باتھ روم میں واشنگ مشین چھپانے کے ۶ شاندار طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
APARTMENT “VERBI”, Polygon arch&des Polygon arch&des Bathroom ٹائلیں
Loading admin actions …

فریج اور اوون کے برعکس، جو اب شاندار ڈیزائنز میں دستیاب ہیں اور جگہ کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں، واشنگ مشین کی شکل پچھلے ۲۰ سالوں میں کچھ زیادہ نہیں بدلی ہے۔ یہ اب بھی بس کام کی چیز ہیں جنہیں پیارا بنانا ضروری نہیں سمجھا جاتا۔ اس کے لیے الگ کمرہ ہونا چاہیے مگر عملی طور پر یہ ہر ایک کے لیے ممکن نہیں ہے۔ تو یہ زیادہ تر باتھ روم میں رکھی جاتی ہیں اور وہاں رکھی بھی اچھی نہیں لگتیں۔ باتھ روم کو مکمل طور پر اچھا دکھانے کے لیے یہ بڑی سی واشنگ مشین چھپانے کی کوئی مناسب جگہ ڈھونڈیں۔ اگر آپ کی واشنگ مشین بھی باتھ روم میں رکھی ہے تو آپ کو یہاں سے کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ 

سب سے پہلے تو یہ یاد رکھیں کہ واشنگ مشین کو ٹھیک یا تبدیل کرنےکی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اگر یہ مناسب جگہ پر رکھی ہو تو اسے بغیر کسی مشکل کے نکالا جا سکے گا۔ مشین خریدتے وقت باتھ روم کے دروازے کا سائز ذہن میں رکھنا چاہیے تا کہ یہ اس میں سے گزاری جا سکے۔ مشین رکھنے کے بعد اکثر یہ مسئلہ ہو جاتا ہے کہ کپڑوں کی ٹوکری رکھنے یا چلنے پھرنے کی جگہ نہیں بچتی۔

سرکنے والے دروازوں کا ڈھانچہ

ایک اچھا حل واشنگ مشین کو مناسب طاق میں رکھنا ہے (اگر ممکن ہو)۔ تا کہ یہ کمرے کی قیمتی جگہ پر قبضہ نہ جما لے۔ مگر اگر یہ دیکھنے میں پھر بھی بری لگ رہی ہو تو سرکنے والے دروازوں کی مدد لی جا سکتی ہے۔

طاق کے اوپر ایک ریل لگا کر اس میں سرکنے والے دروازے لگائے جا سکتے ہیں۔ اس سے یہ آسانی سے دروازے کے پیچھے چھپ جائے گی اور ضرورت کے وقت باہر نکل آئے گی۔

نصب کردہ حل

ایک اور حل نصب کردہ مشینیں ہیں۔ یہ پہلے سے بنی الماریوں میں جڑ کر غائب ہو جاتی ہیں اور منظر میں واضح نہیں رہتیں۔ یہ اہم ہے کہ باتھ روم میں کافی جگہ ہو کیوں کہ واشنگ مشین کے علاوہ فالتو الماریاں ہونی بھی ضروری ہیں جہاں یہ جوڑی جا سکے۔

اس طرح مشین پس منظر میں رہتی ہے اور منظر پر منفی اثر نہیں ڈالتی۔ یہ حل ان کے لیے بہتر ہے جو نئی واشنگ مشین خریدنا چاہتے ہیں۔ اگر کسی کو پرانی واشنگ مشین سے ہی کام چلانا ہو تو اسے چھپانے کی کوئی دوسری جگہ ڈھونڈنی پڑے گی۔

پردے کے پیچھے چھپائیں

ایک آسان اور سستا متبادل مشین کو پردے کے پیچھے چھپانا ہے۔ یہ مشین کے لیے بہترین جگہ ہے، جسے اگر ممکن ہو تو باتھ روم میں پہلے سے بنے کسی طاق یا کم از کم کونے میں رکھا جانا چاہیے۔ 

اگر طاق میں رکھی جائے تو اس کے اوپر آسانی سے راڈ کی مدد سے پردہ لگایا جا سکتا ہے۔ اگر کونے میں رکھی ہو تو پردہ ایک دیوار سے دوسری دیوار تک جا سکتا ہے۔ 

یہ حل بہت خوبصورت تو نہیں مگر سستا ہے اور مشین آسانی سے غائب کر دیتا ہے۔ ڈیزائن والے پردے کے ساتھ آپ باتھ روم کو دلکشی بھی دے سکتے ہیں۔

خاص بنوائے گئے شیلف کے پیچھے

پانی کے پہلے سے موجود کنکشن کے باعث زیادہ تر باتھ رومز میں مشین رکھنے کی جگہ پہلے سے بنی ہوتی ہے۔ اب آپ کے پاس کوئی اور انتخاب نہیں ہے اور مشین اچھی لگے یا نہیں، اسے وہیں رکھنا ہے۔ یہاں کچن کی الماریاں ایک حل فراہم کرتی ہیں۔ تو آپ ایک تیر سے دو شکار کر سکتے ہیں: مشین الماری کے پیچھے چھپ جاتی ہے اور سامان رکھنے کی مزید جگہ حاصل ہو جاتی ہے۔

یہ متبادل کمرہ تقسیم کرنے کا کام بھی دیتا ہے۔ بہت کم ہی ایسی واشنگ مشینیں بنائی جاتی ہیں جو باتھ روم کے فرنیچر کے ساتھ جچتی ہوں۔ اسی لیے الماریاں تجویز کی جاتی ہیں۔ اس حصے میں شیلف بنا کر کپڑوں کی ٹوکریاں اور ضروری سامان رکھا جا سکتا ہے۔

جگہ بچانے والی واشنگ مشین

اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے یا اس کی ترتیب ایسی ہے کہ آپ کے پاس واشنگ مشین رکھنے کے لیے بڑی جگہ میسر نہیں تو آپ کو چھوٹی مشین چاہیے۔ کچھ گھروں میں واشنگ مشین کے جوڑ اسے رکھنے کی جگہ سے بہت دور بنے ہوتے ہیں، جہاں تک یا تو پائپ لے جانا پڑتا ہے یا چھوٹی مشین رکھنی پڑتی ہے۔ دستیاب جگہ کو پہلے سے ناپ لیا جانا چاہیے۔

تو اگر سوچ بچار اور تمام تجاویز پڑھنے کے بعد بھی کچھ نہیں بن پاتا تو جگہ بچانے والی مشین ہی لینی پڑے گی۔ ان کی چوڑائی ۴۰ سے ۵۰ سینٹی میٹر کے درمیان ہوتی ہے۔ عام مشینوں کی چوڑائی عام طور پر ۶۰ سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

عمودی حصے استعمال کریں

چھوٹے باتھ روم میں واشنگ مشین چھپانا خاص طور پر مشکل ہوتا ہے۔ مگر یہاں عمودی حصوں کی صورت میں ایک اچھا حل پیش خدمت ہے۔ اونچے شیلف نہ صرف سامان رکھنے کی جگہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کے ایک خانے میں واشنگ مشین بھی رکھی جا سکتی ہے۔ مشین بہت اونچائی پر نہ رکھیں تا کہ اس میں کپڑے رکھنا اور نکالنا آسان ہو۔

جانئے جدید انداز کی ٹائلیں لگانے کے لیے ۶ تجاویز۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine