سکینڈےنیوین طرز کی خوابگاہوں کے ڈیزائن

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Beautiful Bedrooms, Graeme Fuller Design Ltd Graeme Fuller Design Ltd Bedroom
Loading admin actions …

مدھم اور ہلکے رنگوں، قدرتی تعمیراتی سامان اور سادہ مگر خوبصورتی سے بنے فرنیچرکی مدد سے اپنے گھر میں سکینڈے نیوین طرزِ تعمیر کا وقار لائیں۔ 

سکینڈے نیوین طرزِ تعمیر میں زور قدرتی روشنی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر دیا جاتا ہے۔ اسلئے ہلکے رنگوں جیسا کہ سفید، ہلکے نیلے ، سرمئی اور خاکی رنگ کا استعمال آپکی خوابگاہ کی پوری آرائش میں بہتر رہتا ہے۔ دیواروں پر ہلکا رنگ کیا جاتا ہے اوراسکے ہمراہ گہرے رنگ کی سرامک کی یا لکڑی کے سفید روغن شدہ یا پالش شدہ تختوں کا فرش بنایا جاتا ہے تاکہ ہلکے رنگ کی دیواروں کے ساتھ ایک عمدہ تضاد فراہم ہوسکے۔ اسکے علاوہ یہ روشنی کی پورے کمرے میں یکساں تقسیم میں بھی مدد کرتا ہے۔  ہلکے اور گہرے رنگوں کے امتزاج پر زور دیا جاتا ہے۔ یاد رکھئے کہ سکینڈے نیوین خوابگاہوں میں سفید رنگ کافی نمایاں رہتا ہے اسلئے ابتدائی بنیاد کے طور پر سفید اور زردی مائل سفید رنگ کا روغن دیواروں پر کیا جاسکتا ہے۔ 

ایک اور بات جو سکینڈے نیوین طرزِ تعمیر میں نمایاں ہے وہ قدرتی /خام چیزوں مثلاً لکڑی، سرامک مٹی، پتھر، اُون، دبیز کپڑے اور پوستین کا استعمال ہے۔ کھڑکیاں سادی رکھی جاتی ہیں اور انکا ڈیزائن اس قسم کا بنایا جاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ قدرتی روشنی اندر آسکے۔  

 آپ بھی اپنی خوابگاہ میں سکینڈے نیوین طرزِ تعمیر کے عناصر شامل کر سکتے ہیں۔ کیسے؟ ہومی فائی پر آج ہم سکینڈے نیوین طرزِ تعمیر پر مبنی کچھ خوابگاہیں آپکے جائزے کے لئے لائے ہیں!

1۔ سکینڈے نیوین خوابگاہ گلابی رنگ کی آمیزش کے ساتھ

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس کمرے میں سکینڈے نیوین طرزِ تعمیر نمایاں ہے۔ دیواروں پر سفید رنگ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ بھی کمرے میں سفید اور سرمئی رنگ کا استعمال نمایاں ہے۔ دیواروں پر مہین پردے استعمال کئے گئے ہیں تاکہ روشنی آسانی سے اندر آسکے۔ گلابی رنگ کا غیرمتوقع استعمال ان دونوں رنگوں کے ساتھ ایک عمدہ تضاد فراہم کررہا ہے جبکہ خوابگاہ کا مجموعی پُرسکون تاثر بھی قائم رہ رہا ہے۔ اگر آپکو گہرے رنگ پسند ہیں تو آپ گلابی رنگ کے گہرے شیڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ 

2۔ سکینڈے نیوین خوابگاہ پوستین کے استعمال کے ساتھ

سفید اورہلکا سرمئی رنگ کا استعمال اس خوابگاہ میں آرام دہ اورپُر سکون ماحوم قائم کر رہا ہے جو کہ رات کی پُرسکون نیند کے لئے مثالی ہے۔  کشنوں کا استعمال اور کپڑے کی مختلف بناوٹوں کا استعمال اسکے آرام دہ ہونے کے احساس میں اضافہ کر رہا ہے۔ 

3۔ سکینڈے نیوین خوابگاہ منفرد تعمیر کے ساتھ

اس خوابگاہ کی سادہ آرائش اسکی انفرادی اور مجموعی تعمیر کو نمایاں کررہی ہے۔ نچلی سطح والے پلنگ سکیندے نیوین طرزِ تعمیر کا نمایاں عنصر ہیں اور دستیاب جگہ کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ لکڑی کا استعمال بھی اس میں نمایاں ہوتا ہے بلکہ یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے تعمیراتی سامان میں سے ایک ہے۔ فالتو سامان کو اکھٹا نا ہونے دیں کیونکہ سکینڈے نیوین ڈیزائن سادہ اور جچا تلا ہوتا ہے ۔اسمیں سٹائل اور اچھے ڈیزائن ہر توجہ دی جاتی ہے۔ 

4۔ سکینڈے نیوین خوابگاہ ہلکے رنگوں اور وال آرٹ کے ساتھ

کم سے کم سامان والا یہ کمرہ بہت سادہ ہے لیکن سلیقہ مندی سے استعمال کئے گئے آرائشی سامان کی وجہ سے کافی دلچسپ بھی لگ رہا ہے۔ لکڑی کے پرانے فرنیچر کو ذہانت کے ساتھ بالترتیب پلنگ کی اطرافی دراز اور پلنگ کے سرہانے پڑے بینچ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ یہ روایت اور جدت کا امتزاج بھی ہے۔ 

سفید دیواریں وال پیپر کے استعمال یا وال آرٹ کے لئے بہترین پس منظر ہیں ۔ خوابگاہ کو مستند سکنیڈے نیوین تاثر دینے کے لئے زمینی رنگوں جیسا کہ خاکی، زردی مائل سفید رنگوں کا ستعمال نمایاں رکھیں مگر کچھ شوخ رنگوں کے استعمال سے آپ اسکو جدید زمانے کے حساب سے بھی بنایا جاسکتا ہے۔ 

5۔ سکینڈے نیوین خوابگاہ ہلکے رنگوں کے ساتھ

اپنی خوابگاہ میں زمینی اور مدھم رنگوں کا استعمال کریں اور اسکو خوش آمدیدی تاثر دیں۔ سفید اور خاکی رنگ کے امتزاج کے ساتھ یہ ایک ایسی خوابگاہ ہے جو کہ آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ باوقاربھی ہے۔ 

اگر آپ اپنی خوابگاہ کی آرائش کر رہے ہیں تا اسکی ازسر نوسجاوٹ کر رہے ہیں تو یہ بُرا خیال نہیں کہ آپ سکینڈے نیوین طرزِ تعمیر کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں اور اسکے عناصر کو اپنی خوابگاہ کا حصہ بنا کر دوست احباب کو متاثر کریں۔ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine