گھر منظم رکھنے کی سادہ تراکیب

Resham Ejaz Resham Ejaz
Projektfotos: Aufbewahrungs-Lösungen für jeden Raum, Elfa Deutschland GmbH Elfa Deutschland GmbH Modern bathroom لکڑی Wood effect
Loading admin actions …

کسی بھی انٹیریئر ڈیزائنر یا گھروں کی صفائی کرنے والوں سے پوچھ لیں اور وہ آپ کو بتائیں گے کہ آپ کا گھر جس میں وقت گزارنا آپ کو بہت پسند ہے، اسے سنبھالنے کا راز اسے صاف ستھرا اور منظم رکھنا ہے۔ ہم حانتے ہیں کہ یہ کہنا آسان ہے اور کرنا مشکل، خاص کر تب جب آپ کا خاندان بڑا ہو، مگر ہم نے تنظیم کے لیے کچھ شاندار تجاویز ڈھونڈی ہیں جو آپ کی مددگار ثابت ہوں گی۔آپ کے گھر کے کسی بھی کمرے کو گندا نہیں ہونا چاہیے۔کیوں کہ اب ہر جگہ یہاں تک کہ باتھ روم (جسے گندا ہونے میں بالکل دیر نہیں لگتی) کے لیے بھی شاندار تراکیب و تجاویز موجود ہیں۔ تو کیوں نا آپ ہمارے ساتھ کچھ وقت گزار کر ہماری ان پسندیدہ تجاویز سے استفادہ حاصل کریں۔ یقین کریں، ان تجاویز پر عمل کرنے کے بعد آپ کا گھر فعال اور حسین ہو جائے گا۔

۱۔ کام کا سامان چھپا دیں

ایک سے زیادہ کام کرنے والی جگہیں ہر گھر کے لیے ضروری ہیں،کیوں کہ یہ ہمارے کام آتی ہیں مگر آپ انہیں چھپا کر گھر کو جدت دے سکتے ہیں۔ ایک عام جگہ جو ایک سے زیادہ کام کرتی ہے وہ آپ کا باتھ روم ہے، جسے ہم میں سے بہت سے گندے کپڑے رکھنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ مگر وہاں کپڑوں کے لیے ایک خاص الماری رکھنے سے آپ کاسامان آپ کا یہ راز، راز ہی رہے گا اور سپ سامان ایک ہی جگہ رکھا جائے گا۔

۲۔ ہر چيز کے لیے کوئی جگہ

ہم اس ترکیب کی اہمیت اچھے طریقے سے سمجھانے سے قاصر ہیں۔ ہر چیز کے لیےایک جگہ بنائیں اور پھر اسے وہیں رکھیں۔ اگر آپ کو پتا ہو کہ کون سی چیز کہاں رکھی ہے تو اسے ڈھونڈنا مشکل نہیں ہو گا اور اس سےسامان سمیٹنے میں بھی آسانی ہو گی۔

تولیے کے لیے شیلف، صفائی کے سامان کے لیے الماری، جوتوں کے لیے ایک ریک، یہ سب آپ کو منظم ہونے میں مدد دیں گے۔

۳۔ الماری کا دگنا استعمال کریں

چھوٹی الماریاں کم میں سے بہت سوں کا مسئلہ ہیں مگر آپ کچھ تنظیم کے ساتھ اس میں دگنا سامان رکھ سکتےہیں۔ پاجامے وغیرہ رکھنےکے لیے نیچے ایک الگ راڈ لگائیں اور اوپر والا حصہ ان کپڑوں کے لیے چھوڑ دیں جنہیں تہہ نہیں کیا جا سکتا۔آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ کے پاس کتنی فالتو جگہ ہے اور آپ صبح پہننے کے لیے کپڑے کتنی آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

۴۔ بھاری لوازمات کو بھول نہ جائیں

زیورات، بیلٹ اور دوسرا چھوٹا موٹا سامان خاصی جگہ گھیر لیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آپ کو انہیں منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ خانوں والی کارآمد درازوں میں آپ ہر چیز کے لیے جگہ مختص کر سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ کچھ گمے گا، نہ خراب ہو گا اور نہ ہی ٹوٹے گا۔

۵۔ پرانے طریقوں سے نہ جڑے رہیں

اگر گھر میں کوئی پیشہ ور رہتا ہے جو ٹائی پہنتا ہے تو آپ جانتے ہیں کہ کتنی جلدی ان کا ڈھیر لگ جاتا ہے اور یہ کتنی جگہ گھیر لیتی ہیں۔ مگر ٹائیوں کو گول مول کر یے ایک دراز میں نہ پھینک دیا کریں کیوں کہ اس سے ان پر شکنیں پڑ جائیں گی اور انہیں ڈھونڈنا بھی مشکل ہو گا۔ اس کے بجائے ٹائیاں رکھنے کا ایک ایسا ریک ڈھونڈیں جو آپ کی الماری میں پورا آ جائے اور آپ ایک نظر میں سب کو دیکھ سکیں۔

۶۔ اپنی حقیقی ضروریات کے بارے میں سوچیں

بہت سے لوگ تنظیم کے لیے وہ حل استعمال کرنے کی غلطی کرتے ہیں جو انہیں اچھے لگیں اور عام طور پر لوگ استعمال کرتے ہوں۔ اسے پراثر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ سوچیں کہ آپ کو کیا چاہیے۔ مثال کے طور پر، کیا آپ بہت سی ڈبل روٹی خریدتے ہیں؟ تو ڈبل روٹی کے ٹوکریاں صرف آپ کے لیے ہیں۔ کیا آپ کولڈ ڈرنکس خریدتے ہیں؟ تو کیوں نہ ان کے لیے ایک ریک لیا جائے؟ ایےا سامان لگانے میں جگہ ضائع نہ کریں جو دیکھنے میں تو اچھا لگے پر آپ کے کسی کام کا نہ ہو۔

۷۔ سادہ ہک استعمال کریں

ہک! کیا کوئی حل اس سے زیادہ آسان ہو سکتا ہے؟ زیادہ تر گیراج گھر کا کوڑے دان بن جاتا ہے مگر آپ سامان سمیٹنے کے لیے ایک اچھا نظام بنا کر اس سے بچ سکتے ہیں اور ہک اس میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صفائی کا سامان، سیڑھی اور بڑے بڑے پائپ لٹکانے کے لیے بہترین، یہ عام شیلف کو کہیں زیادہ کارگر بنا دیتے ہیں۔ ایک سرکنے والا دروازہ لگائیں اور کوئی انہین ڈھونڈ نہیں پائے گا۔

۸۔ باہر کا اور صفائی کا سامان اکٹھا رکھیں

ایک عام سا حل یہ بھی ہے۔ گھر کے اندر آپ کو باہر پہننے والی جیکٹس اور جوتوں کی ضرورت نہیں اور صفائی کا سامان آپ کی بہت سی قیمتی جگہ گھیر لیتا ہے، تو اس سب کو گیراج یا سٹور میں لے جائیں۔ وہ سامان جو آپ زیادہ تو استعمال کرتے ہیں پر ہر روز نہیں، اسے ہر وقت سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں۔ بس سوچیں کہ یہ کرنا آپ کی الماری سے کتنی جگہ خالی کر دے گا۔

۹۔ بچوں کو کام پر لگائیں

ایک مکمل طور پر منظم گھر کے لیے سب کو کسی نا کسی مدد کروانی ہو گی، جس کا مطلب ہے آپ کو اپنے بچوں کو صفائی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہو گا۔ اس مزے دار کمرے کر دیکھیے جس میں ہر جگہ شیلف، سامان رکھنے کے ڈبے اور نوٹس بورڈ نظر آتے ہیں۔کوئی بچہ ایسے کمرے کو صاف ستھرا رکھنے سے کیسے باز رہ سکتا ہے؟ اس سے آپ کا کام آسان ہو جائے گا۔

مزید مدد کے لیے دیکھیے: خود کو ایک بدصورت گھر سے بچائیں: پانچ غلطیاں جن سے بچنا چاہیے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine