شاہانہ انداز کا ایک کلاسیک اور پرتعیش گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Living room
Loading admin actions …

ہمارا آج کا مضمون ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو خوبصورت اور کلاسیک بنگلے پسند کرتے ہیں۔ اس گھر کا انداز بہت ہی شاہانہ ہے اور دلکش فرنیچر کے استعمال اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اس گھر کو دیکھ کر آپ کو کہانیزن میں موجود بادشاہوں  کے محل یاد آ جائیں گے۔

آپ بھی یقیناً اس شاہی محل کو پسند کریں گے۔

​دیوان خانہ

اگر آپ اپنے گھر میں شاہانہ طرز لانا چاہتے ہیں تو رنگوں اور مٹیریل کا چناؤ آپ کو بہت احتیاط سے کرنا ہو گا۔ جیسے ادھر سنہری اور کریم رنگ اور اس کے ساتھ موجود چمکدار مگر دلکش ترین فرنیچر اس بات کی گواہی دے رہا ہے۔ کیا اس دیوان خانے کو دیکھ کر کوئی شک کر سکتا ہے کہ یہ کسی شاہی محل کا حصہ نہیں؟

دیوان خانے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا کرسٹل کا فانوس

دیوان خانے اور باورچی خانے کے درمیان موجود دیوار

اس کے کھلے منصوبے کی وجہ سے گھر کو مزید کشادہ بنایا گیا ہے۔

​باورچی خانہ

بہت زیادہ رنگوں کے استعمال سے نتائج ہر دفعہ اچھے نہیں نکلتے۔ اسی لیے ادھر بھی دیوان خانے کے رنگوں کی تھیم استعمال کرتے ہوۓ سنہری اور کریم رنگ سے آرائش کی گئی ہے۔ درازوں کے سنہری ہینڈل اور قدرتی روشنی اس باورچی خانے کو اور خوبصورت بنا رہی ہے۔

کھانے کی میز

اسی باورچی خانے کے کونے میں کھانے کی میز بھی لگا دی گئی ہے۔ کیا آپ اس سے بہتر جگہ کا استعمال سوچ سکتے ہیں؟ اس طرح یہ جگہ تنگ بھی نہیں لگ رہی اور دلکشی اپنی جگہ موجود ہے۔

​الماری

دیکھیں یہ جگہ باقی گھر سے ایک دم کتنی مختلف ہے۔ لال رنگ نہ صرف ادھر منفرد انداز لا رہا ہے بلکہ اس کمرے کو وضع داری اور گرم جوشی بھی دے رہا ہے۔ دیوار پر موجود خوبصورت سنہری تصاویر اور دلکش صوفہ۔۔۔ واہ! کیا مکمل منظر ہے۔

پورے گھر کے کپڑے اپنے اندر رکھنے کے قابل الماری

دلکش روشنیاں

خوبصورت کمرہ

یہ کمرہ تو خوبصورتی میں ہر جگہ کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ بستر کا اونچا ڈیزائن اور اس کے پیچھے لگی دلکش تصویر الگ انداز پیش کر رہی ہے۔ اور ادھر لگے فانوس کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔

پردے

شاہانہ طرز کے کپڑے سے بنے یہ پردے اور ان کے سامنے موجود دو کرسیوں والی چھوٹی میز اس کمرے کی خوبصورتی کو مزید کامل بنا رہی ہے۔

​ایک اور کمرہ

پہلے والے کمرے کے ہی طرز پر بنا ہی دوسرا کمرہ بھی اپنے اندر ایک خاص قسم کی دلکشی رکھتا ہے لیکن اس کے رنگوں کا چناؤ اور تھیم دوسرے کمرے سے بہت مختلف ہے۔ یہ کمرہ نسبتاً زیادہ پرسکون منظر  پیش کر رہا ہے۔ بستر کا پچھلا حصہ تو دیکھیں۔۔۔ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

کمرے میں موجود خوبصورت شیشوں والی الماری

غسل خانہ

دیکھا جاۓ تو یہ غسل خانہ زیادہ شو شا والا نہیں ہے مگر اپنے اندر بہت کشش رکھتا ہے۔ مٹیالے رنگ کے ٹائلز، لکڑی اور اس کے ساتھ سنہری رنگ سے آرائش اس کشش کی اصل وجہ ہے۔

​نہانے کی جگہ

کونے میں موجود شاور کی جگہ نیلے شیشوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔ اس جگہ بھی سنہرے رنگ سے آرائش بہت خوبصورتی سے کی گئی ہے۔

شاندار سجاوٹ کے ساتھ ایک گھر بھی دیکھیں.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine