5 بدصورت غسل خانوں کی مکمل تبدیلی

Hamna – Homify Hamna – Homify
Luce e spazi aperti - rivisitazione di un interno a Ceggia (VE), Studio Massimo Rinaldo architetto Studio Massimo Rinaldo architetto Modern living room
Loading admin actions …

ہر کوئی جانتا ہے کہ کشادہ،صاف ستھرے اور روشن غسل خانے سب کو ہی اچھے لگتے ہیں۔ اور اگر آپ کا غسل خانہ اس معیار پر پورا نہیں اترتا تو ہو سکتا ہے کہ اب وقت آ گیا ہو کہ آپ بھی اپنے غسل خانے میں تبدیلی لے آئیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ایک ہی جگہ میں تھوڑی سی تبدیلیوں کے بعد پورے ماحول کو تبدیل کر دینا آسان کام نہیں ہے لیکن سوچ سمجھ کر کیے گۓ چند فیصلے بہت خوبصورت نتائج مراہم کر سکتے ہیں۔ 

آج کے اس مضمون میں ہم آپ کو 5 ایسے غسل خانوں کی تصویر دکھائیں گے جس میں تبدیلی کے بعد انہیں جدید اور آرامدہ بنا دیا گیا ہے۔

1- پہلے: ٹوائلٹ اور پرانے ٹائلز

اور اس پرانے سے باتھ ٹب کی تو بات ہی نہ کریں، یہ تو خواہ مخواہ کی جگہ ہی گھیر رہا تھا۔

بعد: روشن اور آرامدہ

یہ غسل خانہ مکمل تبدیلی سے گزرا ہے اور اب اس میں کچھ بھی پرانا نہیں چھوڑا گیا ہے۔ ٹوائلٹ اور سنک کو ان کے جدید ماڈل سے تبدیل کر دیا ہے اور باتھ ٹب کی جگہ شیشے کے ساتھ شاور لگا دیا ہے تاکہ چھینٹے باہر نہ آئیں اور دکھنے میں بھی جدید لگے۔ پرانے ٹائلز کو مکمل طور بر ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ شوخ رنگ کے ٹائلز لگا دیے گۓ ہیں۔

2- سادہ اور خوبصورت

Reforma de vivienda unifamiliar, CPETC CPETC Modern bathroom

الٹے ہات پہ تصویر دیکھیں تو اس میں نظر آنے والا غسل خانہ تھوڑا عجیب سا اور سرد نظر آ رہا ہے۔ دیکھیں ادھر ہمارے ماہرین نے کتنی بہترین تبدیلیاں کی ہیں۔ ہلکے رنگ کے استعمال کی وجہ سے یہ بہت نرم اور گرم سا تاثر دے رہی ہے اور اس کی ہر چیز جدت کو پکار رہی ہے۔

3- لکڑی کے استعمال سےغسل خانے کو جدید بنائیں

کبھی کبھی یہ ضروری نہیں ہوتا کہ خوبصورتی لانے کے لیۓ مکمل تبدیلی کی جاۓ۔ جیسے ادھر دیکھیں کہ صرف چند تبدیلیوں اور لکڑی کے استعمال سے اس جگہ کو بہت جدید انداز مل رہا ہے۔ 

4- پہلے: پرانا اور قدیم انداز

کبھی سوچیں تو یقین نہیں آتا کہ کتنے عجیب سے انداز فیشن ایبل سمجھے جاتے تھے۔ یہ غسل خانہ بھی اسی کی مثال ہے۔ خوشی کی خبر یہ ہے کہ ماضی کی ہر ہر چیز ماضی میں ہی چھوڑ دی گئی ہے۔ 

بعد: سادگی

اس غسل خانے کی تبدیلی کو دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ ہمیں غسل خانے کو خوبصورت بنانے کے لیے بہت زیادہ آرائش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس تبدیلی میں ہم نے پرانے سے پردوں کو خدا حافظ کہ دیا ہے جو کہ صرف اور صرف اپنے اندر نمی کو ہی جذب کرتے تھے۔ باتھ ٹب کی جگہ شیشے کے ساتھ شاور اور اس کے علاوہ کیبنٹ اور سنک کے استعمال سے اس جگہ کو سادگی جھری خوبصورتی مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ پرانے ٹائلز کو ہٹا کر اس کی جگہ لکڑی کا فرش لگا دیا گیا ہے۔

5- پہلے: پرانا انداز

کیا آپ کا بھی غسل خانہ اسی انداز کا ہے؟ یہ اتنا بھی برا نہیں لیکن تھوڑی سی تبدیلی کے بعد آپ کو پتا لگے گا کہ آپ اپنے غسل خانے کو کتنا خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ 

بعد: لکڑی اور جدید انداز

اس غسل خانے میں فرش کے طور پر لکڑی کا اضافہ بہت ہی خوبصورت لگ رہا ہے۔ یہ بات درست ہے کہ لکڑی زیادہ دیکھ بھال اور ایسا مٹیریل جو کہ صحیح سے واٹر پروف ہو مانگتی ہے لیکن یقین کریں کہ یہ اس کے قابل ہے۔ اور سنک اور ٹوائلٹ کی تبدیلی بھی قابل غور ہے۔ کن سے پورے غسل خانے میں جدید انداز آ رہا ہے۔ سرمئی رنگ کی دیواریں اس پورے انداز کو مزید ابھار رہی ہیں۔ 

خوبصورت آئیڈیاز کے ساتھ نئے غسل خانے!!!

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine