گھر کے اندر موجود باغ کے لیے 10 متاثرکن انداز

Hamna – Homify Hamna – Homify
Jardim Vertical Preservado, Svetlana Plantas Preservadas Svetlana Plantas Preservadas Interior garden
Loading admin actions …

ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کے پاس نہ تو اتنا وقت ہوتا ہے اور نہ ہی اتنی جگہ کہ گھر کے باہر بڑا سا باغ بنایا جاۓ اور پھر اس کی خاص طور پر دیکھ بھال کی جاۓ۔ اس لیے اب زیادہ تر لوگ گھر کے اندر بنے چھوٹے باغ کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

گھر کے اندر چھوٹے سے بہترین باغ کو بنانے کے لیے ہم لاۓ ہیں 10 زبردست آئیڈیاز جو آپ کی یقیناً مدد کریں گے۔

1. ​سیڑھیوں کے ساتھ۔

آپ کے گھر کی سیڑھیاں ایک چھوٹا سا باغ بنانے کے لیے بہترین ثابت ہوں گی۔ اس سلسلے میں آپ چھوٹے اور خوبصورت گملوں میں لگے پودوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کیکٹس کے پودے بہترین رہیں گے۔

2. ​دیوار پر لگے ہوۓ۔

اس طرح کی دیوار کے اضافے سے آپ کے پورے گھر میں ایک تازہ احساس آۓ گا اور ایک دم جدید لک آ جاۓ گی۔

3. گھر کے اندر لگا درخت۔

آپ میں سے جن کے دو منزلہ گھر ہیں تو ان کے لیے اس طرح کے درخت کا اضافہ بہترین ہے۔ ہمارے ماہرین نے اس گھر کے لیے اونچے درخت کا اضافہ کر کے اسے مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔

4. ​گملوں میں لگے ہوۓ۔

گملوں کا اضافہ آپ گھر کے ہر حصے میں با آسانی کر سکتے ہیں۔ جیسے دیوان خانے میں یا کھانے کے کمرے میں۔ انکی دیکھ بھال کرنا بھی آسان ہوتا ہے اور یہ آپ کے کمرے کو خوبصورت بھی بنا دیتے ہیں۔

5. ​لٹکتے ہوۓ۔

لٹکتے ہوۓ پودے گھر میں دلکشی پیدا کرنے کا منفرد طریقہ ہے۔ یہ پودے براہ راست چھت سے لٹکاۓ جا سکتے ہیں۔ اس طرح یہ ہوا میں تیرتے نظر آئیں گے۔

6. ​مقامی پودے۔

ایک اور آئیڈیا یہ ہے کہ آپ مقامی پودے جو کہ دکھنے میں ایک جیسے ہوں، ان کا استعمال کریں۔ اس کے لیے آپ چھوٹے درخت، جھاڑیاں اور تھولوں کے پودے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

7. ​ڈیزائینر انداز۔

آپ میں سے جو لوگ اپنے گھر میں منفرد انداز لانا چاہتے ہیں وہ اس طرح سے زمین سے اوپر لگاۓ گۓ پودوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

8. ​دیوار سے لٹکتے ہوۓ۔

ضروری نہیں کہ آپ روایتی انداز کے گملوں میں لگے ہوۓ پودے ہی استعمال کریں۔ آپ اپنے کمرے کی دیوار پر فریم لگا کر اس سے بیلیں لٹکا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو کسی اچھے باغبان سے رابطہ کرنا پڑے گا۔

9. چھوٹے درخت۔

درخت ہر ناپ کے ہوتے ہیں۔ آپ میں سے جن کے پاس چھوٹی سی جگہ ہے اور اسے باغ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو چھوٹے درخت استعمال کرنے کا مشورہ دیں گے۔ اس طرح کے درخت بڑے گملوں میں لگاۓ جائیں تو زیادہ اچھے لگتے ہیں۔

10. ​بیلیں۔

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے گھر میں ایسی دیوار کا اضافہ کریں جس پر بیلیں چڑھی ہوئی ہوں۔ اس طرح کی دیوار ہر کمرے میں یہاں تک کہ غسل خانے میں بھی بنائی جا سکتی ہے۔

باغ کی تجدید نو کے ۱۶ تخلیقی طریقے دیکھیں.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine