ایک گھر شاندار انٹیریئر کے ساتھ

Farheen Farheen
homify Kitchen
Loading admin actions …

گھر انسان کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہر انسان کو اپنے گھر سے جذباتی اور دلی وابستگی ہوتی ہے۔ دنیا کا کوئی بھی پرآسائش ہوٹل یا تفریح گاہ آپکے گھر کی ضرورت کو پورا نہیں کرسکتی ۔ عموما ہم ایک ہی دفعہ گھر بناتے ہیں تو اسلیئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ گھر پرآسائش ہو لیکن گھر کو پر آسائش ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہونا چاہیے اور ہومی فائی پر اس بات کا بہت دھیان رکھا جاتا ہے کہ آپ کا گھر سب سے منفرد ہو اسلیئے جو مضمون آج ہومی فائی کی جانب سے پیش کیا جارہاہے اس میں ایک شاندار گھر کی تصاویر پیش کی جارہیں ہی جس میں آسائش کے ساتھ آرام کا بحر پور دھیان رکھا گیا ہے تو آئیے دیکھتے ہیں یہ شاندار گھر

آرام دہ لیونگ روم

کسی بھی گھر میں ایک لیونگ روم کو کسی طورنظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ آپکے خاندان اور دوست احباب کے بیٹھنے کے لیئے یہ جگہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اسلیئے اسکی سجاوٹ ہمیں خوب سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے ہم سمجھتے ہیں کہ آپ لیونگ روم کو سجانا چاہتے ہیں لیکن یقین کیجیئے اس میں بیکار سجاوٹی سامان بھرنے سے آپ جھنجلاہٹ کا شکار ہوجائیں گے۔ اسلیئے اسکو سادہ  رہنے دیں ۔ اس تصویر میں لیونگ روم کو بہت سادگی سے سجایا گیا ہے۔  اسکا رنگ قدرتی رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کو تراوت بخشتا ہے۔ فرش کے لیئے لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ اس کے آرام دہ ہونے کا یقین دلاتا ہے۔ کمرے میں سجاوٹی روشنی کے لیئے دیوار پر شاندار لیمپس استعمال کیئے گیئے ہیں۔

ڈائنگ روم

ڈائینگ روم آپ کے گھر کا ایک ایسا کمرہ ہوتا پے جہاں سارے خاندان کو مل بیٹھنے اور بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اسلیئے ضروری ڈائینگ روم کو بہت زیادہ شوخ نہ بنایا جائے کہ کھانے والے کا دھیان کھانے سے زیادہ سجاوٹوں میں رہے۔ اسلیئے ہمارے پروفیشنلز نے یہ ڈائینگ روم کا انٹیریئر بہت سادہ لیکن نفیس رکھا ہے ۔ اس کمرے میں قدرتی روشنی اور ہوا کے گزر کے لیئے ایک بڑی سی کھڑکی نصب کی گئی ہے۔  اس میں ایک قالین بچھایا گیا ہے کھانے کا میز اور باقی سجاوٹیں کمرے کے رنگ کی مناسبت سے تیار کی گئی ہیں

قدرتی رنگوں کا استعمال

اگر آپکو لگتا ہے کہ قدرتی رنگ آپکے لیونگ روم کو پھیکا بنا دیں گے تو آپکو یہ تجویز دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کمرے میں رنگ کی مناسب سے سارا فرنیچر اور سجاوٹیں سرمئی رنگ کی رکھی گئی ہیں جو کہ کافی بھلی محسوس ہورہی ہیں

لکڑی کا استعمال

پچھلی تجویز کے برعکس اس ڈائننگ روم میں لکڑی کا استعما ل کیا گیا ہے۔ اسکا فرش اور تمام تر سجاوٹیں لکڑی کی ہیں۔ یہ پر تعش محسوس ہورہا ہے

ایک شاندار ڈائینگ روم

اگر آپ بھی بڑے فرنیچر کے دلدادہ ہیں تو یہ تجویز آپکے لیئے ہے۔ بڑے فرنیچر کو طریقے سے سجائیں یہ کمرے میں الگ نظر ائیں گے جیسے کہ اس تصویر میں اس بڑے سے ڈائینگ ٹیبل کی صرف دو کرسیاں تبدیل کرنے کی صلاح دی گئی ہے جو کہ توجہ اپنی طرف مبذول کرواتی ہیں

تھوڑا سا روایتی

اگر آپکو بھی روایتی چیزیں پسند ہیں تو اس ڈیزائن کو دیکھیں۔ بڑا فرنیچر بھی اگر اسٹائل سے رکھا جائے تو بہت خوبصورت لگتا ہے۔

ایک اور انداز سے

اس کمرے کا انٹیریئر بھی روایتی ہے لیکن اس کا انداز تھوڑا مختلف ہے۔ اس میں ایک شاندار بید اور ایک صوفہ کم بیڈ رکھا گیا ہے جو کہ بہت شاندار اور پر آسائش لگ رہا ہے

باورچی خانہ

گھر میں باورچی خانے کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن باورچی خانہ بناتے وقت ہمیں چند ایک باتوں پر عمل کرنا چاہیے۔ جیسے کہ باورچی خانے میں اسٹوریج اسپیس کا ہونا لازمی ہے اور اسکے فرش کو اسٹائلش ہونے کے ساتھ ساتھ فعال ہونا چاہیے۔ جیسے کہ اس ڈیزائن میں فرش کو ماربل کا بنایا گیا ہے جو کہ خاصا فعال ہے اسلیئے اسکی شیلفیں بھی ماربل کی ہیں۔ پھیلاوے سے بچنے کے لیئے اس میں کافی کیبنٹس بنائے گئے ہیں ۔ کل ملا کر یہ ایک شاندار باورچی خانہ ہے

نوجوانوں کا کمرہ

نوجوانوں کو ہمیشہ سے جوش اور جذبے کی علامت سمجھا جاتا ہے اسلیئے انکاکمرہ بھی اسی مناسبت سے ہونا چاہیے۔ اسلیئے ان کے کمرے میں رنگوں کو ذرا شوخ رکھیئے اور ان کے فرنیچر کو بھی۔ کتنا شاندار اور زندگی سے بھر پور کمرہ

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine