرے میں خوصورتی پیدا کرنے کے لئے اس کی ہر چیز پر خصوصی توجہ دیں۔ روشنی کے لئے جدید اور دلکش بتیوں کا انتظام کریں۔ اگر آپ فانوس کا استعمال کریں گے تو یہ کھانے کے کمرے میں ایک جدت پیدا کر دے گا۔

4۔ قدرتی منظرکے ساتھ

کھانے کے کمرے میں ترو تازگی لانے کے لئے اس کو گھر کے صحن یا باغ کے ساتھ ملحق کر دیں۔ اس طرح آپ کھانا کھانے کے دوران قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ھو سکیں گے۔ کھانے کے کمرے میں مزید دلکشی لانے کے لئے اس کے فرش کے لئے اعلیٰ اور پائیدار لکڑی کا انتخاب کریں۔

5۔ مختصر مگر دلکش جگہ کے ساتھ

اگر آپ کے گھر میں کھانے کے کمرے کے لئے علیحدہ سے جگہ نہیں ھے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ آپ باورچی خانہ میں دیوار کے ساتھ بینچ اور کھانے کی میز کو سجا دیں،اس طرح ایک چھوٹی مگر خوبصورت کھانے کی جگہ کا بندوبست ھو جائے گا۔

6۔ چھوٹا مگر فعال کاؤنٹر

اپنے باورچی خانہ کو فعال بنانے کے لئے ضروری ھے کہ آپ اس کے کاؤنٹر کو اس ڈیزائن میں ترتیب دیں کہ وہ باورچی خانہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے کھانے کی میز کے طور پر بھی کام کر سکے۔ یہ ایک جدید اور فعال ڈیزائن ھے جو کہ اپارٹمنٹ اور فلیٹس میں زیادہ مقبول ھے۔

7۔ کھانے کے کمرے میں لائٹس کا کمال

کسی بھی جگہ کی خوبصورتی میں لائٹس ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کھانے کے کمرے کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لئے اس کی میز کے عین اوپر ایک دلکش ڈیزائن کی لائٹس کا انظام کریں۔ یہ آپ کے کھانے کے کمرے میں ایک خاص خوبصورتی اور دلکشی فراہم کرے گا۔

8۔ ایک جدید اور پُر تعیش ڈیزائن

آج کل فرنیچر میں بہت سے نئے اور جدید ڈیزائن متعارف ھو چکے ہیں،آپ بھی اپنے کھانے کے کمرے میں فرنیچر کے انتخاب کے لئے ان جدید اور پُر تعیش ڈیزائن کا انتخاب کریں جیسا کہ آپ ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں۔ لوھے کی سلاخوں سے بل کھاتی یہ کُرسیاں اور شیشے کی گول میز حقیقت میں کھانے کے کمرے کو پُرتعیش اور جدید بنا رہی ھے۔

9۔ کھانے کے کمرے کا دلکش فرش

کھانے کے کمرے میں خوبصورتی لانے کے لئے ضروری ھے کہ اس کا فرش بھی باقی کمرے کی طرح خوبصورت اور دلکش ھو۔ اس مقصد کے لئے آپ فرش کے لئے دلکش اور خوبصورت رنگوں کی ٹائلز کا انتخاب کریں۔ فرش کی ٹائلز کا انتخاب آپ کی پسند پر منحصر ھوتا ھے۔

10۔ قدرتی ماحول سے ہم آہنگ

روائتی کھانے کے ماحول میں تبدیلی لائیں اور اس میں ترو تازگی لانے کے لئے اسے قدرتی ماحول سے ہم آہنگ کریں۔ دیہی طرز کی چھت کے ساتھ کھانے کی میز کو بالکونی میں سجائیں۔ اس سے اپ کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ قدرتی ماحول سے بھی لطف اندوز ھو سکیں گے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine