باورچی خانوں کے 15 مختلف اور شاندار انداز جو آپ کو دوبارہ بہترین بنانے پر متاثر کر سکتے ہیں

usranaz usranaz
Our Kitchens, Harvey Jones Kitchens Harvey Jones Kitchens Modern kitchen
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی شیکر سٹائل کے بارے میں سنا ھے،کیا یہ واقعی اپنے نام کے مطابق جانا جاتا ھے؟ ٹھیک ھے! زیادہ حیران مت ھوں۔آج ہم آپ کو کچھ شاندار گھروں کے شیکر سٹائل دکھائیں گے جو کہ آپ کو اپنے سٹائل کو ایک بار پھر دیکھنے پر مجبور کر دیں گے۔جب آپ کسی داخلی ڈیزائنر سے شیکر ڈیزائن کے بارے میں پوچھیں گے تو وہ بتائے گا کہ شیکر ڈیزائن خاص طور پر باورچی خانہ کے ڈیزائنوں پر مشتمل ھوتے ہیں،جیسے کی الماریوں کے دروازے پر اور درازوں کے لئے دلکش انداز جو کہ روائتی اور بورنگ سٹائل کی بجائے باورچی خانہ میں جمالیاتی حسن پیدا کر دیتے ہیں۔چلیں ہمارے ساتھ اور دیکھیں کیسے شیکر سٹائل گھر میں شاندار تبدیلی کے ساتھ پُر رونق ماحول پیدا کرتے ہیں۔

1۔ سادہ اور تازہ

یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جھری دار سٹائل کو اپنانیا گیا ھے اور کریمی رنگ سے تکمیل کیا گیا ھے۔ یہ باورچی خانہ تازہ،خوبصورت اور روائتی نظر آ رھا ھے، شاندار!

2۔ روائتی سفید

شیکر سٹائل کی سب سے بہترین بات یہ ھے کہ یہ کسی بھی رنگ کے ساتھ کام کر سکتا ھے خاص کر سفید رنگ کے ساتھ،یہ کچھ زیادہ ہی معاصر سٹائل لگ رہا ھے۔

3۔ رنگوں کے حسین امتزاج کے ساتھ شاندار

زبردست! یہ باورچی خانہ شاندار رنگوں کا مکمل مجموعہ ھے،جمالیاتی حسن اور مکمل جدت کے ساتھ تکمیل کیا گیا ھے۔ سیاہ اور سفید رنگ میں الماری رنگوں کے حسین امتزاج کے ساتھ زبردست منظر پیش کر رہی ھے۔

4۔ شاندارہلکے نیلے رنگ کے ساتھ

شیکر سٹائل کے لئے الماریوں کے اوپر مختلف رنگوں کے انتخاب میں اور جس میں جھری دار سٹائل ابھر کر سامنے آئے، ہمارے خیال میں ہلکا نیلا رنگ ایسے باورچی خانے کے لئے بہترین انتخاب ھےکیوں کہ یہ ہمیشہ نرم اور سٹائلش رہتا ھے۔

5۔ لکڑی اور سفید

شیکر سٹائل رنگوں کے خطروں کے ساتھ نہیں چل سکتا،لیکن روائتی انداز اپناتا ھے۔اگر اس میں کچھ ہم مزاج رنگوں کا اضافہ کر دیں گے تو بہت کم وقت میں آپ اسے جدید لُک دے سکتے ہیں۔یہاں پر سفید رنگ اور خوبصورت لکڑی کا شاندار امتزاج شیکر سٹائل کو ابھار رہا ھے۔ یہ شیکر سٹائل کی بہترین مثال ھے۔

6۔ شوخ اور گہرے

ہم اس شیکر باورچی خانہ کو پسند کرتے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ کیوں؟ کیوں کہ یہ روائتی جمالیاتی حسن کی جدید عکاس ھے۔ اور انہیں ہلکے رنگوں سے تکمیل کیا گیا ھے۔ یہ ہموار ہلکے اور جھری دار رنگ ایک جدید اور دلکش منظر پیش کر ہے ہیں۔

7۔ مکمل سادگی

یہ باورچی خانہ ظاہر کر رہا ھے کہ کیسے شیکر سٹائل کو کیسے اپنایا جا سکتا ھے۔ ایک سادہ رنگ، الماری کے سیاہ رنگ سے جڑا ھوا اور سادہ ہینڈل بہت ہی خوبصورت ماحول تخلیق کر رہے ہیں، حتیٰ کہ اس میں مزید دلکشی شامل کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہتی ھے۔

8۔ شوخ اور خوبصورت

اگر آپ شیکر سٹائل کو آزما رہے ہیں لیکن آپ چیزوں کو مزید واضح کرنا چاہتے ہیں تو بس صرف اس نیلے باورچی خانہ میں پانی پیئں۔الماری کے سامنے کے تفصیلی حصہ کے ساتھ ،لکڑی کی مختلف خصوصیات کے ساتھ اس جگہ کو مکمل سوچ اور خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ تکمیل کیا گیا ھے۔

9۔ دیہاتی جنت

مت بھولیں کہ شیکر سٹائل کسی بھی گھر کے لئے بہت موزوں ھوتا ھے۔لیکن ایک دلکشی اسے بہت آسانی سے قبول کرتی ھے،یہ ایک دیہاتی سٹائل ھے۔یہ باورچی خانہ ایک مکمل گھر کے لئے بالکل بہترین ھے اور دیوار کے ساتھ خوبصورت انداز میں شیکر سٹائل آئینہ باورچی خانہ کی دلکشی کو بڑھا رہا ھے۔

10۔ ایک تھوڑا سا فیشنی احساس

کیا آپ شیکر سٹائل کو استعمال کئے بغیر اپنے باورچی خانہ میں فیشنی احساس پیدا کر سکتے ہیں؟َ دوبارہ سوچ لیں ! یہاں ہلکا نیلا رنگ سفید کاؤنٹر کے ساتھ بہترین کردار ادا کر رہا ھے،حتیٰ کی یہ رنگ ٹمٹما رہے ہیں۔ کروم ہینڈل یہاں بہترین کام کر رہے ہیں اور اور چیزوں میں ایک روائتی رنگ بھر رہے ہیں۔ 

11۔ تمام تر لکڑی سے مزین

شیکر ستائل میں ہمیشہ خوبصورت رنگ و روغن کا استعمال کیا جاتا ھے۔ لیکن قدرتی لکڑی اپنا ایک خاص تاثر رکھتی ھے۔ صرف ایک نظر اس جدید اور دورِ حاضر کے باورچی خانہ پر ڈالیں،تمام تر خوبصورت لکڑی سے مزین ،اس باورچی خانہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ھے۔

12۔ خاص لمحے کا رنگ

کیا کوئی ایسا رنگ بھی ھے جو شیکر سٹائل میں موزوں نہیں ؟اگر ایسا کوئی ھے، لیکن اب تک ہم نے ایسا کوئی رنگ تلاش نہین کیا جو شیکر باورچی خانہ کے لئے موزوں اور دلچسپ نہ رہا ھو۔اس سرمئی بادلوں جیسے رنگ کی مثال بہت اعلیٰ ھے۔ کھلی شیلفیں جدت کے ساتھ خوبصورت قاضافہ کر رہی ہیں۔لیکن الماریوں کا سرمئ رنگ کا حسین امتزاج اس باورچی خانہ کی رونق کو بڑھا رہا ھے۔

13۔ مزے دار سیاہ رنگ

نیوی بلیو رنگ ہمارے تازہ ترین جنون میں شامل ھے۔لیکن اسے شیکر سٹائل کے ساتھ شامل کر کے آپ ایک دلچسپ سٹائل تخلیق کر سکتے ہیں۔ جدید، شاندار اور سیاہ تمام ایک ہی انتخاب میں،شیکر ستائل نے اس باورچی خانہ کو مکمل کر دیا ھے اور اس کی خوبصورتی میں خاص اضافہ کر دیا ھے۔

14۔ خوبصورت اور عملی طور پر

کس قدر شاندار یہ باورچی خانہ ھے؟ دیوار کے ساتھ منسلک شیشہ، ایک پرسکون اور جدید منظر پیش کر رہا ھے۔اور ھم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ کتنی آسانی سے ھم اسے صاف رکھ سکتے ہیں۔سرمئی رنگ کی الماریاں اور سفید کاؤنٹر شیکر سٹائل کے ساتھ اس باورچی خانہ کی خوبصورتی اور دلکشی میں ایک حسین اضافہ ھے۔

15۔ کچھ مختلف

نمائشی ابھرے دیہاتی پتھر آپ کے کچن کے لئے بہترین ہیں جو کہ ایک خوبصورت اور دلکش منظر پیش کرتے ہیں، یہ شیکر سٹائل کی ایک بہترین اور عمدہمثال ھے جس میں آپ کم محنت کے ساتھ  مصنوئی پتھر استعمال کر کے بھی یہ تاثر لا سکتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine