باتھ روم/غسل خانے کے منصوبے ترتیب دینے کے لیے گیارہ جدید تجاویز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
BEACH HOUSE, JSD Interiors JSD Interiors Bathroom
Loading admin actions …

اس کی بجائے باتھ روم/غسل خانے کے مقاصد دوسری جگہوں جیسے باورچی خانے کی طرح, ہر روز غسل خانے میں افراتفری اور بے قاعدگی کا سامنا کرنے کی بجائے اب آپ ہمارے جدید خیالات سے اپنے باتھ روم کو حیرت انگیز طریقے سے ترتیب اور منظم کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں.ہمارے ساتھ چلئیے اور غسل خانے کو منظم کرنے کے لیے گیارہ جدید اور سب سے خوب صورت خیالات حاصل کرنے کے لیے ہماری پیروی کریں.

1. شیلفز/طاق اور سفید ٹوکریاں ہم خمیدہ بید کی شاخوں والی لکڑی کی ٹوکریاں استعمال کرتے ہیں ان کے دلکش

لکڑی والے رنگ میں.لیکن آج ہم انھیں عملی انداز میں دیکھتے ہیں.سفید رنگ کے خانوں/شیلف/طاق کے ساتھ سفید رنگ کی ٹوکریاں غسل خانے میں استعمال ہونے والی چیزوں کو آسان اور کار آمد طریقے سے منظم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں

2. سیاہ دھاتی شیلف/طاق

ہم ایک سیاہ دھاتی شیلف/طاق ایک چمکدار ٹب کے نیچے دیکھتے ہیں.اس غسل خانے کے خام مال/اشیاء کی بہت سی خصوصیات ہیں.ہم دیوار کو پتھر اور نہانے والا ٹب اور فرش سنگ مر مر سے بنا دیکھتے ہیں.ہم سیاہ دھاتی شیلف/طاق دیکھتے ہیں جس کا پہلے تزکرہ کیا گیا ہے جو غسل خانے کی تفصیلات کو خوب صورتی سے مالا مال بناتی ہے.

3. کھلے اور بند حوض

غسل خانے/باتھ روم کے مقاصد کی غرض سےخانوں/طاقوں کی موجودگی کے درمیان کھلے اور بند طاق ڈیزائن کو معیاری بناتے ہیں اور دونوں طرز کے طاقوں/خانوں کے فوائد سے بالترتیب غسل خانے/باتھ روم کے مقاصد کے لیے فائدہ اٹھایا جاتا ہے.

4. مختلف اشکال

اس باتھ روم میں ترتیب کے لیے تین انداز اپنائے گئے ہیں.ہم  ایک پتلا سا دھاتی پائوچ(جھولی نما ابھار/جیب کی طرح) دیکھتے ہیں جس میں چھوٹا سادہ شیلف/طاق اور ایک لکڑی کا ڈبہ باتھ روم/غسل خانے کی دیوار کو خوب صورت اور جمالیاتی نظر دیتا ہے.

5. چکنی مٹی سے بنا ہوا شیلف/طاق

یہاں ہم چکنی مٹی سے بنی ہوئی شیلف/طاق مخصوص نظم روشنی کے ساتھ دیکھتے ہیں نہانے والے ٹب کے پاس تاکہ نہانے کے لیے جو چیزیں استعمال ہوتی ہیں ان تک براہ راست پہنچا جا سکے اور انھیں منظم بھی کیا جا سکے.

6. دیوار کے جوف/فراغ/خلا میں بنائی گئی شیلف

اس دلکش صنعتی ڈیزائن میں سیاہ رنگ کی شیلف/طاق  چینی مٹی کی بنی سفید دیوار میں بنائی گئی ہے اس کے نتیجے میں نمایاں امتزاج کے ساتھ ساتھ چادریں,کپڑے اور صابن رکھنے کی جگہ آسانی سے بنتی ہے.

7. پوشیدہ اشیاء(کپڑے دھونے اور سکھانے کی مشین)

یہاں ہم باتھ روم/غسل خانے کا ایک پوشیدہ کونہ دیکھتے ہیں جس میں کارآمد شیلف/طاق ایک پھسلنے والے دروازے کے پیچھے چھپی ہوئی ہیں.کپڑے دھونے کی مشین اور کپڑے ترتیب سے جگہ پر رکھنے کے لیے تاکہ وہ نظروں سے دور رہیں اور باتھ روم/غسل خانے کی بو برقرار رہے یہ پوشیدہ شیلف/طاق استعمال کیے جاتے ہیں.

8. جدید خیال/تجویز

اس نفیس چمکیلے سیاہ چکنی مٹی والے باتھ روم میں نہانے کے ٹب کے نیچے کی طرف تولیے رکھنے کے لیے ایک جدید طرز کی سیاہ لمبی/طویل دھاتی سیخ نصب کی گئی ہے جو کہ آسانی سے اور تہہ شدہ کپڑوں کو باتھ روم میں رکھنے کے لیے استعمال میں لائی جاتی ہیں.

9. بند لکڑی کے ڈبے

ایک اور تجویز جو باتھ روم/غسل خانے کو منظم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو کہ بند لکڑی کے ڈبے ہیں جنھیں مخالف رخ سے دیوار میں لگایا جاتا ہے اور وہ باہر کی طرف کھلتے ہیں.

10. لکڑی کی میز

ایک سادہ لکڑی کا میز تولیوں کو منظم کر کے رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور باتھ میں خوب صورتی کے لیے میز کو ایک گلاب کے پھولوں کے گلدان سے بھی سجایا جا سکتا ہے.

11. کار آمد سیڑھی

ان کے لیے جو ڈبوں کو پسند نہیں کرتے باہر انوکھی اور سر گرم چیزوں کو پسند کرتے ہیں.ہم ان کے لیے یہ تجویز لائے ہیں جس میں ایک چھوٹی سیڑھی کو اشیاء کو منظم کرنے کے لیے جدید اور بہتر طریقے سے استعمال میں لایا گیا ہے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine