خواب گاہ کے سیٹس ــــــ اپنانے کے لیے اندرون کے ۵ طریقے

Shenilashahzad Shenilashahzad
Show House 2013, Andrea Schumacher Interiors Andrea Schumacher Interiors Bedroom
Loading admin actions …

آپکی خواب گاہ آپکی شخصیت کا آئینہ ھوتی ھے، اطمئنان کی جگہ اور پہلے دن سے آرام دہ اور پرسکون ۔ کسی بھی خوابگاہ کو پر امن بنانے کا راز یہ ھے کہ اندرون کے ایسے انداز کا انتخاب کیا جائے جو آپ کے رھن سہن سے ملتا جلتا ھو؛فرنیچر کے انتخاب سے لے کر چیزوں اور سطحوں تک۔ درج ذیل میں آپکو خوابگاہ کے سیٹس کے ایسے اندرونی انداز ملیں گے جو مختلف طرز زندگی سے میل کھاتے ھیں۔

مردانہ شائستگی

گھر وہ جگہ ھے جہاں دل ھوتا ھےـــ اگر آپ کی خواب گاہ زبردست انداز کی نہیں ھے تو یہ ضرب المثل آپ کے لیے نہیں ھے۔ اس کو سادہ رکھنا ایک منتر ھے جو مردانہ اندرون کے ساتھ ھو۔ اسٹائل لاجواب اور آرام دہ ھو، سادہ مگر دلکش۔ اگر آپ سیدھی اور زاویہ دار چیزوں کا شوق رکھتے ھیں، تو یہ وہ اسٹائل ھے جو آپ کے ذوق کے عین مطابق ھے۔ خواب گاہ کا سیٹ ،آپکی خواب گاہ کے ڈیکوریشن کو مکمل کرتے ھیں۔ مردانہ انداز عمومی طور پرمزاج ک اعتبار سے صابرانہ ھوتا ھے اور اس میں گہرے اور اور گاڑھے رنگ استعمال ھوتے ھیں  جیسے گرے ، کتھئی اور کالے رنگ کے شیڈز۔

جب آپ اس طرح کے خواب گاہ کے سیٹس کا انتخاب کرتے ھیں تو شائستہ سادگی اور پرعمل ھونے کا خیال رکھیں۔ فرنیچر چکنا ھے سیدھی سطحوں ، سادی لائینوں اور مضبوط مٹیرئیل کے ساتھ ۔ خواب گاہ کو ضرورت ھے ایک سادے سے بستر اور دراز والی میز کی جو درمیانے رنگ کے ھوں اور مضبوط جزیات کے حامل ھوں۔ معمولی سے معمولی جز میں بھی اسٹائلش ---لکڑی گرم اور آرام دہ تاثر پیدا کرنے میں لاجواب ھے۔ یہ ھمیشہ رجحان میں ھوتی ھے اور خواب گاہ کے سیٹس کے لیے موزوں ترین ھے۔ مزید مضبوط تاثر دینے کے لیے آپ چمڑے کے سرھانے کا انتخاب کر سکتے ھیں۔ مضبوط تر بنانے کے لیے آپ مزید چمڑا ، پوست یا دھات کی جزیات کا استعمال کر سکتے ھیں۔ مثال کہ طور پر آپ ایک پیر رکھنے کے اسٹول کا استعمالکر سکتے ھیں جس کی سیٹ پوست کی ھو اور بیس دھات کی ھو تاکہ مردانہ اسٹائل کی سادگی اور شائستگی کو بڑھایا جا سکے۔

مختصر توازن

سادہ، چکنا، صاف اور سیکسی ،مختصر طرز کے اسٹائل میں کم ھی زیادہ کے اصول پر عمل ھوتا ھے۔ یہ تاثر دینے کے لیے اپنی خواب گاہ کو صاف ستھرا اور ھموار رکھنا ھوتا ھے۔ اس اسٹائل  کے خواب گاہ کے سیٹس کا انتخاب کرنے کے لیے ایک رنگ کو پسند کرنا ھوتا ھے۔ سفید یا درمیانے کریم رنگ کو پسند کرنا لاجواب ھے۔ فرنیچر کا ھر ایک ٹکڑا خاص طور پر ایک کام کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ھے۔ جیسے کہ اس کے ذریعے بےداغ تاثر دینا یا چیزوں کو ذھانت سے محفوظ کرنا ۔

سادگی رکھنے کا فائدہ یہ ھے کہ نا صرف یہ ناظر کوایک نظر میں روک دینے کا تاثر دیتا ھے بلکہ آپکی  مختصر خواب گاہ کو ایک ٹون دیتا ھے۔ نیچے کے رخ والے بستر اس اسٹائل میں عام ھیں اسلیے کہ انکی نیچا ھونا کمرے کو اس سے زیادہ ماڈرن اور کشادہ دکھاتا ھے جتنا کہ ھوتا ھے۔ بہرحال اھم بات یہ ھے کہ اس بات کو مد نظر رکھیئے کہ بستر آپ کے کمرے کا بنیادی نقطہ ھو۔ دوسرے بڑے فرنیچر سے توجہ بانٹنے کے بجائے ، اپنے بستر کو مرکز نگاہ بنائیے، آرام اور گرمائش کا تاثر دیتے ھوئے۔ خواب گاہ نا صرف کم بھرا ھوا دکھے گا بلکہ نرم اور مزید آرام دہ محسوس ھوگا۔ ایک سادہ سا ٹیبل لیمپ اور بستر کے سائڈ والا کیبنٹ جو چیزوں کو محفوظ کرنے میں بھی استعمال ھوگا، تاثر کو مکمل کرتا ھے۔

اگر جگہ کا کوئ مسئلہ نہیں ھے، تو ایسے خواب گاہ کے سیٹس جن کے ساتھ سنگھار میز بھی ھو چیزوں کو محفوظ کرنے کی زیادہ جگہ دیتے ھیں ۔ فرنیچر کا صرف اچھا لگنا ھی کافی نہیں ھوتا، بلکہ اس کو قابل عمل بھی ھونا چاھیئے۔ مختصر ھونے کا مطلب ھے کہ فرنیچر صاف ستھرا ھو اور ھر چیز اپنی جگہ پر ھو اور آپ کے فرنیچر کو یہ کام کرنا چاھیئے۔

جدید فرانسیسی انداز

اپنی خواب گاہ کی ڈیکوریشن کو سادہ رکھ کر آپ بغیر کسی محنت کے فرانسیسی انداز کو اپنا سکتے ھیں۔ فرانسیسی محبت یہ ھے کہ اندرون میں ماضی کا ایک تاثر ھواور انٹیرئیرز ایسے ھوں کہ جو جدید انداز کا بھی ھو بلکہ وقت کی قید سے آزاد ھواور وقت کے تقاضوں کو سہ سکے۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ اسٹائل تفریح کے عنصر کو رنگوں اور سطحوں کے ذریعے ابھارتا ھے ،فرنیچر کو مجسموں اور بڑے فن پاروں اور کپڑوں کے ذریعے  نیا پن دیتا ھے۔اس مخصوص اسٹائل کے فرنیچر کے ساتھ کھردرے اور سیدھے ،دیسی انداز کو جدید کی طرف کام کریں۔

آپکی خوابگاہ کے سیٹس کو باقی ڈیکور میں انفرادیت حاصل ھونی چاھیئے۔ ایک اسٹائلش اور زبردست سا منفرد انداز کا پلنگ کا فریم، میچ ھوتا ھوی سنگھار میز اور پلنگ کے برابر میں رکھا جانے والا کیبینٹ پسند کریں۔ فرانسیسی انداز کا فرنیچر اس لیے ھوتا ھے کہ یہ آپکی جگہ کو صاف ستھرا رکھتا ھے اور یہ آپ کو وہ بوتیک اسٹائل کو حاصل کرنے میں مدد کرتا ھے جو آپ چاھتے ھیں ، ساتھ ساتھ آپ کو پرآسائش خلوت اختیار کرنے میں مدد دیتا ھے۔ فرانسیسی انداز کے تاثر کو مکمل کرنے کے لیے  پلنگ کو تہ در تہ بنائیں۔ نرم کپڑے ، کشن اور دوسری ایسی چیزوں کا اضافہ کریں تاکہ آپکا بستر متاثر کن ھو۔

بنیادی دیسی تاثر

دیسی انداز کی خوابگاہ آرام دہ ، خوشآمدیدی اور شہری فضا سے دور ھونے کا احساس دیتی ھے۔ دیسی انداز کا ڈیکور ساچہ ھونے کے باوجود نہایت خوبصورت ھوتا ھے۔ یہ وقت کی قید سے آزاد ایک ایسا انداز ھے جس میں ارام پر سمجھوتا بھی نہیں کرنا پڑتا۔ فرنیچر عمومی طور پر قدرتی اور دھاتی چیزوں سے بنتا ھے۔ اپنے خواب گاہ کے سیٹس میں قدرتی لکڑی کو استعمال کریں بشمول سرھانہ( مزید دیسی تاثر دینے کے لیے روٹھ لوھا بھی استعمال کر سکتے ھیں)، دھاتی پلنگ کے برابر رکھا جانے والا ٹیبل اور سنگھار میز ۔ تاثر کو نرمی دین کے لیے معتدل رنگ، خوبصورت پھول اور پرانی وضع کی چیزوں کو ان کے ساتھ ملائیے۔ ھلکے رنگ جیسے مٹیالا نیلا اور ھرا رنگ دیسی انداز کی خواب گاہ میں بہت کام کرتا ھے۔ مختلف شکلیں بھی اھمیت رکھتے ھیں لھٰذا رسک لیجیئے اور لائینوں، چوکٹوں اور نقطوں کو کچھ پھولوں کے ساتھ ملائیے۔

قدیم اور جدید کا امتزاج

اگر آپ مختلف زمانوں کے اسٹائل کے امتزاج کو پسند کرتے ھیں، تواس چیز کو اپنی خواب گاہ میں قدیم اور جدید کو اپنائیں۔ اس تاثر کےتالے کو کھولنے کی چابی یہ ھے کہ پرانے اسٹائل کو نیے پن میں ملا دیں۔سب سے پہلے  پرانے طرز کے سامان سے مضبوط قسم کا فرنیچر بنائیں۔ منحنی اور گول طرز پرانے طرز کے فرنیچر کا خاصہ ھوتے ھیں۔ ایسا فرنیچر خریدیں جو پرانے طرز میں جدت کو اپنائے ھوئے ھوں۔ نرم چیزوں کا انتخاب کیجیئے اور اسے مضبوط شکلوں والے وال پیپر اور کپڑوں کے ساتھ رکھ دیجئیے۔سکون و اطمئنان کا تاثر دینے کے لیے رنگوں میں لال، نارنجی اور کتھئ رنگوں کا استعمال کیجئیے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine