سجاوٹ کی ۹ تجاویز جو آپ کے گھر میں نئی روح پھونک دیں گی

Resham Ejaz Resham Ejaz
Cushions, Sian Elin Sian Elin Living room
Loading admin actions …

آپ کو اپنے گھر کو تازگی اور زندگی کا احساس دینے کے لیے کسی باتنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ خوبصورت سے خوبصورت گھروں کو بھی وقفےوقفے سے تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنے گھر کو نئی زندگی دینا نئے موسم کا استقبال کرنے میں مدد دیتا ہے اور یہی آپ کو آگے بڑھنے میں اکساتا ہے۔ آج ہومی فائی پر ہم آپ کو گھر کی اندرونی ڈیزائن کو نیا کرنے کے کچھ سادہ اور آسان طریقے بتائیں گے۔ آپ کا گھر آرام و سکون کی جنت میں بدل جائے گا۔ ٍ

۱۔ لوازمات

جہاں یہ سچ ہے کہ سادگی قیامت ہوتی ہے وہیں کچھ احتیاط سے چنے گئے لوازمات ماحول کو نہایت خوشگوار بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

مثال کے طور پر ایک گلدان یا چھوٹا سا گملا ایک روشن اور حسین ماحول تخلیق کر سکتا ہے۔

۲۔ آرام کرسی

سجاوٹ سے ملتے جلتے رنگ کی پائنتی کا اضافہ ماحول کو مزے دار اور پرسکون بناتا ہے۔ یہ بچون بڑوں سب کے لیے اچھے ہیں اور بیٹھنے کی زیادہ جگہ بناتے ہیں۔ لاؤنج کے لیے بہترین!

۳۔ کشن اور رنگین کپڑے

یہ سادہ سا حل بہت حسین اثر چھوڑ سکتا ہے۔ منفرد شکلیں اور شوخ رنگ چنیں اور گھر میں خوشگوار بناوٹ کا اضافہ کریں۔

۴۔ منفرد فانوس

Kindergarten / Kita "Haus am Meer" , MJUKA MJUKA Nursery/kid’s room Lighting

ایک نیا اور مہنگا فانوس خریدنے کی کیا ضرورت ہے اگر آپ یہ گھر میں خود بنا سکتے ہیں؟

سادہ اور خام مواد کے استعمال سے ایک دلکش ڈیزائن بنائیں جو آپ کے گھر کے ماحول کو تازہ کر دے۔ 

یہ سارا خاندان مل کر خود بنا سکتا ہے۔

۵۔ بلائنڈز پر نظر رکھیں

بلائنڈز اور پردے آپ کا ماحول بہتر بنا سکتے ہیں سو ان پر ایک نظر رکھیں۔ اگر یہ خراب لگیں تو انہیں صاف کر لیں۔

انہیں باقاعدگی سے نئے، تازہ، روشن اور حسین متبادلوں سے تبدیل کریں۔ یہ جدید ماحول بنانے کا ایک آسان طریقہ ہے۔

۶۔ دیوار سجانا

دیوار ماحول کو زندگی دینا کا ایک شاندار راستہ ہے جو اسے تازگی سے بھر دیتا ہے۔

رنگ گھر میں حسن و خوبصورتی کے اضافے کا آسان راستہ ہیں۔

۷۔ شوخ سٹول

اپنے فرنیچر کو رہنے کی جگہوں میں کچھ شوخ رنگ لانے کے لیے استعمال کریں۔ کیا آپ کو یہ مزے دار بار سٹول بہت پسند نہیں آئے؟

۸۔روایتی قالین

قالین ماحول کو نیا کرنے کا فعال راستہ ہیں۔ سرد مہینوں میں یہ آرام دہ اور گرم ہوتے ہیں جبکہ بہار میں ان کے رنگ اور ڈیزائن ماحول میں خوبصورتی لے آتے ہیں۔

۹۔ لکڑی کا اضافہ

لکڑی کی بے مثال خوبصورتی کا نعم البدل ڈھونڈنا مشکل ہے۔

کمرے میں کوئی لکڑی کا فرنیچر جیسا کہ آرام کرسی، میز یا کتابوں کا شیلف رکھ کر ہم آہنگ ماحول بنائیں۔ 

انہیں بھی دیکھیے: موسم بہار کے لیے صفائی کی گائیڈ۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine